غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ نہم)
48 احادیث ملیں
روایت: ایک گناہگار کی زبان سے کروٹ بدلنے کے دوران ’’یا رب‘‘ کا لفظ نکلنا، اور اس پر اللہ تعالی کا اس کی بخشش فرمانا۔
روایت: جائز تمنا پوری نہ ہونے پر فقیر کا ٹھنڈا سانس لینا، آدمی کی سو سالہ عبادت کے برابر ہے۔
روایت:جس میں مسواک کے چوبیس (۲۴) فضائل مذکور ہیں۔
روایت: جنت میں نمازوں کے اوقات میں تحائف کا ملنا۔
روایت: حدیث قدسی ہے: ’’عبدي أنا لك محب، فبحقي عليك كن لى محبا‘‘.اے میرے بندے! میں تجھ سے محبت کرتا ہوں، تجھ پر میرے حق کی قسم ہے کہ تو (بھی) مجھ سے محبت کر۔
روایت: حدیث قدسی ہے: ’’عبدي كل يريدك لنفسه، وأنا أريدك لك‘‘. اے میرے بندے! ہر کوئی تجھے اپنے لئے چاہتا ہے اور میں تجھے صرف تیرے لئے پسند کرتا ہوں۔
روایت: حضرت عمرr ایک مجلس میں بیٹھے فیصلے فرمارہے تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان کو دو نوجوان خوبصورت لباس پہنے گھسیٹ کر لائے، اور کہا کہ ہمارے والد باغ میں کام کر رہے تھے، اس شخص نے ہمارے والد کو قتل کردیا ہے، ہمیں قصاص چاہئے، حضرت عمر r کے پوچھنے پر اس نوجوان نے قتل کا اقرار کیا، اور قتل کرنے کی وجہ بیان کی، پھر نوجوان نے حضرت عمر r سے تین دن کی مہلت مانگی کہ میرے پاس میرے بھائی کی امانت رکھی ہوئی ہے، میں اس کو واپس کرکے آتا ہوں، حضرت عمر r نے حاضرین مجلس سے پوچھا کہ اس کی کوئی ضمانت لیتا ہے، پھر نوجوان کا حضرت ابو ذرr کو اپنا کفیل بنانا، تیسرے دن حضرت عمر r نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر نوجوان نے تاخیر کی تو میں ابو ذر r سے متعلق وہ کر گزروں گا جس کا اسلامی شریعت تقاضہ کرتی ہے، حاضرین لمبی لمبی سانس لینے لگے، شور وشغب بڑھ گیا، ہچکیاں بڑھ گئیں،بڑے صحابہ p نے ان دو نوجوانوں کو دیت کی پیش کش کی، لیکن وہ دونوں مقتول کے خون کا بدلہ لینے پر ہی اصرار کرتے رہے، چنانچہ صحابہ p بے چین ہوگئے، اور ابو ذر rپر افسوس کرتے ہوئے چیخ وپکار کرنے لگے، اچانک وہ نوجوان آگیا، پھر ان دو نوجوانوں نے اپنے والد کے قاتل کو معاف کردیا۔
روایت: حضرت موسیٰe کا بے اولاد عورت کو اللہ تعالی کی طرف سے یہ پیغام دینا کہ تمہاری قسمت میں اولاد نہیں ہے، پھر فقیر کو صدقہ دینے سے اللہ تعالی کا اس کو چار بیٹے عطا کرنا۔
روایت: خطبۂ جمعہ میں خطیب کے چہرے کی طرف دیکھنے پر میدان مزید میں اللہ تعالی کا دیدار نصیب ہونا۔
روایت: مکھی کا رسول اللہﷺ کے جسم مبارک پر نہ بیٹھنا۔