[میں (حضرت جونپوری رحمہ اللہ ) کہتا ہوں کہ’’ مُنَبِّہَات‘‘ نہ تو حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے اور نہ ہی علامہ ابن حجر ہیتمی مکی رحمہ اللہ کی تالیف ہے]
تحقیق کی تفصیل
×وأما المُنَبِّهَات فلمن هي؟ فأقول: إنها ليست من مصنفات الحافظ الشهير ابن حجر العسقلاني ولا من تاليفات الشيخ ابن حجر الهيثمي [کذا في الاصل، والصحیح، الهیتمي] المكي لأمور:
الأول: أن مساق رواياتها يأبى عن أن يكون هذا الكتاب من تاليف أحدهما .
والثاني: أن من دأبهما، خصوصا من دأب الحافظ أن يعزو الحديث إلى من خرجه من أصحاب الصحاح الستة وغيرها، بل الحافظ التزم في فتح الباري إن وجد في كلام أحد من المشايخ الذين ينقل كلامهم حديثا ولم يعز ذلك القائل ذلك الحديث إلى أحد من المخرجين فيعزه إليه، وقد صنف كتبا في التخريج كتخريج الرافعي وتخريج الكشاف وتخريج الأذكار وتخريج المشكوة وغير ذلك، فبعيد عنه أن يصنف تصنيفا مستقلا ولاينسب حديثا منه إلى مخرجه.
والثالث: أن هذا الحديث الذي ذكره في المُنَبِّهَات مطولا بلفظة ثلث، قد أنكر الحافظ وجودها في كتب الحديث كما مر، فكيف يثبته في الكتاب .
ثم الزيادة على ×جعلت قرة عيني في الصلوة÷ لايوجد في شيء من الكتب المسندة، وهل الحافظ يجترئ على ذلك؟ وكذلك ابن حجر المكي ذكر في الفتاوى الحديثية إنكارهم وجود لفظة ثلث في الحديث وأقرهم، فهل يظن أنه يذكره مع هذه الزيادة؟
والرابع: أن الحافظ نسبه هكذا: أحمد بن علي بن محمد بن محمد بن علي بن محمود بن أحمد بن أحمد الكِنَانِي العسقلاني المصري، كذا حكاه في أول الفتح عن ×التبر المسبوك في ذيل الملوك للسخاوي÷ [كذا في الأصل]، وفي آخر ×الفتح÷: فرغ منه جامعه أحمد بن علي بن محمد بن محمد بن علي بن أحمد بن حجر الكِنَانِي النسب العسقلاني الأصل المصري المولد والمنشاء نزيل القاهرة .
وأما الشيخ ابن حجر الهيثمي [كذا في الأصل، والصحیح: الهیتمي] المكي فهو أحمد بن محمد بن علي بن حجر كما في جَلاء العينين (ص:۱۸) للسيد نعمان الآلوسي، وفي مقدمة الكبرى(ص:۳/۱): هو أحمد بن محمد بدر الدين بن محمد شمس الدين بن علي نور الدين بن حجر.
وأما مؤلف المُنَبِّهَات فهو على ما في كشف الظنون (ص:۳۴): زين القضاة أحمد بن محمد الحجري، فالظاهر أنه سقط لفظة محمد، فبقي أحمد بن الحجري، فظن بعض الظانين أن الياء وقع سهوا فجعله أحمد بن الحجر، ثم اختصره فسماه ابن حجر ونسب إليه الكتاب، والله أعلم.
وأيضا الحافظ لقب بقاضي القضاة لا زين القضاة، وأما ابن حجر المكي فلم أر أحدا ذكره فيمن تقلد القضاة.
والخامس: أن فيه من الروايات ما فيه وَصْمَة الوضع كالحديث الأول الذي ذكره في باب الثماني بقوله: قال النبي n: ثمانية أشياء لاتشبع من ثمانية: العين من النظر، والأرض من المطر، والأنثى من الذكر، والعالم من العلم، والسائل من المسئلة، والحريص من الجمع، والبحر من الماء، والنار من الحطب.
