روایت: موت کے وقت نماز کا اہتمام کرنے والے سے فرشتہ کا قریب ہونا،شیطان کا دور ہونا اور اسے ملک الموت کا کلمہ کی تلقین کرنا۔
حکم: شدید ضعیف،بیان نہیں کر سکتے۔
تحقیق کی تفصیل
حافظ ابن ابی عاصم رحمہ اللہ ’’الآحاد والمثانی‘‘[1] میں ابو الحارث خزرج کے ترجمہ میں فرماتے ہیں:
’’حدثنا أبو يعقوب إسحاق بن إبراهيم القلوسي، نا إسماعيل بن أبان الأزدي، حدثني عمرو بن أبي عمرو، عن جعفر بن محمد، عن أبيه، قال: سمعت الحارث بن الخزرج الأنصاري، يقول: حدثني أبي: أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يطلب إلى ملك الموت عليه السلام عند رأس رجل من الأنصار، فقال: يا ملك الموت! ارفق بصاحبي، فإنه مؤمن، قال ملك الموت عليه السلام: يا محمد! طب نفسا وقر عينا، فإني بكل مؤمن رفيق، واعلم يا محمد! أني لأقبض روح ابن آدم، فإذا صرخ صارخ من أهله قمت في جانب الدار، ومعي روحه، فقلت: ما هذا الصياح؟ فوالله! ما ظلمناه، ولا سبقنا أجله ولا استعجلنا قدره، وما لنا في قبضه من ذنب، فإن ترضوا بما يصنع الله عز وجل وتصبروا، تؤجرو، وإن أنتم تجزعون وتسخطون تأثمون وتؤزرون، وما لكم عندنا من عُتْبَى، وإن لنا عندكم لبغيةُ عودة بعد عودة، فالحذر الحذر، والنجاة النجاة.
وما من أهل بيت شعر، ولا مدر، ولا سهل، ولا جبل، ولا بحر إلا وأنا أتصفحهم في كل يوم وليلة خمس مرات، حتى إني لأعرف بصغيرهم وكبيرهم منهم بأنفسهم، والله! لو أردت أن أقبض روح بعوضة ما قدرت حتى يكون الله عز وجل هو الآمر بقبضها.
قال جعفر بن محمد: بلغني أنه يتصفحهم عند مواقيت الصلوات، فإذا حضر عبدا الموت فمن كان يحافظ على الصلاة دنا منه الملك، وتباعد الشيطان، ولقنه ملك الموت عليه السلام لا إله إلا الله في ذلك الحال‘‘.
حارث بن خزرج انصاری فرماتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا کہ انہوں نے آپﷺ کو ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ کے سرہانے کھڑے ہوکر ملک الموت سے یہ بات طلب کرتے ہوئے سنا کہ میرے صحابی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نرمی کا معاملہ کرو کیوں کہ وہ ایمان والا ہے، ملک الموت نے کہا اے محمد! آپ خوش اور راضی ہوجائیں میں ہر مومن کے ساتھ نرمی کرتا ہوں، اور جان لیجیے اے
محمد ﷺ! میں ابن آدم کی روح قبض کرتا ہوں، تو جب کوئی اس کے گھر والوں میں سے چیخنے والا چیختا ہے، تو میں گھر کے کونے میں کھڑا ہوجاتا ہوں اور اس کی روح میرے پاس ہوتی ہے اور میں کہتا ہوں یہ کیسی چیخ ہے، خدا کی قسم! نہ ہم نے اس پر ظلم کیا ہے اور نہ ہم وقت سے پہلے آئے اور نہ ہم نے اس کی تقدیر کے ساتھ کوئی جلد بازی کی، اور نہ اس کی روح قبض کرکے کوئی گناہ کیا، اگر تم اللہ کے کئے پر راضی رہو اور صبر کرو تو تم کو اجر دیا جائے گا اور اگر تم بے صبری کروگے اور نار اض ہوگے، تو گناہ گار ہوگے اور تمہیں ہم سے کوئی خفگی نہیں ہونی چاہئے، اور ہم تمہارے پاس بار بار لوٹنے کی چاہت رکھتے ہیں، اس لئے ڈرتے رہو اور نجات طلب کرتے رہو۔
