ہر صبح دس مرتبہ درود شریف:’’ أللّهم صل على محمد النبي..... ‘‘.پڑھنے پر تمام مخلوق کے درود کے برابر ثواب کا ملنا
روایت: ہر صبح دس مرتبہ درود شریف: ’’أللّهم صل على محمد النبي عدد من صلى عليه من خلقك، وصل على محمد النبي كما ينبغي لنا أن نصلي عليه، وصل على محمد النبي كما أمرتنا أن نصلي عليه ‘‘.پڑھنے پر تمام مخلوق کے درود کے برابر ثواب ملتا ہے۔
حکم: من گھڑت
تحقیق کی تفصیل
امام سیوطی رحمہ اللہ ’’ذيل اللآلئ المصنوعة‘‘[1] میں تحریر فرماتے ہیں:
’’الدارقطني في الأفراد، حدثنا محمد بن مخلد، حدثنا سليمان بن الربيع النهدي، حدثنا كادح بن رحمة الزاهد، حدثنا ابن لهيعة الحضرمي، عن سليم بن عامر، عن أوسط بن عمرو البجلي، عن أبي بكر الصديق قال: كنت عند النبي صلى الله عليه وسلم، فجاءه رجل فسلم، فرد النبي صلى الله عليه وسلم، وأطلق وجهه وأجلسه إلى جنبه، فلما قضى الرجل حاجته نهض، فقال النبي صلى الله عليه وسلم، يا أبا بكر! هذا رجل يرفع له كل يوم كعمل أهل الأرض، فقلت: ولم ذاك؟ قال: إنه كلما أصبح صلى علي عشر مرات كصلاة الخلق أجمع، قلت: وما ذاك؟ قال: يقول: اللهم صل على محمد النبي عدد من صلى عليه من خلقك، وصل على محمد النبي كما ينبغي لنا أن نصلي عليه، وصل على محمد النبي كما أمرتنا أن نصلي عليه‘‘.
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا، ایک شخص آیا اور اس نے سلام کیا، نبی ﷺ نے سلام کا جواب دیا، اور اپنا سر جھکایا اور اسے اپنے پاس بیٹھادیا، جب اس شخص کا کام ہوگیا تو وہ کھڑا ہوا، نبی ﷺ نے فرمایا: اے ابوبکر!اس شخص کے اعمال ہر دن روئے زمین کےرہنے والوں کے عمل کے برابر آسمان کی طرف اٹھتے ہیں، میں (حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ) نے کہا کس وجہ سے؟تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ شخص ہر صبح مجھ پر دس مرتبہ درود پڑھتا ہے جوکہ تمام مخلوق کے درود کے برابر ہے، میں(حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ) نے کہا کہ وہ کون سا درود ہے؟تو آپ ﷺ نے فرمایا: وہ یوں کہتا ہے: ’’اللّهم صل على محمد النبي عدد من صلى عليه من خلقك، وصل على محمد النبي كما ينبغي لنا أن نصلي عليه، وصل على محمد النبي كما أمرتنا أن نصلي عليه‘‘.
روایت پر ائمہ کا کلام
امام سیوطی رحمہ اللہ روایت نقل کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں:
’’قال الدار قطنى: غريب من حديث أبي بكر، تفرد به سليمان بن الربيع النهدي عن كادح بن رحمة، قال في الميزان: سليمان بن الربيع أحد المتروكين، وكادح: قال الأزدي وغيره: كذاب.
زاد في اللسان، قال ابن عدي: عامة أحاديثه غير محفوظة، ولايتابع في أسانيده ولافي متونه، وقال الحاكم وأبو نعيم: روى عن مسعر والثوري أحاديث موضوعة‘‘[2].
