غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ چہارم)

روزانہ نماز ِظہر کے بعد ۱۰۰ مرتبہ:’’أللّهم صل على محمد وعلى آله وبارك وسلم‘‘پڑھنے پرغیب کے خزانوں سے قرض کی ادائیگی، اور گناہ پر عذاب کا نہ ہونا

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

 جو روزانہ نماز ظہر کے بعد ۱۰۰ مرتبہ ’’أللّهم صل على محمد وعلى آله وبارك وسلم‘‘ پڑھے گا، کھبی مقروض نہ ہوگا، غیب کے خزانوں سے اللہ تعالی اس کا قرض پورا کردے گا، اس کے گناہ پر عذاب نہیں دیا جائے گا۔

تلاش بسیار کے باوجودیہ روایت سند اًتاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو۔