روایت: ” گائے کے سینگ بدلنے سے زلزلہ ہو تا ہے“، کو ئی معتبر روایت اس میں ثابت نہیں۔
تفصیل
”۔۔۔ یہ مشہور کہ گائے کے سینگ بدلنے سے زلزلہ ہو تا ہے،کو ئی معتبر روایت اس میں ثابت نہیں، اس لئے عقیدہ نہ رکھنا چاہیے ۔۔۔“[1]۔
حوالہ جات
[1] اخبار الزلزلہ : رفع اشتباہ،ص: ۵، مالک کتب خانہ اشرفیہ دریب کلان،دہلی ۔
علامہ ابن قیم الجوزیہ ؒ نے ”المنار المنيف“(ص:۷۸)میں اسے من گھڑت روایات کے تحت لکھا ہے،نیز علامہ محمدبن خلیل طرابلسیؒ نے بھی ”اللؤلؤ المرصوع“ (ص:۵۲) میں اسے من گھڑت کہا ہے۔
ملتی جلتی احادیث
روایت: ”جس نے اپنے آپ کو پہچانا اس نے اپنے پروردگار کو پہچان لیا“، آپ ﷺ سے ان الفاظ سے ثابت نہیں، البتہ اس کا معنی صحیح ہے۔
اذان میں انگوٹھے چومنا کسی معتبر روایت سے ثابت نہیں۔
روایت: ”قلب خانۂ خدا ہے“، لفظا ً اس کی کوئی اصل نہیں، البتہ اس کے قریب المعنیٰ ایک دوسری روایت ثابت ہے۔
روایت: ”میں عادل بادشاہ (نوشیرواں) کے زمانے میں پیدا ہوا ہوں“، اس کی کچھ اصل نہیں۔
روایت: ”بلال r ، شین کی جگہ اذان میں سین کہتے تھے“، اس کی کچھ اصل نہیں۔