روایت: ایک مرتبہ آل محمدﷺ پر چار دن بھوک کی حالت میں گزرے، آپ ﷺ اللہ تعالی کی بارگاہ میں خوب گڑ گڑائے، اللہ تعالی نےحضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ذریعے وافر مقدار میں کھانا اور دیگر اشیاء بھجوائیں،پھر آپ ﷺ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کےلئے دعا کی: یا اللہ میں عثمانسے راضی ہوں تو بھی اس سے راضی ہوجا۔
حکم: شدید ضعیف ہے، حتی کہ حافظ سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نےاسے من گھڑت تک کہا ہے، بہر صورت اسے آپﷺ کے انتساب سےبیان کرنا درست نہیں ہے۔
تحقیق کی تفصیل
حافظ ابو حفص ابن شاہین رحمہ اللہ ’’شرح مذاهب أهل السنة ‘‘[1] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثنا أحمد بن محمد بن محمد بن سليمان الباغندي، ثنا علي بن حرب، ثنا محمد بن يعلى الثقفي، عن أبي نعيم عمر، هو ابن صبح، عن خالد بن ميمون، عن عبد الكريم بن أبي أمية، عن طاوس، عن عائشة، قالت: مكث آل محمد صلى الله عليه وسلم أربعة أيام ما طعموا شيئا، حتى تضاغوا صبيانهم، فدخل علي النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا عائشة! هل أصبتم بعدي شيئا؟ فقلت: من أين إن لم يأتنا الله به على يدك، فتوضأ وخرج مستحثا، يصلي هاهنا مرة وهاهنا مرة يدعو.
قالت: فأتانا عثمان من آخر النهار، فاستأذن، فهممت أن أحجبه، ثم قلت: هو رجل من مكاثير المسلمين، لعل الله إنما ساقه إلينا، ليجري لنا على يديه خيرا، فأذنت له، فقال: يا أمتاه! أين رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقلت: يا بني! ما أطعم آل محمد من أربعة أيام شيئا، فدخل رسول الله صلى الله عليه وسلم متغيرا ضامر البطن، فأخبرته بما قال لها، وبما ردت عليه، فبكى عثمان، ثم قال: مقتا للدنيا، ثم قال: يا أم المؤمنين! ما كنت بحقيقة أن ينزل بك مثل هذا، ثم لا تذكرينه لي، ولعبد الرحمن بن عوف، ولثابت بن قيس، ونظائرنا من مكاثير المسلمين.
ثم خرج، فبعث إلينا بأحمال من الدقيق، وأحمال من الحنطة، وأحمال من التمر، وبمسلوخ، وبثلاثمائة درهم في صرة، ثم قال: هذا يبطئ عليكم، فأتى بخبز وشواء كثير، فقال: كلوا أنتم هذا، واصنعوا لرسول الله صلى الله عليه وسلم حتى يجيء، ثم أقسم علي أن لا يكون مثل هذا إلا أعلمته إياه.
قالت: ودخل رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا عائشة! هل أصبتم شيئا بعدي؟ قالت: نعم يا رسول الله! قد علمت أنك إنما خرجت تدعو الله، وقد علمت أن الله لم يردك عن سؤالك، قال: فما أصبتم؟ قلت: كذا وكذا حمل بعير دقيق، وكذا وكذا حمل بعير حنطة، وكذا وكذا حمل بعير تمرا، وثلاثمائة درهم في صرة، وخبز، وشواء كثير، فقال: ممن؟ فقلت: من عثمان بن عفان، دخل علي، فأخبرته، فبكى، وذكر الدنيا بمقت، وأقسم علي أن لا يكون فينا مثل هذا إلا أعلمته، قالت: فما جلس النبي صلى الله عليه وسلم حتى خرج إلى المسجد، ورفع يديه، وقال: اللهم إني قد رضيت عن عثمان، فارض عنه، ثلاثا.