دار قطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے منقول احادیث میں غریب ہے، اس میں سلیمان بن ربیع نہدی، کادح بن رحمہ سے روایت نقل کرنے میں متفرد ہے، ذہبی رحمہ اللہ نے ’’میزان‘‘میں سلیمان بن ربیع کو ’’احد المتروکین‘‘ کہا ہے، اور کادح کو ازدی رحمہ اللہ وغیرہ نے ’’کذاب‘‘ کہا ہے۔
اور کادح بن رحمہ کے بارے میں (حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے) ’’لسان المیزان ‘‘میں یہ اضافی بات کہی ہے کہ ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کادح بن رحمہ کی اکثر احادیث محفوظ نہیں ہیں، اور ان کی نہ تو کوئی سند میں موافقت کرتا ہے اور نہ ہی متن میں، اور حاکم رحمہ اللہ وابو نعیم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کادح بن رحمہ مسعر رحمہ اللہ اور ثوری رحمہ اللہ کے انتساب سے موضوع احادیث روایت کرتا ہے۔
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے امام سیوطی رحمہ اللہ کی موافقت کی ہے، چنانچہ آپ ’’تنزيه الشريعة‘‘[3] میں اس روایت کو ’’فصل ثالث‘‘میں ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں : ’’(قط) في الأفراد من طريق كادح بن رحمة‘‘. اسے دار قطنی رحمہ اللہ نے افراد میں کادح بن رحمہ کے طریق سے تخریج کیا ہے۔
اسی کادح بن رحمہ کو علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کرکے لکھا ہے: ’’ كادح بن رحمة الزاهد عن سفيان الثوري، قال الأزدي وغيره: كذاب‘‘[4].کادح بن رحمہ زاہد سفیان ثوری رحمہ اللہ سے روایت کرتا ہے، ازدی رحمہ اللہ وغیرہ فرماتے ہیں کہ یہ جھوٹا ہے۔
علامہ شوکانی رحمہ اللہ ’’الفوائد المجموعة‘‘[5] میں اس روایت کے متعلق لکھتے ہیں: ’’في إسناده: كذاب ومتروك‘‘. اس کی سند میں کذاب اور متروک راوی موجود ہیں۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحين‘‘[6] میں فرماتے ہیں: ’’ كان ممن يروي عن الثقات الأشياء المقلوبات، حتى يسبق إلى القلب أنه كان المتعمد لها، أو غفل عن الإتقان حتى غلب عليه الأوهام الكثيرة، فكثر المناكير في روايته، فاستحق بها الترك‘‘.
کادح ان لوگوں میں سے ہے جو ثقات سے مقلوب روایات نقل کرتے ہیں، یہاں تک کہ دل میں یہ بات آگئی کہ یہ ان مقلوب روایات کو عمداً لاتا ہے، یا یہ اتقان وپختگی سے کام نہیں لیتاحتی کہ اس پر اوہام کثیرہ کا غلبہ ہوگیا، اور اس کی روایات میں مناکیر زیادہ ہوگئیں، چنانچہ انہی مقلوب روایات کی بناپریہ ترک کا مستحق ہوا ہے۔
علامہ خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ كان كادح رفيقي عند جرير الرازي ستين ليلة، فلم أره وضع جنبه ليلا ولا نهارا‘‘[7].جریر رازی کے پاس ساٹھ راتیں کادح میرا رفیق رہا ہے، میں نے اسے نہیں دیکھا کہ اس نے شب وروز میں اپنا پہلو رکھا ہو۔
حافظ دار قطنی رحمہ اللہ نے کادح بن رحمہ کو ’’ لاشیء‘‘[8] کہا ہے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ کادح بن رحمہ کی روایات ’’الكامل‘‘[9] میں نقل کرکے فرماتے ہیں: ’’ولكادح غير ما أمليت أحاديث، وأحاديثه عامة ما يرويه غير محفوظة، ولا يتابع عليه في أسانيده، ولا في متونه، ويشبه حديثه حديث الصالحين، فإن أحاديثهم يقع فيها ما لا يتابعهم عليه أحد‘‘.
