التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

باب: دعائیں و اوراد

مختلف مواقع کی دعائیں، اوراد اور دعا کی قبولیت سے متعلق روایات۔

گروپ: اذکار و دعوات

18 روایات

  1. روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو بندہ اذان اور اقامت کے درمیان یہ دعا پڑھ لے: ’’اللهم إني أسئلك العفو والعافية في الدنيا والآخرة‘‘. اس کو اللہ تعالی چار انعام دیں گے: 1 اللہ تعالی اسے ایسی بیماری نہیں لگنے دیں گے جس سے موت آجائے 2 اللہ تعالی اس کو تنہائی کے گناہ سے بچائیں گے 3 اللہ تعالی اس کو ظالموں سے دور رکھیں گے 4 اللہ تعالی اس کو بغیر محنت کے آسان روزی عطا فرمائیں گے‘‘۔

  2. روایت: ’’درج ذیل کلمات پڑھنے پر حضور ﷺکی سفارش کہ حساب نہ لیا جائے، اور یہ کہ اللہ تعالی نے بخش دیا:

    ’’اللهم آمنّا في أوطاننا، وأصلحنا وأصلح ولاة أمورنا، اللهم صل على محمد كلما ذكره الذاكرون، وكلما غفل عن ذكره الغافلون‘‘. اے اللہ! ہمارے وطنوں کو امن کا گہوارہ بنا، اور ہمیں نیک بنا اور ہمارے حاکموں کو نیک بنا، اے اللہ! محمدﷺ پر رحمت کاملہ نازل فرما جب بھی یاد کرنے والے انہیں یاد کریں اور جب بھی غافل ہونے والے ان سے غافل ہوں‘‘۔

  3. روایت: ’’آپ ﷺ کا دریا کے کنارے پر عصر کی نماز کے بعد اپنی امت کےلئے رو رو کر مغفرت کی دعا مانگنا، اور ایک چڑیا کا اپنی چونچ میں چند دانے ریت کے لے جا کر دریا میں ڈالنا، پھر آپ ﷺ کے پوچھنے پر جبرائیل e کا آپ ﷺ کو بتانا کہ جس طرح چڑیا کے ریت کے چند دانوں سے دریا میں کوئی فرق نہیں پڑتا، اسی طرح آپ ﷺ کی امت کے گناہ اللہ تعالی کی رحمت کے دریا کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے‘‘۔