تفرد عثمان بهذه الفضيلة، لم يشركه في هذه المكرمة أحد‘‘.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ آلِ محمد ﷺپر چار دن ایسے بھی گزرے ہیں کہ انہوں نے کچھ بھی نہیں کھایاتھا یہاں تک کہ بچے بھوک سے بلبلانے لگے، نبی ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: کیا تمہارے پاس میرے جانے کے بعد کھانے کی کوئی چیز آئی ہے؟ میں نے کہا:اگر اللہ تعالی ہمیں آپ کے ہاتھوں نہ دیں تو کہاں سے آئے؟ چنانچہ آپ ﷺ نے وضو فرمایا اور چادر میں لپٹے ہوئے باہر آئے، کبھی یہاں نماز پڑھتے کبھی وہاں نماز پڑھتے، دعا مانگتے۔
حضرت عائشہرضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ دن کے آخری حصے میں عثمان ہمارے پاس تشریف لائے اور اجازت چاہی، میں پردہ کے اوٹ میں ہوگئی اور سوچنے لگی کہ وہ مال دار مسلمانوں میں سے ہیں، شاید کہ اللہ رب العزت نے ان کو ہمارے پاس اس وجہ سے بھیجا ہے تاکہ ان کے ہاتھ سے ہمارے لئے کوئی خیر جاری ہو، میں نے ان کو اجازت دی، انہوں نے فرمایا: اے میری ماں ! رسول اللہ ﷺ کہاں ہیں؟ میں نے کہا:اے میرے بیٹے! آلِ محمد نے چار دن سے کچھ نہیں کھایا،
رسول اللہ ﷺ میرے پاس بدلی ہوئی حالت، پیٹ کمر سے لگے ہوئے ہونے کی حالت میں تشریف لائے تھے، چنانچہ جو آپ ﷺ نے فرمایا تھا، اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جو جواب دیا تھا اس کی ان کو خبر دی، تو حضرت عثمان رونے لگے، اور انہوں نے فرمایا: دنیا کا ناس ہو، پھر ام المؤمنین کو مخاطب کرتے ہوئے عرض کیا: اے ام المؤمنین! آپ حقیقت پر نہیں ہوں گی اگر آپ پر اس طرح کی کوئی مصیبت نازل ہو پھر آپ اس کا تذکرہ نہ مجھ سے کریں، نہ عبد الرحمن بن عوف سے، نہ ہی ثابت بن قیس سے، اور نہ ہی ہم جیسوں سے جو مال دار مسلمانوں میں سے ہیں۔
یہ کہہ کر وہ چلے گئے، اور انہوں نے ہمیں بہت زیادہ مقدار میں آٹا، گندم، کھجور، اتری ہوئی کھال اور تین سو دراہم کا ایک تھیلا بھجوایا، پھر فرمایا:اس کے بنانے میں دیر لگے گی، پھر روٹی اور بہت سارا بھنا ہوا گوشت لے کر آئے، اور فرمایا: آپ بھی کھائیں اور رسول اللہ ﷺ کےلئے ان کے آنے تک رکھیں، پھر مجھے قسم دی کہ جب بھی ایسے حالات ہوں آپ مجھے ہی بتائیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے، اور فرمایا: ائے عائشہ! کیا تمہارے پاس میرے جانے کے بعد کھانے کی کوئی چیز آئی ہے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جی یا رسول اللہ ! جب آپ تشریف لے گئے تو میں سمجھ گئی تھی کہ آپ اللہ تعالی سے دعا کےلئے تشریف لے گئے ہیں، اور میں یہ بھی سمجھ گئی تھی کہ اللہ تعالی آپ کی دعا کو رد نہیں کریں گے، آپ ﷺ نے فرمایا: کیا چیز آئی ہے؟ میں نے کہا: اتنا اتنا اونٹ بھر کر آٹا، اتنا اونٹ بھر کر گندم، اتنا اونٹ بھر کر کھجور، تین سو دراہم سے بھرا ہوا ایک تھیلا، روٹی اور بہت سارا بھنا ہوا گوشت، آپ ﷺ نے فرمایا: کس کی طرف سے؟ میں نے کہا: عثمان بن عفان کی طرف سے، وہ آئے تھے میں نے ان کو حالات بتائے تو وہ رونے لگے، اور انہوں نے دنیا کا انتہائی بغض کے ساتھ ذکر کیا، اور مجھے قسم دی کہ جب بھی ایسے حالات ہوں آپ مجھے بتائیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں نبی ﷺ بیٹھے بھی نہیں کہ مسجد تشریف لے گئے، اور دونوں ہاتھ اٹھائےاور فرمایا: یا اللہ میں عثمان سے راضی ہوں تو بھی اس سے راضی ہوجا، تین مرتبہ یہ دعا فرمائی۔
