غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ چہارم)

روزانہ نمازِ فجر کے بعد دس مرتبہ درود ِابراہیمی پڑھنے پر بندہ کی روح کانبیوں اور صدیقین کی طرح نکلنا، پل صراط سے گزرنے میں آسانی،اورفرشتہ کا سجدہ میں سر رکھ کر اس کو جنت میں داخل کروانا

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

 ’’روزانہ نمازِ فجر کے بعد دس مرتبہ درود شریف ’’اللّهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد، اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد‘‘. پڑھنے سے، بندہ کی روح نبیوں اور صدیقین کی طرح نکالی جائے گی، پل صراط سے گزرنے میں آسانی ہوگی، فرشتہ سجدہ میں سر رکھ کر اس کو جنت میں داخل کروائے گا، حوض ِ کوثر پر پانی پینے میں مدد کی جائے گی‘‘۔

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپ ﷺ کی جانب صرف ایسا کلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو، واللہ اعلم۔