التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ ہفتم)

روایت: ایک صحابی r کا نبی ﷺ کی اتباع میں مانگ نکالنے کی چاہت کرنا، بال گھنگھریالے ہونے کی وجہ سے مانگ نہ نکلنا، پھر صحابی r کا مانگ نکالنے کےلئے اپنے سر کے درمیان گرم سلاخ کا پھیرنا۔

تفصیل

روایت: ایک صحابی r جو حبشہ کے رہنے والے تھے ان کے بال گھنگھریالے تھے، وہ نہانے کے بعد اپنے بالوں میں کنگھی کیا کرتے تھے، چونکہ ان کے بال سخت تھے اس لئے ان کی مانگ درمیان سے نہیں نکلتی تھی، انہیں روزانہ یہ افسوس ہوتا کہ  میری مانگ کیوں نہیں نکلتی، ان کو اپنا سر اچھا نہیں لگتا تھا،  کیونکہ وہ سوچتے تھے کہ میرے آقا تو مانگ نکالتے ہیں اور میرے بالوں میں تو مانگ نہیں نکلتی، ان کے دل میں بڑی مدت تک یہ حسرت اور تمنا رہی، ایک مرتبہ انہوں نے لوہے کی سلاخ اٹھائی اور اسے آگ کے اندر اچھی طرح گرم کیا اور پھر اسے اپنے سر کے درمیان پھیر کر ایک لکیر بنادی، اب جب گرم گرم سلاخ لگی تو سر کی جلد جل گئی، لوگوں نے کہا : یہ آپ نے کیا کیا؟ وہ کہنے لگے مجھے یہ تکلیف تو بھول جائے گی اور زخم بھی بھر جائے گا، لیکن اس جگہ کے جلنے کی وجہ سے وہاں بال نہیں رہیں گے، چنانچہ جب بھی میں اپنے سر کو دیکھوں گا تو مجھے اپنا سر اپنے محبوب s کے مبارک سر کی مانند نظر آئے گا۔

ملتی جلتی احادیث