خیمے والے ہوں یا کچے مکانوں والے، ہموار زمینوں والے ہوں یا پہاڑی علاقوں والے، میں ہر دن ورات میں پانچ مرتبہ ان کے چہروں کو غور سے دیکھتا ہوں، یہاں تک کہ اب میں ان کے چھوٹوں اور بڑوں کو ان سے زیادہ پہچانتا ہوں، اللہ کی قسم! اگر میں ایک مچھر کی روح قبض کرنا چاہوں، تو نہیں کرسکتا جب تک کہ اللہ تعالی قبض کرنے کا امر نہ کریں۔
جعفر بن محمد کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ ملک الموت نماز کے اوقات میں لوگوں کے چہروں کو بغور دیکھتے ہیں، لہذا جب کسی بندہ کو موت آتی ہے، تو جو شخص نماز کے اوقات کا پاپند ہوتا ہے، تو فرشتہ اس کے قریب ہوجاتا ہے اور شیطان دور ہوجاتا ہے، اور ملک الموت علیہ السلام اس حال میں اس کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرتا ہے۔
اسی طرح امام طبرانی رحمہ اللہ نے ’’المعجم الکبیر‘‘[2] میں، حافظ ابو نعیم رحمہ اللہ نے ’’معرفة الصحابة‘‘[3] میں اور حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ نے اس روایت کی تخریج کی ہے[4]، تمام سندیں سند میں موجود راوی عمرو بن ابی عمرو یعنی عمر و بن شمر جعفی پر آکر مشترک ہوجاتی ہیں۔
واضح رہے کہ ہم نے یہ مصادر صرف روایت کے آخری حصہ (یعنی نماز کا اہتمام کرنے والے سے فرشتہ کا قریب ہونا، شیطان کا دور ہونا اور اسے ملک الموت کا کلمہ کی تلقین کرنا)جعفر بن محمد صادق کی بلاغات کے مطابق ذکر کئے ہیں، یہی اس وقت تحقیق کا موضوع ہے، روایت کا ابتدائی مفصل حصہ دیگر کتب میں دیگر سندوں سے بھی ہے، یہ پہلا حصہ فی الحال دراسہ کا موضوع نہیں ہے اور ہمارے ذکر کردہ حکم کا تعلق بھی فقظ دوسرے حصہ سے ہے۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ ابن مندہ رحمہ اللہ ’’معرفة الصحابة‘‘[5] میں فرماتے ہیں: ’’الخزرج أبو الحارث مجهول، وفي إسناد حديثه نظر‘‘. (سند کا ایک راوی)خزرج ابو حارث مجہول ہے، اور اس کی حدیث کی سند میں نظر ہے۔
اس کے بعد حافظ ابن مندہ رحمہ اللہ نے زیر بحث روایت تخریج کی ہے۔
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ ’’البدایة والنهاية‘‘[6] میں مذکورہ روایت کو ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’هذا حديث مرسل، وفيه نظر‘‘. یہ مرسل روایت ہے، اور اس میں نظر ہے۔
حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ ’’نتائج الأفکار‘‘[7] میں مذکورہ روایت نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں: ’’ومثل هذا لا يقال بالرأي، فله حكم المرفوع، وعمرو بن شمر متروك‘‘. اور اس طرح کی بات بطور رائے کے نہی کہی جاسکتی، لہذا یہ حکماً مرفوع ہوگی اور (سند میں موجود راوی)عمرو بن شمر متروک ہے۔
علامہ مرتضی زبیدی رحمہ اللہ ’’إتحاف السادة‘‘[8] میں مذکورہ روایت کو بحوالہ ’’معجم کبیر‘‘ اور حافظ ابو نعیم رحمہ اللہ و حافظ ابن مندہ رحمہ اللہ کی ’’معرفۃ الصحابہ‘‘ سے نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’والحارث مجهول، وكذا أبوه الخزرج لا يعرف، والحديث غريب، وقد رواه ابن أبي حاتم من وجه آخر: عن جعفر بن محمد، عن أبيه معضلا، وفيه عمرو بن شمر، وهو كذاب‘‘.(سند کا راوی)حارث مجہول ہے، اور اسی طرح اس کا والد خزرج غیر معروف ہے، اور حدیث غریب ہے، اور ابن ابی حاتم رحمہ اللہ نے اس روایت کو ایک دوسرے طریق عن جعفر بن محمد، عن ابیہ سے معضلاً روایت کیا ہے اور اس میں عمرو بن شمر ہے اور وہ کذاب ہے۔