کادح کی جو روایات میں نے املاء کروائی ہیں اس کے علاوہ بھی اس کی احادیث ہیں، اور کادح بن رحمہ اکثر جو احادیث بیان کرتا ہے وہ محفوظ نہیں ہوتیں، اوران میں اس کی موافقت نہیں کی جاتی، نہ سند میں اور نہ ہی متن میں، اور اس کی بیان کردہ احادیث صالحین کے اقوال کے مشابہ ہوتی ہیں، کیونکہ اس کی احادیث میں ایسی اشیاء واقع ہوتی ہیں جس پر اس کی کوئی بھی متابعت نہیں کرتا۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’میزان الاعتدال‘‘[10] میں تحریر فرماتے ہیں: ’’قال الأزدي وغيره كذاب‘‘. ازدی رحمہ اللہ وغیرہ نے کہا ہے کہ یہ کذاب ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ’’لسان الميزان‘‘[11] میں تحریر فرماتے ہیں: ’’وقال الحاكم وأبو نعيم: روى عن مسعر والثوري أحاديث موضوعة‘‘. حاکم رحمہ اللہ وابو نعیم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کادح، مسعر رحمہ اللہ اور ثوری رحمہ اللہ کے انتساب سے من گھڑت احادیث روایت کرتا ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ ’’ميزان الاعتدال‘‘[12] میں لکھتےہیں: ’’تركه أبو الحسن الدارقطني، وقال: غيّر أسماء مشايخ، وروى البرقاني عن الدارقطني، ضعيف‘‘.
دار قطنی رحمہ اللہ نے اسے ترک کیا ہے، اور وہ فرماتے ہیں کہ یہ مشایخ کے نام تبدیل کرتا ہے، اور برقانی رحمہ اللہ نے دار قطنی رحمہ اللہ سے روایت کیا کہ سلیمان ضعیف ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’میزان الاعتدال‘‘[13] میں بذات خود سلیمان بن ربیع کو ’’أحد المتروكين‘‘ کہا ہے، واللہ اعلم۔
آپ سابقہ تفصیل میں دیکھ چکے ہیں کہ اس روایت کو علامہ سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے من گھڑت قرار دیا ہے، چنانچہ اسے آپ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے۔
حوالہ جات
[1] ذيل اللآلئ المصنوعة:ص:۶۰۲،رقم:۷۳۵،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[2] ذيل اللآلئ المصنوعة:ص:۶۰۲،رقم:۷۳۵،ت:رامز خالد حاج حسن،مكتبة المعارف ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴۳۱هـ .
[3] تنزيه الشريعة:۲/۳۲۸،رقم:۳۳،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،عبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .
[4] تنزيه الشريعة:۱/۹۸،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف،عبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .
[5] الفوائد الجموعة:ص:۳۲۹،رقم:۳۹،ت:عبد الرحمن بن يحيى المعلي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة ۱۴۱۶هـ .
[6] المجروحين:۲/۲۲۹،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة۱۴۱۲هـ .
[7] الكامل:۷/ ۲۲۸،رقم:۱۶۱۶،ت:عادل أحمد عبد الموجود و علي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[8] سؤالات السلمي للدارقطني:۲۷۱،رقم:۳۰۸،ت:سعد بن عبد الله الحميد وخالد بن عبد الرحمن الجريسی، مكتبة الملك فهد الوطنية ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۲۷هـ .
[9] الكامل:۷/۲۳۰،رقم:۱۶۱۶،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض،دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[10] ميزان الاعتدال:۳/ ۳۹۹،رقم:۶۹۲۷،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفةـ بيروت .
[11] لسان الميزان:۶/۴۰۸،رقم:۶۱۹۷،ت:عبد الفتاح أبو غدة،مکتبة المطبوعات الإسلامية ـ حلب .
[12] ميزان الاعتدال:۲/۲۰۷،رقم:۳۴۵۹،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفةـ بيروت .
[13] ميزان الاعتدال:۳/۳۹۹،رقم:۶۹۲۷،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفةـ بيروت .