اس روایت کی تحقیق سے
روایت: جب تم کسی شہر جاؤ تو وہاں کی پیاز کھاؤ،بیماریاں تم سےدور کردی جائیں گی۔
غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ چہارم)ابوصالح خلف بن محمد بن اسماعیل خیّام بخاری (متوفی ۳۶۱ھ) کے بارے میں ائمہ کاکلام
حافظ ذہبی l ’’میزان الاعتدال‘‘[30] میں لکھتے ہیں: ’’قال أبو يعلى الخليلي: خلط، وهو ضعيف جدا، روى متونا لا تعرف‘‘. ابو یعلی خلیلی l کا کہنا ہے کہ اسے اختلاط ہو گیا تھا، یہ شدید ضعیف راوی ہے، غیر معروف متون نقل کرتا ہے۔
اس کے بعد حافظ ذہبی l نے ابویعلی خلیلی عن حاکم کے طریق سے خلف بن محمد کی روایت: ’’نهي عن المواقعة قبل الملاعبة‘‘ نقل کی، پھر ابویعلی خلیلیl کا یہ قول نقل کرتے ہیں:
’’فسمعت الحاكم عقيبه يقول: خذل خلف بهذا وبغيره، وسمعت الحاكم وابن أبي زرعة يقولان: كتبنا عنه الكثير، ونبرأ من عهدته، وإنما كتبنا عنه للاعتبار‘‘.
میں نے اس حدیث کے بعد حاکم l کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ خلف کو یہ اور اس جیسی روایت کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا ہے، نیز میں نے حاکم l اور ابن ابی زرعہ l کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا کہ ہم نے اس سے بہت کچھ لکھاہے، تاہم اس سے ہم بری الذمہ ہیں، اور ہم نے اس کی حدیثیں صرف ’’اعتبا ر‘‘کے لئے لکھی ہیں۔
علامہ ابن عراق l ’’تنزيه الشريعة‘‘[31] میں لکھتے ہیں: ’’اتهمه ابن الجوزي بوضع حديث‘‘. ابن جوزی l نے خلف بن محمد کو حدیث گھڑنے میں متہم قرار دیا ہے۔