فقد ذكر ابن طاهر المَقْدِسِي في تذكرة الموضوعات(۱۱): أربع لايشبعن من أربع: أرض من مطر، وأنثى من ذكر، وعين من نظر، وعالم من علم. وقال: فيه حسين بن عُلْوَان وعبد السلام بن عبد القدوس، وهما ضعيفان.
قلت [أي: الشيخ الجونفوري]: حسين بن عُلْوَان كذاب يضع الحديث، وعبد السلام يروي الموضوعات كما في الميزان.
وقد ذكره الفتني أيضا في تذكرة الموضوعات.
نعم لفضل العلم شواهد: منها حديث أنس عند الحاكم (۹۲/۱) والبيهقي في شعب الإيمان مرفوعا: مَنْهُوْمَان لايشبعان: مَنْهُوْم في العلم لايشبع منه، ومَنْهُوْم في الدنيا لايشبع منها. قال الحاكم صحيح على شرط الشيحين وأقره الذهبي.
وذكر صاحب المُنَبِّهَات حديثا في باب السباعي بلفظ: قال النبي صلى الله عليه وسلم: الدنيا دار من لادار له، ومال من لامال له، ولها يجمع من لاعقل له، ويشتغل بشهوتها من لافهم له، وعليها يعاقب من لاعلم له، ولها يحسد من لا لب له، ولها يسعى من لا يقين له. وذكره الغزالي في الإحياء (۱۷۴/۳) بلفظ: وقال صلى الله عليه وسلم: الدنيا دار من لادار له، ومال من لامال له، ولها يجمع من لاعقل له، وعليها يعادي من لا علم له، وعليها يحسد من لا فقه له، ولها يسعى من لا فقيه له [وفي نسختنا: من لا يقين له].
قلت [أي: الشيخ الجونفوري]: أخرج أحمد(۷۱/۶) من طريق ذُوَيْد [وفي نسختنا دُوَيْد] عن أبي إسحق، عن زرعة، عن عائشة i قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الدنيا دار من لادار له، ولها يجمع من لا عقل له، انتهى. ولم يذكر بقيته.
قال العراقي: وزاد بن أبي الدنيا والبيهقي في الشعب من طريقه: ومال من لامال له، انتهى .
فهذا المخرج مثل الحافظ العراقي لم يجد الزائد على الخصال الثلث، فهل كان لتلميذه الحافظ ابن حجر أن يزيد على ما لايوجد في كتب الحديث؟ وكذلك ذكر الزَبِيَدِي القدر الذي ذكره العراقي، ولو وجد الحافظ كله لنسبه كما لا يخفی على من اطلع على دأب الحافظ.
وذكر في المُنَبِّهَات أيضا في باب الرباعي قال النبي صلى الله عليه وسلم: إذا كان يوم القيامة يوضع الميزان، فيؤتى بأهل الصلوة فيوفون أجورهم بالميزان، ثم يؤتى بأهل الصوم فيوفون أجورهم بالميزان، ثم يؤتى بأهل الحج فيوفون أجورهم بالميزان، ثم يؤتى بأهل البلاء لاينصب لهم ميزان، ولاينشرلهم ديوان، فيوفون أجورهم بغير حساب حتى يتمنى أهل العافية أن لو كانوا بمنزلتهم من كثرة ثواب الله تعالى.
[قال الشيخ الجونفوري] ولم نجد مثله في كتب الحديث .