واضح رہے کہ علامہ زبیدی رحمہ اللہ کی ’’وجہ آخر‘‘ سے مراد یہ ہے کہ مذکورہ روایت حافظ ابو نعیم رحمہ اللہ اور حافظ ابن مندہ رحمہ اللہ کی ’’معرفۃ الصحابہ‘‘ اور ’’معجم کبیر‘‘ میں عمرو بن شمر، عن جعفر بن محمد، عن ابیہ، عن الحارث بن الخزرج، عن ابیہ کے طریق سے ہے، جبکہ حافظ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ کے طریق میں بھی یہ’’عمرو بن شمر، عن جعفر بن محمد، عن ابیہ‘‘ کے طریق سے ہی ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’التاریخ الکبیر‘‘[9] میں عمرو بن شمر کو ’’منکر الحدیث‘‘ کہا ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’الضعفاء والمتروکون‘‘[10] میں عمرو بن شمر کو ’’متروک الحدیث‘‘ کہا ہے۔
حافظ عمرو بن علی فلاس رحمہ اللہ کہتے ہیں: ’’عمرو بن شمر منكر الحديث، حدث بأحاديث منكرة‘‘. عمرو بن شمرمنكر الحديث ہے، اس نے منکر روایتیں نقل کی ہیں[11]۔
حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے عمرو بن شمر کو ’’لیس بثقة‘‘ کہا ہے[12]۔
حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’منكر الحديث جدا، ضعيف الحديث، لا يشتغل به، تركوه‘‘.یہ بہت زیادہ منکر الحدیث ہے، ضعیف الحدیث ہے، ان کی روایات سے اشتغال نہیں کیا جائے گا، محدثین نے ان کو ترک کردیا ہے[13]۔
حافظ ابو زرعہ رحمہ اللہ نے عمرو بن شمر کو ’’ضعیف الحدیث‘‘ کہا ہے[14]۔
حافظ جوزجانی رحمہ اللہ نے ’’أحوال الرجال‘‘[15] میں عمرو بن شمر کو ’’ كذاب زائغ‘‘فرمایا ہے۔
حافظ ابن سعد رحمہ اللہ ’’الطبقات الکبرى‘‘[16] میں لکھتے ہیں: ’’عمرو بن شمر الجعفي، وكان إمام مسجد جعفي ستين سنة، وكان قاصا، وكانت عنده أحاديث، وكان ضعيفا جدا، متروك الحديث‘‘. عمرو بن شمر جعفی، جعفی مسجد کے ساٹھ سال تک امام رہے،اور قصہ گو تھے، ان کے پاس احادیث تھیں، اور یہ ضعیف جداً، متروک الحدیث تھا۔
حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ’’المجروحین‘‘[17] میں فرماتے ہیں: ’’ كان رافضيا، يشتم أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم، وكان ممن يروي الموضوعات عن الثقات في فضائل أهل البيت وغيرها، لا يحل كتابة حديثه إلا على جهة التعجب‘‘.عمرو بن شمر رافضی تھا، رسول اللہ ﷺ کے اصحاب کو برا بھلا کہتا تھا، اور ان لوگوں میں سے تھا جو ثقہ راویوں کے انتساب سے اہل بیت وغیرہ کے من گھڑت فضائل نقل کرتے تھے، اس کی حدیث کو لکھنا حلال نہیں ہے سوائے تعجب کے۔
حافظ ابن عدی رحمہ اللہ ’’الکامل‘‘[18] میں عمرو بن شمر کی روایات نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’ولعمرو بن شمر غير ما ذكرت، وعامة ما يرويه غير محفوظ‘‘.عمرو بن شمر کی میری ذکر کردہ احادیث کے علاوہ بھی روایات ہیں اور عموماً اس کی مرویات محفوظ نہیں ہیں۔
امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ ’’المدخل‘‘[19] میں فرماتے ہیں: ’’عمرو بن شمر الجعفي كثير الموضوعات عن جابر الجعفي وغيره، وإن كان جابرا الجعفي عند القوم مجروحا، وليس راوي تلك الموضوعات الفاحشات عنه غير عمرو بن شمر الجعفي، فوجب أن يكون الحمل فيها عليه‘‘.
