التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

باب: اخلاقِ حسنہ

حلم، عفو، صبر، شکر، ادب اور دیگر عمدہ اخلاق۔

گروپ: اخلاق و آداب

16 روایات

  1. روایت: ’’آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے اللہ کےلئے کسی شخص سے محبت کی کسی ایسے عدل کی وجہ سے جو اس سے ظاہر ہوا ہو، حالانکہ وہ اللہ کے علم کے مطابق دوزخ والوں میں سے تھا، اللہ اس سے اس کی محبت پر اسے اجر عطاء فرمائیں گے، جیسا کہ اگر یہ جنت والوں میں سے کسی شخص سے محبت کرتا، اور جس نے اللہ کےلئے کسی شخص سے بغض رکھا کسی ایسے ظلم کی وجہ سے جو اس سے ظاہر ہوا ہو، حالانکہ وہ اللہ کے علم کے مطابق جنت والوں میں سے تھا، اللہ اس شخص کو اس سے بغض رکھنے پر اجر عطاء فرمائیں گے، جیسا کہ اگر یہ دوزخ والوں میں سے کسی شخص سے بغض رکھتا‘‘۔