عثمان رضی اللہ عنہ اس فضیلت کے حصول میں متفرد ہیں، کوئی بھی اس فضیلت میں ان کا شریک نہیں ہے۔
یہی روایت علامہ ابو طاہر مُخَلِّص محمد بن عبدالرحمن بغدادی ذہبی رحمہ اللہ (المتوفی ۳۹۳ھ)نے ’’اَلْمُخَلِّصِيَّات‘‘[2] میں، حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ نے ’’فضائل الخلفاء الأربعة‘‘[3] میں، حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ نے ’’تاريخ دمشق‘‘[4] میں اور علامہ ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ نے ’’الرقة والبكاء‘‘[5] میں تخریج کی ہے، تمام سندیں سند میں موجود راوی احمد بن محمد بن محمد بن سلیمان باغندی پر آکر مشترک ہوجاتی ہیں۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ ’’فضائل الخلفاء الأربعة‘‘[6] میں فرماتے ہیں: ’’وهذا حديث غريب من حديث محمد بن يعلى عن عمر بن صبح، لا أعلم رواه غيره، وفيه لين‘‘. محمد بن یعلی کی عمر بن صبح سے منقول یہ حدیث غریب ہے، مجھے معلوم نہیں کہ اس کے علاوہ بھی کسی نے اسے روایت کیا ہو، اور اس میں ’’لین ‘‘ہے۔
اہم فائدہ:حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ نے عمر بن صبح کو حدیث گھڑنے والا قرار دیا ہے، تفصیل آگے آرہی ہے۔
امام سیوطی رحمہ اللہ ’’الزيادات على الموضوعات‘‘[7] میں اس روایت کو من گھڑت روایات میں شمار کرکے حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’وعبد الكريم أبو أمية، قال في المغني: كذبه أيوب السختياني، وضرب أحمد على حديثه، وقال ابن معين: ليس بشيء‘‘.
اور عبد الکریم بن امیہ کے بارے میں ’’مغنی‘‘ میں ہے:ایوب سختیانی رحمہ اللہ نے اس کو جھوٹا کہا ہے، اور احمد رحمہ اللہ نے اس کی حدیث کو دے مارا ہے، اور ابن معین رحمہ اللہ نے کہاہے کہ ’’لیس بشیء‘‘ ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[8] میں مذکورہ روایت فصل ثالث میں ذکر کرکے امام سیوطی رحمہ اللہ کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔
واضح رہے کہ علامہ ابن عراق رحمہ اللہ ’’تنزيه الشريعة‘‘[9] کے مقدمہ میں عمر بن صبح بلخی کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’عمر بن صبح البلخي عن قتادة وغيره كذاب، اعترف بالوضع‘‘. قتادہ وغیرہ سے نقل کرنے والا عمر بن صبح بلخی جھوٹا ہے، اس نے حدیث گھڑنے کا خود اعتراف کیا ہے۔
اہم نوٹ: ذیل میں سند میں موجود تین راویوں عمر بن صبح، محمد بن یعلی ثقفی اور عبد الکریم ابو امیہ کے بارے میں ائمہ رجال کے اقوال تفصیل سے لکھے جائیں گے۔
امام ابو حاتم رحمہ اللہ ’’الجرح والتعديل‘‘[10] میں فرماتے ہیں: ’’منكر الحديث‘‘.
