التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

”قصہ جس میں حضرت غوث پاک l نے ایک بڑھیا کے اپنے مرے ہوئے فرزند کے زندہ کرنے کے مطالبے پر ملک الموت سے روحوں کا تھیلا چھین لیا“، یہ حکایت غلط منسوب ہے۔

تفصیل

”۔۔۔ حضرت غوث پاک l کی طرف ایسی ایسی حکایتیں منسوب کی ہیں کہ خدا کی پناہ، چنانچہ ایک بڑھیا  کا قصہ ہے کہ اس نے اپنے مرے ہوئے فرزند کے زندہ ہونے کی آپ l سے دعا چاہی،آپ l نے دعا کی تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ اس کی عمر ختم ہو چکی تھی اب زندہ نہیں ہو سکتا، آپ l نے کہا کہ اگر عمر ختم نہ ہو چکی تو پھر آپ سے ہی کیوں کہتے، مگر پھر بھی دعا قبول نہ ہوئی، آپ l نے غصہ میں آکر ملک الموت کا تھیلا جس میں روحیں لئے جارہے تھے چھین کر کھول دیا،سب روحیں نکل بھاگیں، اور سب مردے زندہ ہوگئے، ملک الموت نے  اللہ  میاں  سے  شکایت  کی،  ارشاد  ہوا  کہ  ہمارا  محبوب  ہے  جانے  دو ۔۔۔“[1]۔

حوالہ جات

[1] ملفوظات حکیم الامت :ملفوظات ۳۰،رمضان ۱۳۳۶ھ،  ۱۹/۱۰۷،ادارہ تالیفات اشرفیہ،ملتان ۔