التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

باب: نکاح و شادی

نکاح کی فضیلت، شادی شدہ کی عبادت اور شادی کی رسوم۔

گروپ: معاشرت

8 روایات

  1. ایک صحابی r کا حضور ﷺ کے فرمان پرچوتھے نکاح کے بعد وسعت پانا

    ایک شخص حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا کہ میں فقیر ہوں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’نکاح کرلو‘‘ ۔ نکاح کے بعد اس نے پھر دوبارہ آکر کہا: میں فقیر ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نکاح کرلو‘‘ ۔ یہاں تک کہ اس شخص نے آپ ﷺ کے فرمانے پر چار نکاح کرلئے، پھر اللہ نے اسے مالدار کردیا۔

  2. روایت : ایک غریب صحابی r کا اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر معاونت کی درخواست کرنا، اور آپﷺ کا ان کو پسینہ مبارک عطا فرمانا، اس سے خوشبو کا پھیلنا، اور صحابی r کے خاندان کا خوشبو والے گھرانے سے مشہور ہوجانا۔