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’كان ممن يضع الحديث على الثقات، لا يحل كتابة حديثه إلا على جهة التعجب لأهل الصناعة فقط‘‘[11]. یہ ان لوگوں میں سے ہے جو ثقہ لوگوں پر حدیثیں گھڑتے تھے، اس کی حدیث کو لکھنا حلال نہیں ہے، سوائے تعجب کے صرف اہل صناعت کےلئے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الكامل‘‘[12] میں فرماتے ہیں: ’’منكر الحديث، عن مقاتل بن حيان وغيره‘‘. یہ منکر الحدیث ہے، مقاتل بن حیان اور ان کے علاوہ سے حدیثیں نقل کرتا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں: ’’ولعمر بن صبح غير ما ذكرت من الحديث، وعامة ما يرويه غير محفوظ لا متنا ولا إسنادا‘‘[13]. عمر بن صبح کی میری ذکر کردہ احادیث کے علاوہ بھی احادیث موجود ہیں، ان کی اکثر روایات محفوظ نہیں ہیں نہ متن کے لحاظ سے اور نہ ہی سند کے لحاظ سے۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’عمر بن صبح عن قتادة ومقاتل الموضوعات‘‘[14]. عمر بن صبح، قتادہ اور مقاتل کے انتساب سے من گھڑت احادیث نقل کرتا ہے۔
امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ عمر بن صبح کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’روى عن قتادة و مقاتل بن حيان أحاديث موضوعة‘‘[15]. قتادہ اور مقاتل بن حیان کے انتساب سے من گھڑت احادیث نقل کرتا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ ، یحیی یشکری سے علی بن جریر کا یہ قول نقل کرتے ہیں: ’’سمعت عمر بن صبح يقول: أنا وضعت خطبة النبي صلى الله عليه وسلم‘‘[16].میں نے عمر بن صبح کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ نبی ﷺ کا خطبہ میں نے گھڑا ہے۔
حافظ دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’متروك‘‘[17] .
حافظ ازدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كذاب‘‘[18] .
حافظ احمد بن علی سلیمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’عمر بن الصبح الذي وضع آخر خطبة النبي صلى الله عليه وسلم‘‘[19]. عمر بن صبح وہ شخص ہے جس نے رسول اللہ ﷺ کا آخری خطبہ گھڑا تھا۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان الاعتدال‘‘[20] میں فرماتے ہیں: ’’ليس بثقة ولا مأمون‘‘ .
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ہی ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں: ’’هالك، اعترف بوضع الحديث‘‘[21]. ہالک ہے، اس نے حدیث گھڑنے کا اعتراف کیا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’تقريب التهذيب‘‘[22] میں فرماتے ہیں: ’’متروك، كذبه ابن راهويه‘‘ . یہ متروک ہے، ابن راہویہ رحمہ اللہ نے اس کو جھوٹا کہا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ محمد بن یعلی کے بارے میں لکھتے ہیں: ’’يتكلم فيه‘‘[23].
امام ابو حاتم رحمہ اللہ نے محمد بن یعلی کو ’’متروك الحديث‘‘ کہا ہے[24]۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے محمد بن یعلی کو ’’ليس بثقة‘‘ کہا ہے[25]۔
حافظ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اسے ’’ضعيف‘‘ کہا ہے[26]۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’كان ممن يخطئ، حتى يجيء بما يحدث به مقلوبا، فإذا سمعه من الحديث صناعته علم أنه معمول أو مقلوب، فلا يجوز الاحتجاج به فيما خالف الثقات من الروايات، ولا فيما انفرد وإن لم يخالف الأثبات‘‘[27] .