عمرو بن شمر جعفی، جابر جعفی اور اس کے علاوہ سے بہت زیادہ من گھڑت روایات نقل کرتا ہے، اگر چہ جابر جعفی محدثین کے نزدیک مجروح ہے اور جابر جعفی سے ان فاحش موضوعات کو نقل کرنے والا عمرو بن شمر کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں، لہذا ثابت ہوا کہ ان من گھڑت روایات کی ذمہ داری عمرو بن شمر پر ہے۔
حافظ ابو نعیم رحمہ اللہ ’’الضعفاء‘‘[20] میں فرماتے ہیں: ’’عمرو بن شمر الجعفی یروی عن جابر الجعفی بالموضوعات المناکیر‘‘ .عمرو بن شمر جعفی، جابر جعفی سے من گھڑت اور منکر روایتیں نقل کرتا ہے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے عمرو بن شمر کو ’’متروک‘‘ كہا ہے[21] ۔
حافظ ابو الفضل احمد بن علی سلیمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ کان عمرو یضع على الروافض‘‘[22]. عمرو روافض پر احادیث گھڑتا تھا۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’دیوان الضعفاء‘‘[23] میں عمرو بن شمر کو ’’رافضی، متروک‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’نتائج الأفكار‘‘ [24] میں عمرو بن شمرو کو ’’متروک‘‘ کہا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے نقل روایت کے بعد سند کے راوی عمرو بن شمر کو ’’متروک‘‘ کہہ کر اس کے ضعف شدید کی طرف اشارہ کیا ہے۔
نیز سند میں موجود راوی عمرو بن شمر کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ ، حافظ یحیی بن معین رحمہ اللہ ، امام نسائی رحمہ اللہ ، حافظ ابو حاتم رحمہ اللہ ، حافظ جوزجانی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حبان رحمہ اللہ ، حافظ ابن سعد رحمہ اللہ ، امام حاکم رحمہ اللہ ، حافظ دارقطنی رحمہ اللہ ، حافظ ابو نعیم رحمہ اللہ ، حافظ ابو الفضل سلیمانی رحمہ اللہ ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے جرح کے شدید الفاظ استعمال کئے ہیں(جیسے:منکر الحدیث، لیس بثقہ، متروک الحدیث، محدثین نے ان کو ترک کردیا ہے، کذاب زائغ، عمرو بن شمر رافضی تھا، رسول اللہ ﷺ کے اصحاب کو برا بھلا کہتا تھا، اور ان لوگوں میں سے تھا جو ثقہ راویوں کے انتساب سے اہل بیت وغیرہ کے من گھڑت فضائل نقل کرتے تھے، ضعیف جداً، متروک الحدیث، جابر جعفی اور ان کے علاوہ سے بہت زیادہ من گھڑت روایات نقل کرتا ہے، عمرو روافض پر احادیث گھڑتا تھا، متہم بالوضع ہے)، اور خاص اس تناظر میں کہ عمرو بن شمر اس روایت کے نقل میں متفرد بھی ہے کسی بھی طرح یہ روایت ضعف شدید سے خالی نہیں ہوسکتی، اس لئے اسے آپﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے۔
رہی بات روایت کے ابتدائی مفصل حصہ کی، تو اس کے بارے میں ہم شروع میں بتاچکے ہیں کہ روایت کا ابتدائی مفصل حصہ دیگر کتب میں دیگر سندوں سے بھی ہے، یہ پہلا حصہ فی الحال دراسہ کا موضوع نہیں، اس میں ذکر کردہ حکم کا تعلق فقظ آخری حصہ (نماز کا اہتمام کرنے والے سے فرشتہ کا قریب ہونا، شیطان کا دور ہونا اور اسے ملک الموت کا کلمہ کی تلقین کرنا)سے ہے۔
حوالہ جات
[1] الآحاد والمثاني:4/251،رقم:2254،ت:باسم فيصل أحمد الجوابرة،دار الراية ـ الرياض،الطبعة الأولى1411هـ .
