التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ’’آپ ﷺ نے فرمایا: ×أنا أحمد بلا میم÷. (میں بلامیم احمد ہوں) ‘‘،اس حدیث کا کہیں وجود نہیں۔

تفصیل

’’سوال: کیا یہ کوئی حدیث ہے، ×أنا أحمد بلا میم÷. [میں بلامیم احمد ہوں]

جواب:  یہ لفظ نہ کتبِ مشہورہ میں ہے اور نہ ہی کتب غیر مشہورہ میں، حتیٰ کہ وہ کتابیں جو صرف احادیثِ موضوعہ کے لئے خاص ہیں ان میں بھی اس کا وجود نہیں ہے‘‘[1]۔

حوالہ جات

[1] الیواقیت الغالیۃ: کیا یہ کوئی حدیث ہے : ’’انا احمد بلامیم ‘‘، ۲/۱۱۱ ۔