التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ’’مرنے سے پہلے مرجاؤ ‘‘، یہ حدیث ثابت نہیں ہے۔

تفصیل

×هذا الحديث من أحاديث المتصوفة، معناه: إماتة الشهوات والانقطاع عن لذائذ الدنيا، ولا أعرفه من كلام النبي صلى الله عليه وسلم، ثم رأيت السخاوي قال في المقاصد: قال شيخنا ـ يعني الحافظ ابن حجر ـ أنه غير ثابت، انتهى÷[1].‘‘

[یہ حدیث، صوفیاء کی احادیث میں سے ہے، جس کے معنی ہیں :شہوتوں کو ختم کرنا، اور لذاتِ دنیا سے دور رہنا، میں اسے آپ ﷺ کے کلام کی حیثیت سے نہیں پہچانتا، پھر میں نے سخاوی l کو دیکھا جو ’’المقاصد‘‘ میں لکھتے ہیں: ہمارے شیخ، یعنی حافظ ابن حجر l کا فرمان ہے کہ یہ حدیث ثابت نہیں ہے، انتہیٰ ]۔

حوالہ جات

[1] الیواقیت الغالیۃ:الصلوۃ معراج المؤمن ۔۔۔،۲/۶۲ - ۶۶۔

ملاعلی قاریl نے ’’الاسرار المرفوعۃ‘‘ (ص:۳۴۸،رقم:۵۳۹) میں روایت ’’موتوا قبل أن تموتوا‘‘ کو صوفیاء کرام کا کلام قرار دیا ہے،مکمل عبارت ملاحظہ ہو: ’’قلت: هو من كلام الصوفية، والمعنى: موتوا اختيارا قبل أن تموتوا اضطرارا، المراد بالموت الاختياري ترك الشهوات واللَهَوَات وما يترتب عليها من الزَلاَّت والغفلات‘‘.