نعم أخرج بن مردويه كما في اللآلي (۵۵۴) ما يقرب منه من طريق بكر بن خُنَيْس، عن ضِرَار بن عمرو، عن يزيد الرَقَاشِي، عن انس رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله إذا أحب عبدا وأراد أن يصافيه صب عليه البلاء صبا وثج عليه ثجا إلى أن قال: وتنصب الموازين يوم القيمة فيؤتى بأهل الصلوة فيفون أجورهم بالموازين، ويؤتى بأهل الصيام فيفون أجورهم بالموازين، ويؤتى بأهل البلاء فلاينصب لهم ميزان ولاينشرلهم ديوان، ويصب عليهم الأجر صبا بغير حساب حتى يتمنى أهل العافية أنهم كانوا في الدنيا تقرض أجسادهم بالمقاريض بما يذهب به أهل البلاء من الفضل، وذلك قوله: (إنما يوفى الصابرون أجرهم بغير حساب).
[قال الشيخ الجونفوري] ومن بكر إلى يزيد كلهم ضعفاء متروكون، فبعيد أن يصنف كتابا ولايذكر أصل اللفظ ولاينبه على مرتبة الحديث، وقد استقصى السيوطي ألفاظه لكن ليس لفظ يوافق لفظ المُنَبِّهَات .
ومثل هذا كثير في هذا الكتاب، فالذي أجزم به أنها ليست من مؤلفات الحافظ ابن حجر رحمه الله تعالى، والله أعلم وعلمه أتم وأحكم÷[1].
[(اب سوال یہ ہے کہ) ’’مُنَبِّہَات‘‘ کن کی تصنیف ہے؟
میں (حضرت جونپوری رحمہ اللہ ) کہتا ہوں کہ یہ نہ تو مشہور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے اور نہ ہی ابن حجر ہیتمی مکی رحمہ اللہ کی تالیف ہے، چند وجوہات کی بناء پر:
اس کتاب کی روایات کا طرز اس کی نفی کرتا ہے کہ یہ کتاب ان دونوں میں سے کسی ایک کی تالیف ہو۔
ان دونوں کا، خصوصاً حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کا طریقہ یہ ہے کہ وہ حدیث کو صاحبِ تخریج، اصحابِ ستہ وغیرہ کی جانب منسوب کرتے ہیں، بلکہ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’فتح الباری‘‘ میں اس کا التزام کررکھا ہے کہ اگر مشائخ میں سے کسی کے کلام میں دورانِ نقل کوئی حدیث ہو، لیکن اس قائل نے یہ حدیث اصحاب ِتخریج میں سے کسی کی جانب منسوب نہ کی ہو تو آپ اسے اسی قائل کی جانب منسوب کردیتے ہیں، اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بذات خود تخریج کی کئی کتابیں تصنیف فرمائی ہیں، جیسے ’’تخریج رافعی‘‘،’’تخریج کشاف‘‘، ’’تخریج اذکار‘‘، ’’تخریج مشکوۃ‘‘ وغیرہ، لہٰذا یہ بات بہت بعید معلوم ہوتی ہے کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ایک مستقل تصنیف فرمائیں اور اس کی احادیث کو صاحب ِتخریج کی جانب منسوب نہ کریں۔
یہ ہے کہ یہ حدیث جسے صاحبِ کتاب نے ’’مُنَبِّہَات‘‘ میں تفصیل سے ذکر کیا ہے،لفظِ ثلث کے ساتھ منقول ہے، جبکہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس لفظ کے کتبِ حدیث میں ہونے کا انکار کیا ہے، جیسا کہ پہلے گذر چکا ہے،تو کیسے ممکن ہے کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس کتاب میں اسےثابت قرار دیں۔