[2] المعجم الكبير:4/220،رقم:4188،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،مكتبة ابن تيمية ـ القاهرة .
[3] معرفة الصحابة:2/1002،رقم:2561،ت:عادل بن يوسف العزازي،دار الوطن ـ الرياض،الطبعة الأولى1419هـ .
[4] انظر البداية والنهاية:1/107،ت:عبد الله بن عبد المحسن التركي،دار هجر ـ مصر،الطبعة الأولى 1417هـ .
[5] معرفة الصحابة:1/536،ت:عامر حسن صبري،مطبوعات جامعة الإمارات العربية المتحدة،الطبعة الأولى 1426هـ .
[6] البداية والنهاية:1/107،ت:عبد الله بن عبد المحسن التركي،دار هجر ـ مصر،الطبعة الأولى1417هـ .
[7] نتائج الأفكار:4/296،ت:حمدي عبد المجيد االسلفي،دار ابن كثير ـ دمشق،الطبعة الثانية 1429هـ .
[8] إتحاف السادة:14/121،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الخامسة1433هـ .
[9] التاريخ الكبير:6/158،رقم:8654 ،ت:مصطفى عبد القادر أحمد عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1429هـ .
[10] الضعفاء والمتروكون:ص:176،رقم:451،ت:عبد العزيز عز الدين السيروان،دار القلم ـ بيروت،الطبعة الأولى1405هـ .
[11] الجرح والتعديل:6/239،رقم:1324،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[12] الجرح والتعديل:6/239،رقم:1324،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[13] الجرح والتعديل:6/239،رقم:1324،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[14] الجرح والتعديل:6/239،رقم:1324،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1372هـ .
[15] أحوال الرجال:ص73،رقم:46،ت:عبد العليم عبد العظيم البستوي،دار الطحاوي ـ الرياض،الطبعة الأولى1411هـ .
[16] الطبقات الكبرى:6/356،رقم:2661،ت:محمد عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1418هـ .
[17] كتاب المجروحين:2/75،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفةـ بيروت .
[18] الكامل في ضعفاء الرجال:6/230،رقم:1292،ت:عادل أحمد عبد الموجود وعلي محمد معوض، دار الكتب العلمية ـ بيروت .
[19] المدخل إلى الصحيح:ص157،رقم:102،ت:ربيع بن هادي عمير المدخلي،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى1404هـ .
[20] كتاب الضعفاء:ص118،رقم:165،ت:فاروق حمادة،مطبعة النجاح الجديدة .
[21] سؤالات البرقاني للدارقطني:ص:53،رقم:371،ت:عبد الرحيم محمد أحمد القشقري،كتب خانه جميلي ـ لاهور ـ باكستان،الطبعة الأولى1404هـ .
[22] انظرميزان الاعتدال:3/269،رقم:6384،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[23] ديوان الضعفاء:1/303،رقم:3183،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثة ـ مكة المكرمة .
[24] نتائج الأفكار:4/296،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،دار ابن كثير ـ بيروت،الطبعة الثانية1429هـ .