التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

جو کشف قرآن وحدیث کے خلاف ہو، وہ بالکل غلط ہے۔

تفصیل

”باقی اس میں شیخ ابن عربی l نے جو خاتم الولایت کے بارے میں لکھا ہے وہ بے شک بہت ہی سخت بات ہے، وہ تو اس کو صاف صاف انبیاء علیہم السلام کا استاد لکھتے ہیں جو کہ بہت موحش مضمون ہے، اگرچہ اس میں تاویل ہوسکتی ہے جس کو میں نے اپنی شرح  ”فصوص  “ میں لکھا ہے، مگر پھر بھی دل اس لفظ کو قبول کر نے اور ماننے کے لئے بالکل تیار نہیں ہوتا، اس لئے میں تو اس کو بالکل غلط سمجھتا ہوں:یا تو شیخ ہی کا کشف غلط ہو یا کسی نے ان کی کتاب میں یہ مضمون الحاق کر دیا ہو، اور اس میں کچھ شیخ کی بے ادبی نہیں، شیخ کا ادب یہی ہے کہ ان کو اس خرافات سے بری  کیا  جائے ۔

            علامہ شعرانی l نے ”یواقیت وجواہر“ میں اس کی تصریح کی ہے کہ بعض یہودیوں نے شیخ کے کلام میں تحریف بھی کی ہے، اس لئے ان کے کلام میں جو مضمون خلافِ شریعت ہوگا ہم اس کو شیخ کی طرف ہر گز منسوب نہ کریں گے، ضرور اسے الحاق کہیں گے، اور اگر کوئی اس کو تسلیم نہ کرے تو ہم صاف یہی کہیں گے کہ شیخ کا کشف غلط ہے، اور کشفیات میں غلطی ہو جانا کوئی بعید بات نہیں، جب مطلقاً  صدیق  کے  علوم  کا  اعتبار  نبی  کی  تائید  کے  بغیر  نہیں  ہو تا تو  شیخ  کے  علوم  کا  بھی  اعتبار شریعت  کی  تائید  کے  بغیر  کیونکر ہوسکتا  ہے ۔۔۔“[1]۔

حوالہ جات

[1]  خطبات حکیم الامت : یہودیوں نے شیخ ابن عربی ؒ کے کلام میں تحریف کی ہے    ، ۲۱/۳۷۶    ، ادارہ تالیفات اشرفیہ ،ملتان ۔  

[2]  خطبات حکیم الامت : جو کشف قرآن و حدیث کے خلاف ہو وہ غلط ہے     ، ۲۱/۳۸۰    ،۳۸۱، ادارہ تالیفات اشرفیہ ،ملتان۔