پھر(یہ بات بھی قابل غور ہے کہ) ×جعلت قرة عینی فی الصلوة ÷، پر یہ اضافی عبارت کسی بھی مسند کتاب میں نہیں ہے،سو کیا یہ ہوسکتا ہے کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس جرأت کا اظہار کریں؟ (یعنی غیر مسند روایت لائیں)، اسی طرح ابن حجر مکی رحمہ اللہ بھی ’’فتاوی حدیثیہ‘‘ میں محدثین کا لفظ ِثلث کا کتب حدیث میں ہونے پر انکار نقل کر کے اس پر اعتماد وتقریر فرماچکے ہیں، تو کیا اب یہ گمان کیا جاسکتا ہے کہ وہ اسے اس اضافہ کے ساتھ یہاں ذکر کریں گے؟
یہ ہے کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بذات خود اپنا نسب یوں بیان کیا ہے: احمد بن علی بن محمد بن محمد بن علی بن محمود بن احمد بن احمد کِنَانی عسقلانی مصری، اسی طرح ’’فتح الباری‘‘ کے شروع میں ہے، یہ منقول ہے’’التبر المسبوک فی ذیل الملوک للسخاوی‘‘ سے (کذا فی الاصل)، اور ’’فتح الباری‘‘ کے آخر میں ہے: اس کتاب کا جامع ـ احمد بن علی بن محمد بن محمد بن علی بن احمد بن حجر الکنانی النسب، العسقلانی الاصل، المصری المولد والمنشاء،نزیل القاہرۃ ـ اس سے فارغ ہوا۔
اور شیخ ابن حجر ہیتمی مکی رحمہ اللہ کا نسب احمد بن محمد بن علی بن حجرہے، جیسا کہ سید نعمان آلوسی رحمہ اللہ کی ’’جَلاء العینین‘‘ میں ہے، اور ’’فتاوی الکبری‘‘ کے مقدمہ میں ہے: احمد بن محمد بدرالدین بن محمد شمس الدین بن علی نور الدین بن حجر۔
رہی بات ’’مُنَبِّہَات‘‘ کے مصنف کی تو وہ ’’ کشف الظنون‘‘ کے مطابق: زین القضاۃ احمد بن محمد حجری ہیں، بظاہر لفظِ محمد ساقط ہوگیا ہوگا، سو احمد بن الحجر ی باقی رہ گیا، پھر کسی کو یہ گمان ہوا ہوگا کہ یاء سہواً واقع ہوئی ہے تو اس کو احمد بن الحجر بنادیا، پھر کسی نے اسے مختصر کرکے یہ نام ابن حجر بنادیا، اور اسی کی جانب کتاب منسوب کردی، واللہ اعلم!
نیز حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کو قاضی القضاۃ کا لقب دیا گیا ہے نہ کہ زین القضاۃ کا، اور رہی بات ابن حجر مکی رحمہ اللہ کی، میں نے کسی کو نہیں دیکھا کہ اس نے ابن حجر مکی رحمہ اللہ کو قضاء قبول کرنے والے لوگوں میں ذکر کیا ہو۔
یہ ہے کہ اس کتاب میں ایسی روایات ہیں جن میں جعلی ہونے کا عیب موجود ہے،جیسا کہ بابِ ثمانی کی پہلی حدیث میں ہے: نبی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: آٹھ چیزیں آٹھ چیزوں سے سیرنہیں ہوتیں: آنکھ دیکھنے سے، زمین بارش سے، مادہ نر سے، عالم علم سے، سائل سوال سے، حریص جمع کرنے سے، سمندر پانی سے، اور آگ لکڑیوں سے۔
اسے ابن طاہر مقدِسی رحمہ اللہ نے ’’تذکرۃ الموضوعات‘‘ میں (ان لفظوں سے) ذکر کیا ہے: چار چیزیں چار چیزوں سے سیرنہیں ہوتی: زمین بارش سے، مادہ نر سے، آنکھ دیکھنے سے، اور عالم علم سے۔ اور ابن طاہر مقدِسی رحمہ اللہ نے (ذکر روایت کے بعد) فرمایا: اس کی سند میں حسین بن عُلْوَان اور عبد السلام بن عبد القدوس ہیں، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔
