حکایت کہ حضرت غوث الاعظم l خود حضور ﷺ کی گیار ہویں کیا کر تے تھے، یہ ثابت نہیں ہے۔
تفصیل
”۔۔۔ بعض لوگ ایک روایت نقل کر تے ہیں کہ حضرت غوث الاعظم l خود حضور ﷺ کی گیارہویں کیا کرتے تھے، تو اول تو یہ روایت ثابت نہیں اس کا ثبوت دینا چاہیے، دوسرے اگر ہو بھی تو کیا تم حضرت غوث اعظم l کو رسول اللہ ﷺ کے برابر کر تے ہو کہ رسول اللہ ﷺ کی گیارہویں چھوڑ کر بڑے پیر صاحب کی گیار ہویں کر تے ہو، یہ تو ان کے بھی خلاف ہے، کیونکہ اگر بالفرض وہ گیارہویں رسول اللہ ﷺ کی کیا کر تے تھے تو اس کو ہرگز وہ گوارا نہ کر سکتے تھے کہ میرے بعد بجائے رسول اللہ ﷺ کے میری گیار ہویں کی جائے ۔۔۔“[1]۔
حوالہ جات
[1] خطبات حکیم الامت : گیار ہویں کر نے والوں کو تاریخی غلطی ،۳۱/۲۰۴ ،ادارہ تالیفات اشرفیہ،ملتان ۔
ملتی جلتی احادیث
آج کل مزاج پلٹ گئے ہیں کہ من گھڑت روایات ہی کو پسند کر تے ہیں، قصے بھی پڑھتے ہیں تو وہ، جو بالکل فرضی اور جھوٹ ہیں، اور سچے قصے پسند ہی نہیں آتے، یہ عجیب غلطی ہے۔
روایت: ”چوتھے آسمان پر حضرت عیسی e بیمار ہیں، آپ ﷺ کاتبسم علاج کیلئے درکار ہے“، یہ مضمون بالکل غلط ہے۔
”قصہ جس میں حضرت غوث پاک l نے ایک بڑھیا کے اپنے مرے ہوئے فرزند کے زندہ کرنے کے مطالبے پر ملک الموت سے روحوں کا تھیلا چھین لیا“، یہ حکایت غلط منسوب ہے۔
جمعہ کا حج ”حج اکبر “ سے مشہور ہے، یہ محض بے اصل ہے، البتہ حج یومِ جمعہ کی فضیلت کا انکار نہیں۔
وصیت نامہ شیخ عبد اللہ، خادم مجاور روضہ مطہرہ، محض کسی کا تراشیدہ ہے۔