التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ ششم)

روایت: ایک صحابی r کا ایمان لانے کے بعد رسول اللہ ﷺ کی محبت میں ایک عورت کو دیکھنے سے انکار کرنا، جس سے ایمان لانے سے قبل تعلقات تھے۔

تفصیل

ایک صحابی r ایمان لے آئے، اور کچھ عرصہ صحبت نبوی ﷺ میں رہنے کے بعد گھر واپس گئے، وہاں ان کے کسی عورت کے ساتھ مراسم اور تعلقات تھے، وہ عورت ان سے ملنے کےلئے آئی، انہوں نے رخ پھیر لیا، وہ کہنے لگی: کیا بات ہوئی؟ وہ بھی وقت تھا جب تم میری محبت میں بےقرار ہوکر گلیوں کے چکر لگاتے تھے، مجھے ایک نظر دیکھنے کےلئے تڑپتے تھے، میری ملاقات کے شوق میں ٹھنڈی آہیں بھرتے تھے جب میں تم سے ملاقات کرتی تھی، تو قسمیں کھا کھا کر اپنی محبت کی یقین دہانی کرواتے تھے، اب میں خود چل کر تمہارے پاس ملنے کےلئے آئی ہوں تو تم نے آنکھیں بند کرلیں، وہ فرمانے لگے کہ میں ایک ایسی حسین ہستی دیکھ کر آیا ہوں کہ اب میری نگاہیں کسی غیر پر نہیں پڑ سکتیں، میں دل کا سودا کرچکا ہوں، وہ عورت ضد میں آکر کہنے لگی: اچھا ایک مرتبہ میری طرف دیکھ تو لو، اس صحابی r نے فرمایا: اے عورت! چلی جا، ورنہ میں تلوار سے تیرا سر قلم کردوں گا۔

ملتی جلتی احادیث