(حضرت جونپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں) حسین بن عُلْوَان کذاب، حدیث گھڑنے والا ہے، نیز عبد السلام من گھڑت روایات نقل کرتا ہے، جیسا کہ ’’میزان‘‘ میں ہے۔
پٹنی رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو ’’تذکرۃ الموضوعات‘‘ میں ذکر کیا ہے۔
البتہ یہ ضرور ہے کہ (روایت میں مذکور) فضیلتِ علم کے شواہد موجود ہیں: جن میں ایک حدیث انس رضی اللہ عنہ ہے، جسے حاکم رحمہ اللہ اور بیہقی رحمہ اللہ نے - شعب الایمان میں- مرفوعاً ذکر کیا ہے: دو حریص سیر نہیں ہوتے: ایک علم کا حریص کہ وہ علم سے سیر نہیں ہوتا، دوسرا دنیا کا حریص کہ وہ دنیا سے سیر نہیں ہوتا۔ حاکم رحمہ اللہ نے اسے شیخین کی شرط کے مطابق قراردیا ہے، اور ذہبی رحمہ اللہ نے ان کے قول کو بر قرار رکھا ہے۔
(اس طرح) صاحب ’’مُنَبِّہَات‘‘ نے بابِ سباعی میں ایک حدیث ان لفظوں سے ذکر کی ہے: نبی ﷺ کا ارشاد ہے: دنیا اس کا گھر ہے جس کا کوئی گھر نہیں، اور دنیا اس کا مال ہے جس کا کوئی مال نہیں، اور اسے وہ جمع کرتا ہے جس میں عقل نہیں، اور اس کی شہوتوں میں وہ لگتا ہے جس میں فہم نہیں، اور اس پر وہ شخص مواخذہ کرتا ہے جس کے پاس علم نہ ہو، اور اس دنیا پر وہ حسد کرتا ہے جس کی کوئی سوچ نہ ہو، اور اس کے لیے وہ دوڑتا ہے جسے اس پر یقین نہ ہو۔
اور اسے غزالی رحمہ اللہ نے’’ احیاء‘‘ میں ان لفظوں سے ذکر کیا ہے: اور آپ ﷺ کا ارشاد ہے: دنیا اس کا گھر ہے جس کا کوئی گھر نہ ہو، اور اس کا مال ہے جس کا کوئی مال نہ ہو، اور اسے وہ جمع کرتا ہے جس میں عقل نہ ہو، اور اس پر وہ جھگڑتا ہے جس کے پاس علم نہ ہو، اور اس پر وہ حسد کرتا ہے جس کے پاس سمجھ نہ ہو، اور اس کے لیے وہ دوڑتا ہے جس کو یقین نہ ہو۔
میں (حضرت جونپوری رحمہ اللہ ) کہتا ہوں کہ احمد رحمہ اللہ نے اسے ذُوید عن ابی اسحاق عن زرعہ عن عائشہ رضی اللہ عنہا کے طریق سے نقل کیا ہے، آپ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: دنیا اس کا گھر ہے جس کا کوئی گھر نہ ہو، اور اسے وہ جمع کرتا ہے جس میں عقل نہ ہو، انتہی۔ اور احمد رحمہ اللہ نے روایت کے باقی الفاظ ذکر نہیں کیے۔
عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابن ابی دنیا رحمہ اللہ اور بیہقی رحمہ اللہ ـ شعب میں ـ نے اسی سند سے یہ اضافہ بھی کیا ہے: اور اس کا مال ہے جس کا کوئی مال نہ ہو، انتہیٰ۔
حافظ عراقی رحمہ اللہ جیسا مُخَرِّج (حدیث میں موجود اوصاف میں سے) صرف تین خصلتوں کو پاسکا ہے، کیا یہ ہوسکتا ہے کہ ان کے شاگرد حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کو ان پر زائد (اوصاف ِمذکورہ) مل جائیں جو کتب حدیث میں بھی نہیں ہیں؟ اور اسی طرح زَبِیدِی رحمہ اللہ نے بھی صرف اتنے الفاظ ذکر کیے ہیں جو عراقی رحمہ اللہ نے ذکر کیے ہیں، اور اگر حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کو پوری حدیث ملی ہوتی تو ضرور مُخَرِّج کی جانب اسے منسوب کرتے، جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے طرز کو جاننے والے پر یہ بات مخفی نہیں ہے۔
