التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

​من گھڑت روایات کے ساتھ اللہ اور رسول ﷺ کا نام لگا دینے سے ان کا پڑھنا جائز نہیں ہوتا، بلکہ یہ تو عین گستاخی اور معصیت ہے۔

تفصیل

”آپ ہی انصاف کیجئے کہ امتثالِ حکم ادب ہے، یا یہ ادب ہے کہ حکم کو چھوڑ  کر اپنے دل میں جو کچھ آئے اس کو اللہ اور رسول ﷺ کی طرف منسوب کر دیا جا ئے؟  ”معراج نامہ“ اور ”مولد شریف “ کے رسالوں میں دیکھ لیجیے کہ کس قدر موضوعات ہیں، صرف اللہ اور رسولﷺ کا نام لگا دینے سے ان کا پڑھنا کیسے جائز ہو سکتا ہے؟ بلکہ یہ تو عین گستاخی اور معصیت ہے کہ جھوٹ بھی لگایا  تو  اللہ و رسول ﷺ کے  نام  کے ساتھ  لگا یا،  اول  تو  ان  میں  مضامین  خلافِ شرع  ہیں،  اور  دوسرے  اور  مفاسد بھی  ایسے  موجود ہیں  جن  کی  وجہ  سے  منع  ہی  کو  تر جیح  ہو سکتی  ہے“[1]۔

حوالہ جات

[1]  خطبات حکیم الامت : امتثالِ امر ، ۲۶/۳۲۳، ادارہ تالیفات اشرفیہ، ملتان ۔