یہ ان لوگوں میں سے تھا جو غلطی کرتے تھے، یہاں تک کہ وہ مقلوب روایات بیان کرنے لگا، چنانچہ جب اہل صناعت میں سے کوئی اس کی روایت سنتا تو جان لیتا تھا کہ یہ بنائی ہوئی ہے یا مقلوب روایت ہے، چنانچہ اس کی اس روایت سے احتجاج درست نہیں جس میں اس نے ثقہ راویوں کی مخالفت کی ہے، اور نہ ہی اس روایت سے کہ جس میں یہ متفرد ہو اگرچہ وہ روایت ثبت لوگوں کے مخالف نہ ہو۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان الاعتدال‘‘[28] میں فرماتے ہیں: ’’وشذ أبو كريب فروى عنه، وقال: كان ثقة‘‘. ابو کریب رحمہ اللہ نے شذوذ اختیار کرتے ہوئے محمد بن یعلی سے روایت کی ہے، اور محمد بن یعلی کو ثقہ کہا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ميزان الاعتدال‘‘[29] میں محمد بن یعلی کو ’’واه ‘‘، اور ’’الكاشف‘‘[30] میں ’’متروك‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’تقريب‘‘[31] میں اسے ’’ضعيف‘‘ کہا ہے۔
امام ایوب سختیانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’لاتحمل عن عبد الكريم بن أبي أمية، فإنه ليس بشيء‘‘[32]. عبد الکریم بن امیہ سے تحمل حدیث مت کرو، کیونکہ وہ لیس بشیء ہے۔
امام فلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان يحيى وابن مهدي لا يحدثان عن عبد الكريم المعلم‘‘[33]. یحیی رحمہ اللہ اور ابن مہدی رحمہ اللہ ، عبد الکریم معلم سے حدیث بیان نہیں کرتے تھے۔
امام یحیی بن معین رحمہ اللہ نے عبد الکریم کو ’’ليس بشيء‘‘ کہا ہے[34]۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’قد ضربت على حديثه، هو شبه المتروك‘‘[35] .
امام نسائی رحمہ اللہ اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ’’متروك‘‘ کہا ہے[36]۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان الاعتدال‘‘[37] میں فرماتے ہیں: ’’وقد أخرج له البخاري تعليقا، ومسلم متابعة، وهذا يدل على أنه ليس بمطرح‘‘. بخاری رحمہ اللہ تعلیقاً ان کی حدیث لائے ہیں، اور مسلم رحمہ اللہ نے متابعت میں ان کی روایت کی تخریج کی ہے، چنانچہ اس سے معلوم ہوا کہ یہ مطرح نہیں ہے۔
حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’بصري، لا يختلفون في ضعفه، إلا أن منهم من يقبله في غير الاحكام خاصة، ولا يحتج به، وكان مؤدب كتاب، حسن السمت، غر مالكا منه سمته، ولم يكن من أهل بلده فيعرفه، كما غر الشافعي من إبراهيم ابن أبي يحيى حذقه ونباهته، وهو أيضا مجمع على ضعفه، ولم يخرج مالك عنه حكما، بل ترغيبا وفضلا‘‘[38] .
یہ بصری ہے، ان کے ضعف میں اختلاف نہیں ہے، لیکن بعض ائمہ ان کو صرف احکام کے باب کے علاوہ ہی میں قبول کرتے ہیں، اس سے احتجاج درست نہیں ہے، وہ کاتبین کا مؤدب تھا، بظاہر اچھی حالت میں تھا، اس کی حالت سے مالک رحمہ اللہ کو دھوکہ ہوگیا تھا، کیونکہ وہ ان کے شہر کا نہیں تھا ورنہ وہ اسے جان لیتے، جیسے شافعی رحمہ اللہ کو ابراہیم بن ابی یحیی کی مہارت اور ان کی سمجھ سے دھوکہ ہوا، وہ بھی متفق علیہ ضعیف تھا، اور مالک رحمہ اللہ نے ان سے حکم میں کوئی روایت تخریج نہیں کی ہے، صرف ترغیب اور فضیلت کے باب میں حدیث تخریج کی ہے۔
حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ نے اس زیر بحث حدیث کے ضعفِ شدید کی جانب اشارہ کیا ہے، کیونکہ انہوں نے تخریج روایت کے بعد سند میں موجود راوی عمر بن صبح کے ضعف کی طرف اشارہ فرمایا ہے، اور اسی عمر بن صبح کو حافظ ابو نعیم اصبہانی رحمہ اللہ نے حدیث گھڑنے والا قرار دیا ہے۔
نیز قطع نظر خاص اس روایت کے اس عمر بن صبح کو حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ، حافظ ازدی رحمہ اللہ ، حافظ اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے حدیث گھڑنے والا قرار دیا ہے، بلکہ متعدد ائمہ کی تصریحات کے مطابق یہ عمر بن صبح بذاتِ خود اقرار کرتا ہے کہ اس نے حدیث گھڑی ہے۔
امام سیوطی رحمہ اللہ نے اس زیر بحث روایت کو من گھڑت قرار دیا ہے، اور اس پر علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے اعتماد کیا ہے۔
الحاصل یہ روایت اس سند سے شدید ضعیف ہے حتی کہ امام سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے اسے من گھڑت تک کہا ہے، بہر صورت اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
حوالہ جات
[1] شرح مذاهب أهل السنة:ص:135،رقم:98،ت:عادل بن محمد،مؤسسة قرطبة،الطبعة الأولى 1415هـ .