اور ’’مُنَبِّہَات‘‘ میں باب الرباعی میں مذکور ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: روزِ قیامت میزان رکھی جائی گی، نمازیوں کو لایا جائے گا، اور انہیں میزان سے تول کر اجر دیا جائے گا، پھر روزہ داروں کو لاجائے گا، انہیں میزان سے تول کر اجر دیا جائے گا، پھر حاجیوں کو لایا جائے گا، انہیں بھی میزان سے تول کر اجر ملے گا، پھر مصیبت زدہ لوگوں کو لایا جائے گا، ان کے لئے کوئی میزان نہیں رکھی جائی گی، اور نہ ہی ان کے صحیفے کھولے جائیں گے، اور انہیں بلاحساب اجر دیا جائے گا، حتیٰ کہ عافیت والے اللہ کی جانب سے کثرت ِثواب کو دیکھ کر آرزو کریں گے کہ کاش کہ وہ بھی ان کی طرح ہوتے۔
(حضرت جونپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں) ہمیں اس طرح کی حدیث کتبِ حدیث میں نہیں ملی۔
ہاں! ابن مردویہ رحمہ اللہ نے - جیسا کہ لآلی میں ہے - اس کے قریب یہ روایت بسند بکر بن خُنَیس عن ضِرَار بن عمر وعن یزید رَقَاشِی عن انس رضی اللہ عنہ نقل کی ہے، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جب اللہ کو کوئی بندہ محبوب ہو اور یہ ارادہ ہو کہ اسے اپنا خالص بندہ بنالیں تو اس پر خوب مصائب بھیجتے ہیں، اور اس پر خوب آزمائش بھیجتے ہیں،یہاں تک کہ فرمایا:اور روزِ قیامت میزان قائم کی جائے گی، پھر نمازیوں کو بلایا جائے گا اور میزان سے انہیں بدلہ دیا جائےگا، اور روزہ داروں کو لایا جائے گا اور انہیں بھی میزان سے بدلہ دیا جائےگا، اورپھر مصائب والوں کو لایا جائے گا، لیکن ان کے لئے میزان نہیں رکھی جائے گی اور نہ ہی ان کے صحیفوں کو کھولا جائے گا، بلکہ ان پر بے حساب اجر بہایا جائے گا حتیٰ کہ عافیت والے مصائب والوں کی فضیلت دیکھ کر کہیں گے کہ کاش کہ دنیا میں ان کے جسم قینچیوں سے کاٹ دیے جاتے،اور یہ مضمون باری تعالیٰ کے اس ارشاد میں ہے: صبر کرنے والوں کو بلاحساب ان کا اجر دیا جائے گا۔
(حضرت جونپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سند میں) بکر سے لے کر یزید تک تمام راوی ضعیف، متروک ہیں، اور یہ بعید بات ہے کہ یہ (یعنی حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ) کوئی ایسی تصنیف کریں جس میں حدیث کے اصل الفاظ ذکر نہ کریں اور نہ ہی اس حدیث کا مرتبہ بتائیں، اور سیوطی رحمہ اللہ نے اس حدیث کے الفاظ کو خوب تلاش کیا ہے، لیکن ان کے الفاظ بھی ’’مُنَبِّہَات‘‘ کے موافق نہیں ہیں۔
اس کتاب میں ایسی چیزیں بہت ہیں، یہی وجہ ہے کہ مجھے اس کا پکا یقین ہے کہ ’’مُنَبِّہَات‘‘ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی تالیفات میں سے نہیں ہے، واللہ اعلم وعلمہ اتم واحکم]
حوالہ جات
[1] الیواقیت الغالیۃ:واما الخامس؟ ۱/۴۴۰- ۴۴۴۔