[2] المخلصيات:3/366،رقم:2730،ت:نبيل سعد الدين جرار،دار النوار ـ الكويت،الطبعة الثانية۱۴۳۲هـ .
[3] فضائل الخلفاء الأربعة:ص:51،رقم:32،ت:صالح بن محمد العقيل،دارالبخاري ـ المدينة المنورة .
[4] تاريخ دمش:39/52،ت:محب الدين أبي سعيد عمر بن غرامة العمروي،دارالفكر ـ بيروت،الطبعة 1416هـ .
[5] الرقة والبكاء:ص:187،ت:محمد خير رمضان يوسف،دارالقلم ـ دمشق،الطبعة الأولى1415هـ .
[6] فضائل الخلفاء الأربعة:ص:52،رقم:32،ت:صالح بن محمد العقيل،دارالبخاري ـ المدينة المنورة .
[7] الزيادات على الموضوعات:1/238،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض،الطبعة الأولى ۱۴۳۱هـ .
[8] تنزيه الشريعة:1/392،رقم:134،ت:عبدالوهاب عبداللطيف،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[9] تنزيه الشريعة:1/91،رقم:375،ت:عبدالوهاب عبداللطيف،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۰۱هـ .
[10] الجرح التعديل:6/116،رقم:629،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[11] المجروحين: 2/88 ،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت .
[12] الكامل:6/47،رقم:1197،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[13] الكامل:6/51،رقم:1197،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[14] الضعفاء لأبي نعيم:ص:113،رقم:151،ت:فاروق حمادة،مطبعة النجاح الجديدة .
[15] المدخل إلى الصحيح: ص: 163، رقم: 113،ت:ربيع هادي عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۴هـ .
[16] الكامل:6/47،رقم:1197،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[17] ميزان الاعتدال:3/207،رقم:6147،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[18] ميزان الاعتدال:3/207،رقم:6147،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[19] ميزان الاعتدال:3/207،رقم:6147،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[20] ميزان الاعتدال:3/206،رقم:6147،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[21] المغني في الضعفاء:2/45،رقم:4494،ت:نورالدين عتر،إحياءالتراث الإسلامي ـ قطر .
[22] تقريب التهذيب:ص:414،رقم:4922،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ سوريا،الطبعة الثالثة1411هـ .
[23] التاريخ الكبير:1/265،رقم:861 ،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلميةـ بيروت،الطبعة الثانية ۱۴۲۹هـ .
[24] الجرح التعديل:4/131،رقم:587،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷۲هـ .
[25] ميزان الاعتدال:4/71،رقم:8339 ،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[26] ميزان الاعتدال:4/71،رقم:8339 ،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[27] المجروحين: 2/267،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت .
[28] ميزان الاعتدال:4/71،رقم:8339، ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[29] ميزان الاعتدال:3/207،رقم:6147،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[30] الكاشف:2/232،رقم:5231،ت:محمد عوامة،دار القبلة للثقافة الإسلامية ـ جدة،الطبعة الأولى1413هـ .
[31] تقريب التهذيب:ص:514،رقم:6412،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ حلب،الطبعة الثالثة1411هـ .
[32] ميزان الاعتدال:2/646،رقم:1572،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[33] ميزان الاعتدال:2/646،رقم:1572،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[34] ميزان الاعتدال:2/646،رقم:1572،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[35] ميزان الاعتدال:2/646،رقم:1572،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[36] ميزان الاعتدال:2/646،رقم:1572،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[37] ميزان الاعتدال:2/646،رقم:1572،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[38] ميزان الاعتدال:2/646،رقم:1572،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .