غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ چہارم)

روایت: 1 جمعہ کے دن یا رات کے علاوہ انتقال کرنے والے گناہ گار مسلمان سے جمعہ کے دن اور رات کے آنے پر عذاب اٹھا لیا جاتا ہے، پھر یہ عذاب قیامت تک نہیں لوٹتا 2 جمعہ کے دن اور رات میں کافر سے بھی عذاب اٹھا لیا جاتا ہے، مگر اس کے بعد لوٹا دیا جاتا ہے۔

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

حکم: پہلی روایت ملا علی قاری رحمہ اللہ ، علامہ سفارینی رحمہ اللہ ، علامہ سیوطی رحمہ اللہ ،اور علامہ طحطاوی رحمہ اللہ کے نزدیک محتاجِ دلیل، بےسند، اور قطعی طور پر باطل ہے،دوسری روایت علامہ سفارینی رحمہ اللہ کے نزدیک محض اٹکل سے کہی گئی ہے،اور ملا علی قاری رحمہ اللہ ، علامہ طحطاوی رحمہ اللہ کے نزدیک یہ روایت صحیح نقلاور صاف دلیل کی محتاج ہے، اس لئے اسے بھی رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے۔

تحقیق کی تفصیل

1 جمعہ کے دن یا رات کے علاوہ انتقال کرنے والے گناہ گار مسلمان سے جمعہ کے دن اور رات کے آنے پر عذاب اٹھا لیا جاتا ہے، پھر یہ عذاب قیامت تک نہیں لوٹتا۔

2 جمعہ کے دن اور رات میں کافر سے بھی عذاب اٹھا لیا جاتا ہے، مگر اس کے بعد لوٹا دیا جاتا ہے۔

تاہم جمعہ کے دن یا رات میں انتقال کرنے والے کا قبر کے فتنے، نیز عذاب سے مامون ہونے کا مضمون ایسی سندوں سے ثابت ہے جنہیں فضائل کے باب میں بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے[1]، چنانچہ قارئین کرام خلطِ مبحث سے بچتے ہوئے بحث کا جائزہ لیں۔

امام نسفی رحمہ اللہ ’’بحر الكلام‘‘[2] میں لکھتے ہیں:

’’وقال أهل السنة والجماعة: عذاب القبر و سؤال منكر ونكير حق، وضيق القبر حق، سواء كان مؤمنا أو كافرا أو مطيعا أو فاسقا، لكن إذا كان كافرا فعذابه يدوم في القبر إلى يوم القيامة، ويرفع عنهم العذاب يوم الجمعة وشهر رمضان بحرمة النبي عليه الصلاة والسلام، لانهم ما داموا في الأحياء لايعذبهم الله تعالى في الدنيا بحرمة النبي عليه الصلاة والسلام، فكذلك في القبر يرفع عنهم العذاب يوم الجمعة و كل شهر رمضان بحرمة النبي عليه الصلاة والسلام، فيعذب اللحم متصلا بالروح، والروح متصلا بالجسد، فتتألم الروح مع الجسد وإن كان خارجا عنه.

ثم إن المؤمن على وجهين: إن كان مطيعا لايكون له عذاب القبر، ويكون له ضيقه فيجد هول ذلك وخوفه، لما أنه كان قد تنعم بنعمة الله تعالى ولم يشكر النعمة، وإن كان عاصيا يكون له عذاب القبر وضيقه، لكن ينقطع عنه عذاب القبر يوم الجمعة، ثم لايعود العذاب إلى يوم القيامة، وإن مات يوم الجمعة أو ليلة الجمعة يكون له العذاب ساعة وضيقه كذلك، ثم ينقطع عنه العذاب ولايعود إلى يوم القيامة، وتكون الروح مع الجسد، وكذلك إذا صار ترابا تكون روحه متصله بترابه فيتألم الروح والتراب معا‘‘.

اہل سنت والجماعت کے نزدیک عذابِ قبر اور منکر نکیر کے سوالات حق ہیں، اور قبر کا دبانا بھی حق ہے، مومن ہونا، کافر ہونا، اطاعت گزار ہونا، فاسق ہونا، سب اس میں برابر ہیں، لیکن جب کافر ہو تو اس کا عذاب قبر میں قیامت تک جاری رہے گا، اور جمعہ کے دن اور رمضان کے مہینے میں نبی ﷺ کی حرمت کی بناء پر اس کافر سے عذابِ قبر اٹھا لیا جاتا ہے، اس لئے کہ ان کفار کی زندگی میں اللہ تعالی نے نبی ﷺ کی حرمت کی وجہ سے ان سے مسلسل عذاب دور رکھا، تو اسی طرح قبر میں بھی جمعہ کے دن اور رمضان کے مہینے میں عذاب، نبی ﷺ کی حرمت کی وجہ سے اٹھا لیا جاتا ہے، چنانچہ عذاب روح اور گوشت دونوں کو ہوتا ہے، اسی طرح روح کے ساتھ جسم کو بھی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے روح کے ساتھ جسم کو بھی تکلیف ہوتی ہے، اگرچہ روح  جسم سے باہر ہی ہوتی ہے۔

اسی طرح مومن کی دو حالتیں ہیں: اگر وہ اطاعت گزار تھا تو اس کو عذابِ قبر نہیں ہوگا، اس کےلئےصرف قبر کا دبانا ہوگا جس پر وہ ڈرے گا اور خوف کھائے گا، کیونکہ وہ اللہ تعالی کی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتا رہا ہے لیکن اس نے اللہ کا شکر ادا نہیں کیا، اگر مومن گناہ گار ہوگا تو اس کو عذابِ قبر بھی ہوگا اور اس کا دبانا بھی ہوگا، لیکن اس سے جمعہ کے دن عذاب منقطع ہوجائے گا پھر قیامت تک نہیں لوٹے گا، اور اگر وہ جمعہ یا جمعہ کی رات میں وفات پائے تو اس کےلئے ایک گھڑی عذاب اور قبر کا دبانا ہوگا، پھر اس سے عذاب منقطع ہوجائے گا اور قیامت تک نہیں لوٹے گا، اور اس وقت روح جسم کے ساتھ ہوگی، اور اسی طرح جب جسم مٹی بن جائے گا تو روح بھی مٹی کے ساتھ متصل رہے گی، چنانچہ روح اور مٹی دونوں کو ایک ساتھ تکلیف ہوگی۔

1 گناہ گار مومن جو جمعہ کے علاوہ انتقال کرجائے تو اس سے جمعہ کو عذاب اٹھا لیا جاتا ہے اور عذاب قیامت تک پھر نہیں لوٹے گا۔

2 جمعہ کے دن اور رمضان کے مہینے میں نبی ﷺ کی حرمت کی بناء پر کافر سے عذابِ قبر اٹھا لیا جاتا ہے۔

امام یافعی رحمہ اللہ ’’روض الرياحين‘‘[3] میں فرماتے ہیں:

’’قلت: مذهب أهل السنة أن أرواح الموتى ترجع في بعض الأوقات من عليين أو سجيين إلى أجسادهم في قبورهم عند ما يريد الله تعالى، وخصوصا في ليلة الجمعة، ويجلسون ويتحدثون، وينعم أهل النعيم ويعذب أهل العذاب وتختص الأرواح دون الأجساد بالنعيم ما كان منها في العليين، وبالعذاب ما كان منها في سجين، وفي القبر يشرح الروح والجسد في النعيم والعذاب عند ما تعود إلى الجسد إلى ليلة الجمعة ويومها، فإنه بلغنا أنهم لايعذبون فيها رحمة من الله وشرفا للوقت .

قلت: ويحتمل أن يكون رفع العذاب في هذا الوقت المذكور عن عصاة المسلمين دون الكفار لأمرين، أحدهما: أن الكافر مخلد في العذاب دون المسلم، والثاني: أن المسلم كان يعتقد فضل الجمعة وبركتها دون الكافر، والله أعلم‘‘.

میں کہتا ہوں کہ اہل سنت کا مذہب یہ ہے مُردوں کی ارواح بعض اوقات علیین یا سجین میں سے لوٹ کر ان کے جسموں میں ان کی قبروں میں آتی ہیں جب اللہ تعالی کا ارادہ ہو، اور خصوصاً جمعہ کی رات میں، اور بیٹھ کر آپس میں باتیں کرتے ہیں، جو روحیں علیین میں ہوتی ہیں خاص وہی روحیں جسموں کے بغیر نعمتوں سے فیض یاب ہوتی ہیں، اور جو سجین میں ہوتی ہیں، وہ روحیں عذاب میں مبتلاء ہوتی ہیں، اور جب روحیں جمعہ کی شب یا دن میں جسموں کی جانب لوٹتی ہیں تو قبر میں روح و جسم دونوں نعمت یا عذاب پاتے ہیں، ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ انہیں جمعہ کی شب،دن میں عذاب نہیں دیا جاتا،اللہ تعالی کی رحمت سے اور اس وقت کی شرافت کی وجہ سے۔

میں کہتا ہوں کہ مذکورہ وقت میں رفع عذاب کا ہونا، نافرمان مسلمانوں کےلئے ہوگا نہ کہ کفار کےلئے، اس کی دو وجوہات ہیں: پہلی یہ ہے کہ کافر مخلد فی النار (ہمیشہ جہنم میں رہنے والا) ہوتا ہے نہ کہ مسلمان، دوسری وجہ یہ ہے کہ مسلمان جمعہ کی برکات وفضیلت کا اعتقاد رکھتا ہے جبکہ کافر نہیں رکھتا، واللہ اعلم۔

امام یافعی رحمہ اللہ کے کلام میں ہماری بحث سے متعلق یہ بات ہے کہ جمعہ کے دن یا رات میں عذاب کے اٹھائے جانے کا معاملہ صرف نافرمان مسلمانوں سے متعلق ہے، کفار سے اس کا تعلق نہیں ہے۔

ملا علی قاری رحمہ اللہ ’’مِنَحُ الروض الأزهرفي شرح الفقه الأكبر‘‘[4] میں فرماتے ہیں:

’’وأما ما قاله أبو المعين في أصوله على ما نقله عنه القونوي من أن عذاب القبر حق، سواء كان مؤمنا أم كافرا، أم مطيعا أم فاسقا، ولكن إذا كان كافرا فعذابه يدوم في القبر إلى يوم القيامة، ويرفع عنه العذاب يوم الجمعة وشهر رمضان بحرمة النبي صلى الله عليه وسلم، لانه ما دام في الأحياء لايعذبهم الله تعالى بحرمته، فكذلك في القبر يرفع عنهم العذاب يوم الجمعة و كل رمضان بحرمته.

ففيه بحث، لأنه يحتاج إلى نقل صحيح أو دليل صريح، فالصواب ما قاله القونوي من أن المؤمن إن كان مطيعا لا يكون له عذاب القبر، ويكون له ضغطة فيجد هول ذلك وخوفه، لما أنه كان يتنعم بنعم الله سبحانه ولم يشكر الإنعام حقه‘‘.

قونوی رحمہ اللہ کے نقل کردہ کلام کے مطابق ابو معین[یعنی امام نسفی رحمہ اللہ ] نے اپنے اصول میں کہا ہے کہ عذابِ قبر حق ہے، خواہ وہ شخص مومن ہو یا کافر ہو، مطیع ہو یا فاسق، سب کےلئے برابر ہے، لیکن اگر وہ شخص کافر ہو تو اس کا عذاب قیامت کے دن تک جاری رہے گا اور اس سے صرف جمعہ کے دن اور رمضان میں عذاب اٹھا لیا جاتا ہے رسول اللہ ﷺ کی حرمت کے وجہ سے، کیونکہ آپ ﷺ کی حیات کے دوران بھی اللہ تعالی نے اُن کے احترام کی وجہ سے اِن کو عذاب نہیں دیا، اسی طرح قبر میں بھی جمعہ کے دن اور ہر رمضان میں ان سے آپ ﷺ کی حرمت کے وجہ سے عذاب اٹھا لیا جاتا ہے۔

 (ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ) اس میں بحث ہے، اس لئے کہ یہ بات صحیح نقل اور صاف دلیل کی محتاج ہے، پس صحیح بات وہی ہے جو قونوی رحمہ اللہ نے کہی ہے کہ اطاعت گزار مومن کو عذابِ قبر نہیں ہوگا، اور اس کےلئے قبر میں ‘‘ضغطہ ‘‘ہوگا تو وہ اس ضغطہ سے ڈر و خوف محسوس کرے گا، کیونکہ وہ اللہ تعالی کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوتا رہا اور ان نعمتوں کے حق کے شایانِ شان شکر ادا نہ کر سکا۔

نیز ملا علی قاری رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں:

’’وقال القونوي: وإن كان عاصيا يكون له عذاب القبر وضغطة القبر، لكن ينقطع عنه عذاب القبر يوم الجمعة وليلة الجمعة، ولايعود العذاب إلى يوم القيامة، وإن مات يوم الجمعة أو ليلة الجمعة يكون له العذاب ساعة واحدة، وضغطة القبر، ثم ينقطع عنه العذاب، ولايعود إلى يوم القيامة، انتهى.

فلا يخفى أن المعتبر في العقائد هو الأدلة اليقينية، وأحاديث الآحاد لو ثبتت إنما تكون ظنية، اللهم إلا إذا تعدد طرقه بحيث صار متواترا معنويا فحينئذ يكون قطعيا، نعم ثبت في الجملة أن من مات يوم الجمعة أو ليلة الجمعة يرفع العذاب عنه إلا أنه لايعود إليه إلى يوم القيامة، فلا أعرف له أصلا، وكذا رفع العذاب يوم الجمعة وليلتها مطلقا عن كل عاص، ثم لايعود إلى يوم القيامة، فإنه باطل قطعيا‘‘[5].

قونوی رحمہ اللہ نے کہا کہ اگر وہ مومن گناہ گار ہو تو اس کو عذابِ قبر اور ضغطہ دونوں ہوں گے، لیکن عذابِ قبر جمعہ کے دن اور رات میں منقطع ہوجائے گا اور پھر قیامت تک نہیں لوٹے گا، اور اگر وہ جمعہ کے دن یا رات میں فوت ہوجائے تو اس کو عذاب ایک گھڑی ہوگا اور ایک بار ضغطہ ہوگا، پھر اس سے وہ منقطع ہوجائے گا اور قیامت تک نہیں لوٹے گا، انتہی۔

(ملا علی قاری رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں) یہ بات مخفی نہیں کہ عقائد میں اعتبار قطعی دلائل کا ہوتا ہے، اور خبرِ واحد اگر ثابت ہوجائے تو وہ صرف ظنی ہوتی ہے، البتہ اگر اس کے طرق اس طور پر کثرت سے ہوں کہ وہ متواترِ معنوی بن جائے تو اس صورت میں وہ خبرِ واحد قطعی بن جائے گی، تاہم اتنی بات تو ثابت ہے کہ اگر مومن جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں فوت ہوجائے تو اس سے عذابِ قبر اٹھا لیا جاتا ہے، البتہ یہ بات کہ پھر قیامت تک نہیں لوٹے گا، میں اس کی اصل نہیں جانتا، اسی طرح ہر عاصی سے جمعہ کے دن اور رات میں عذاب کا اٹھنا پھر قیامت تک نہ لوٹنا، تو بےشک یہ قطعی طور پر باطل ہے۔

1 جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں فوت ہونے والے سے تو عذابِ قبر اٹھا لیا جاتا ہے، لیکن یہ کہنا کہ پھر قیامت تک نہیں لوٹتا، میں اس کی اصل نہیں جانتا۔

2 ہر گناہ گار سے جمعہ کے دن اور رات میں عذاب کا اٹھنا پھر قیامت تک نہ لوٹنا، یہ قطعی طور پر باطل ہے۔

3 کافر سے جمعہ کے دن اور رمضان میں عذاب اٹھا لیا جاتا ہے، یہ بات صحیح نقل اور صاف دلیل کی محتاج ہے۔

علامہ طحطاوی رحمہ اللہ نے ’’حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح‘‘[6] میں ملا علی قاری رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرتے ہوئے یہ الفاظ ذکر کئے ہیں: ’’إن ذلك غير ثابت في الأحاديث‘‘.یہ احادیث میں ثابت نہیں ہے۔

علامہ سفارینی رحمہ اللہ ’’البحور الزاخرة‘‘[7] میں فرماتے ہیں:

’’وقال الحافظ ابن رجب: روي باسناد ضعيف عن أنس بن مالك رضي الله عنه أن عذاب القبر يرفع عن الموتى في شهر رمضان، وحكى اليافعي في روض الرياحين عن بعض الأولياء، قال: سألت الله أن يريني مقامات أهل المقابر، فرأيت في ليلة من الليالي القبور، قد انشقت وإذا منهم النائم على السندس، ومنهم النائم على الحرير والديباج، ومنهم النائم على الريحان، ومنهم النائم على السرر، ومنهم الباكي ومنهم الضاحك، فقلت: يا رب! لو شئت ساويت بينهم في الكرامة، فنادى مناد من أهل القبور يا فلان! هذه منازل الأعمال، أما أصحاب السندس، فهم أهل الخلق الحسن، وأما أصحاب الحرير والديباج، فهم الشهداء وأما أصحاب الريحان، فهم الصائمون، وأما أصحاب المراتب يعني السرر، فهم المتحابون في الله، وأما أصحاب البكاء فهم المذنبون، وأما أصحاب الضحك، فهم أهل التوبة.

وذكر اليافعي فيه أيضا قال: بلغنا أن الموتى لا يعذبون ليلة الجمعة، تشريفا لهذا الوقت، قال: ويحتمل اختصاص ذلك بعصاة المسلمين دون الكفار، وعمم النسفي في بحر الكلام فقال: إن الكافر يرفع عنه يوم الجمعة وليلتها، وجميع شهر رمضان، وأما المسلم العاصي، فإنه يعذب في قبره، لكن ينقطع عنه يوم الجمعة وليلتها، ثم لا يعود إليه إلى يوم القيامة، قال: وإن مات ليلة الجمعة أو يومها، يكون له العذاب ساعة واحدة، وضغطة القبر كذلك، ثم ينقطع عنه العذاب، ولا يعود إليه، انتهى.

قلت: وهذا إنما هو مجرد زعم لا دليل عليه، فيجب أن يطرح، ولا يصغي له من ذاق شيئا من حديث الصادق المصدوق صلى الله عليه وسلم، فإنه جزم بأن عذاب القبر يرفع في جميع شهر رمضان، وقد علمت أن الحديث ضعيف، والضعيف لا يبنی عليه مثل هذا الأصل العظيم، ثم إنه تجازف، فزعم أن الكافر يرفع عنه العذاب أيضا، وقد علمت مما ذكرنا فيه آنفا في كلام المحقق.

ثم إنه على ما زعم، لا تعذب عصاة المسلمين إلا جمعة واحدة، هذا على ما زعم أكثرهم عذابا، لأنهم إذا أتت عليهم ليلة الجمعة، انقطع ذلك عنهم، ثم لا يعود وما أحسن هذا، لو كان له دليل يعول عليه، أو مستند يستند إليه، لكن مجرد الزعم والحدس لا يثبت به مثل هذا، والله أعلم‘‘.

’’حافظ ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ  سے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا گیا ہے کہ بےشک عذابِ قبر رمضان کے ماہ میں میت سے اٹھا لیا جاتا ہے‘‘۔

 اس کے بعد علامہ سفارینی رحمہ اللہ نے امام یافعی رحمہ اللہ کا قول ’’روض الریاحین ‘‘سے نقل کیا، پھر امام نسفی رحمہ اللہ کا قول ’’بحر الکلام ‘‘سے نقل کیا، جو تفصیل سے پہلے گزر چکا ہے۔

پھر علامہ سفارینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’میری یہ رائے ہے کہ بےشک یہ تو محض گمان ہے اس کی کوئی دلیل نہیں ہے، چنانچہ اس کو رد کرنا واجب ہے، جس کسی نے صادق المصدوق ﷺ کی حدیث کا تھوڑا سا بھی ذائقہ چکھا ہوگا تو وہ ان باتوں کی طرف کان بھی نہیں لگائے گا، کیونکہ اس میں جزماً یہ بات کہی گئی ہے کہ بےشک عذابِ قبر پورے رمضان میں اٹھا لیا جاتا ہے، اور آپ جانتے ہیں کہ یہ حدیث ضعیف ہے، اور اتنی عظیم اصل کی بنیاد ضعیف پر نہیں رکھی جا سکتی، پھر یہ بات بھی اٹکل سے کہی گئی ہے کہ کافر سے بھی عذاب اٹھا لیاجاتا ہے، حالانکہ آپ وہ بات جان ہی چکے ہیں جو ہم نے محقق کے کلام میں نقل کردی ہے۔

پھر ان کا یہ کہنا کہ گناہ گار مسلمانوں کو صرف ایک جمعہ کےلئے عذاب ہوتا ہے، ان کے زعم کے مطابق نافرمان مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ عذاب اتنا ہی ہوگا، کیونکہ جب ان پر جمعہ کی شب آئے گی تو ان سے عذاب ختم ہوجائے پھر نہیں لوٹے گا، یہ کتنی اچھی بات تھی، کاش اس کی کوئی معتمد دلیل ہوتی یا کوئی سند ہوتی جس کی طرف اسے منسوب کیا جائے، لیکن محض دعوے اور خیال سے ایسی بات ثابت نہیں ہوتی، واللہ اعلم‘‘۔

1 پورے رمضان میں میت سے عذابِ قبر اٹھائے جانے والی روایت ضعیف ہے، اور اتنی عظیم اصل کی بنیاد ضعیف حدیث پر نہیں رکھی جاسکتی۔

2 یہ کہنا کہ کافر سے بھی عذاب اٹھا لیا جاتا ہے یہ بات محض اٹکل سے کہی گئی ہے۔

3 یہ کہنا کہ جمعہ کی شب آنے پر جو گناہ گار مسلمان جمعہ کے علاوہ فوت ہوا ہے اس سے عذاب اٹھا لیا جاتا ہے، پھر قیامت تک نہیں لوٹے گا، یہ محض دعوی ہے، اس کی کوئی معتمد دلیل یا سند نہیں ہے۔

علامہ سیوطی رحمہ اللہ ’’شرح الصدور‘‘[8] میں امام یافعی رحمہ اللہ ، امام نسفی رحمہ اللہ کا کلام مختصراً نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں:

’’وهذا يدل على أن عصاة المسلمين لا يعذبون سوى جمعة واحدة أو دونها، وأنهم إذا وصلوا إلى يوم الجمعة انقطع ثم لا يعود، وهو يحتاج إلى دليل‘‘. یہ بات[یعنی گناہ گار مسلمان کو قبر میں عذاب ہوگا، لیکن جمعہ کا دن و رات آتے ہی اٹھا لیا جائے گا، پھر روزِ قیامت تک یہ عذاب نہیں لوٹے گا] اس پر دلالت کرتی ہے کہ نافرمان مسلمانوں کو صرف ایک جمعہ تک یا اس سے بھی کم مدت تک عذاب ہوگا، نیز جب جمعہ کا دن آئے گا تو ان کا عذاب ختم ہوجائے گا، پھر نہیں لوٹے گا، یہ بات دلیل کی محتاج ہے۔

علامہ عبد العزیز فرہاری رحمہ اللہ ’’النِبراس‘‘[9] میں ’’وعذاب القبر للکافرین‘‘ کے تحت فرماتے ہیں:

’’الصحيح أن عذابهم غير منقطع إلى يوم القيامة كما نطق بالأحاديث، وذكر النسفي في بحر الكلام أن الكافر يرفع عنه العذاب ليلة الجمعة ويومها وجميع شهر رمضان.

’’ولبعض عصاة المؤمنين‘‘ قال النسفي في بحر الكلام: العاصي يعذب في قبره لكن ينقطع عنه يوم الجمعة وليلتها، ثم لايعود إليه يوم القيامة، إنتهى، وقال السيوطي: هذا يحتاج إلى دليل.

قلت: السيوطي أعرف من النسفي بالأحاديث والآثار، وفي الحديث: أن النبي + سأل جبرئيل و ميكائيل في الرؤيا عن رجل يدق رأسه بحجر، فقالا: إنه الرجل يأخذ القرآن فيرفضه، وينام عن الصلوة المكتوبة، يفعل به هذا إلى يوم القيامة، رواه البخاري‘‘.

صحیح یہ ہے کہ قیامت کے دن تک کفار سے عذاب منقطع نہیں ہوگا جیسا کہ احادیث میں ہے، اگرچہ نسفی رحمہ اللہ نے ’’بحر الکلام‘‘ میں ذکر کیا ہے کہ جمعہ کے دن اور رات میں اور رمضان کے پورے مہینہ میں کفار سے عذاب اٹھا لیا جاتا ہے۔

[علامہ عبد العزیز فرہاری رحمہ اللہ ] ’’ولبعض عصاة المؤمنين‘‘ [کے تحت فرماتے ہیں]: نسفی رحمہ اللہ نے ’’بحر الکلام‘‘ میں کہا ہے کہ گناہ گار مومن کو قبر میں عذاب ہوگا لیکن وہ جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات اس مومن سے منقطع ہوجائے گا اور پھر قیامت تک اس کی طرف دوبارہ نہیں لوٹے گا، انتہی، اور سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ بات دلیل کی محتاج ہے۔

میں(علامہ عبد العزیز فرہاری رحمہ اللہ ) کہتا ہوں کہ سیوطی رحمہ اللہ احادیث اور آثار کو نسفی رحمہ اللہ سے زیادہ جاننے والے ہیں، نیز حدیث میں ہے کہ نبی ﷺ نے جبرائیل علیہ السلام اور میکائیل علیہ السلام سے خواب کے متعلق پوچھا اُس شخص کے بارے میں کہ جس کے سر کو پتھر سے مارا جارہا تھا، انہوں نے جواب دیا کہ اس شخص نے قرآن پڑھ کر اسے چھوڑ دیا، اور فرض نماز کو چھوڑ کر سوتا رہا، اس کے ساتھ قیامت تک یہی معاملہ ہوتا رہے گا، اسے بخاری رحمہ اللہ نے تخریج  کیا ہے۔

ہماری بحث صرف دو باتوں سے تھی، اِن سے متعلق اکابرین کی عبارات کا حاصل ملاحظہ ہو:

1 جمعہ کے علاوہ انتقال کرنے والے گناہ گار مسلمانوں سے جمعہ کے دن یا رات آنے پر عذاب اٹھا لیا جائے گا، پھر قیامت تک نہ لوٹے گا۔

’’یہ بات قطعی طور پر باطل ہے‘‘ (ملا علی قاری رحمہ اللہ ،اور علامہ طحطاوی رحمہ اللہ نے ملا علی قاری رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرتے ہوئے یہ الفاظ ذکر کئے ہیں: ’’إن ذلك غير ثابت فی الأحاديث‘‘. یہ احادیث میں ثابت نہیں ہے)۔

’’یہ محض دعوی ہے، اس کی کوئی معتمد دلیل یا سند نہیں ہے‘‘ (علامہ سفارینی رحمہ اللہ )۔

’’یہ بات دلیل کی محتاج ہے‘‘ (علامہ سیوطی رحمہ اللہ )۔

الحاصل یہ بات محتاج دلیل، بےسند، اورقطعی طور پر باطل ہے کہ جمعہ کے علاوہ انتقال کرنے والے نافرمان مسلمان سے جمعہ کے دن یا رات آنے پر عذاب اٹھا لیا جائے گا، اور پھر قیامت تک نہیں لوٹے گا۔

2 کافر سے جمعہ کے دن یا رات میں یا رمضان میں عذاب اٹھا لیا جاتا ہے۔

’’یہ بات محض اٹکل سے کہی گئی ہے‘‘(علامہ سفارینی رحمہ اللہ )۔

’’یہ بات صحیح نقل اور صاف دلیل کی محتاج ہے‘‘ (ملا علی قاری رحمہ اللہ ، اور علامہ طحطاوی رحمہ اللہ نے ملا علی قاری رحمہ اللہ کے کلام کو نقل کرتے ہوئے یہ الفاظ ذکر کئے ہیں: ’’إن ذلك غير ثابت فی الأحاديث‘‘. یہ احادیث میں ثابت نہیں ہے)۔

الحاصل اس بات کو بھی رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے۔

حوالہ جات

[1]  انظر إتحاف السادة المتقين:3/217،مؤسسة التاريخ العربي ـ بيروت،الطبعة1414هـ .

عبارت ملاحظہ ہو:’’ولفظ أبي نعيم في الحلية: من مات ليلة الجمعة أو يوم الجمعة أجير من عذاب القبر، وجاء يوم القيامة وعليه طابع الشهداء، وأخرج الشيرازي في الألقاب من حديث عمر بن الخطاب: من مات يوم الجمعة أو ليلة الجمعة عوفي من عذاب القبر، وجرى له عمله. والله أعلم‘‘.

حافظ سخاوی رحمہ اللہ ’’المقاصد الحسنہ‘‘ میں فرماتے ہیں: ’’من مات يوم الجمعة كتب له أجر شهيد، ووقي فتنة القبر، قال عبد الرزاق: أنا ابن جريج، عن رجل،  عن ابن شهاب، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من مات يوم الجمعة أو ليلة الجمعة وقي فتنة القبر، وكتب شهيدا، وقال أبو قرة في السنن:  ذكر ابن جريج أخبرني سفيان، عن ربيعة بن سيف، عن عبد الله بن عمرو مرفوعا مثله، ومن طريق ربيعة أخرجه الترمذي، ولم يذكر الشهادة، وقال: غريب، وليس لربيعة سماع من عبد الله بن عمرو، انتهى. وقد وصله الطبراني وأبو يعلى من حديث ربيعة بن عياض بن عقبة الفهري عن عبد الله بن عمرو، وله طريق أخرى أخرجها أحمد وإسحاق والطبراني من رواية بقية حدثني معاوية بن سعيد سمعت أبا قبيل سمعت عبد الله بن عمرو نحوه، ورواه أبو نعيم في الحلية في ترجمة ابن المنكدر، من طريق عمر بن موسى بن الوجيه عنه عن جابر بلفظ: من مات ليلة الجمعة أو يوم الجمعة أجير من عذاب القبر، وجاء يوم القيامة عليه طابع الشهداء، وفي الباب عن أنس عند أبي يعلى، وعن علي عند الديلمي في مسنده بلفظ: من مات ليلة الجمعة أو يوم الجمعة دفع الله عنه عذاب القبر، ويروى: الأمن من فتنة القبر لمن مات في أحد الحرمين، أو في طريق مكة، أو مرابطا، ولمن يقرأ سورة الملك عند منامه، في آخرين، نظمهم ولي الله ابن رسلان فقال:

عليك بخمس فتنة القبر تمنع

...

وتنجي من التعذيب عنك وتدفع

رباط بثغر ليلة ونهارها

...

وموت شهيد شاهد السيف يلمع

ومن سورة الملك اقترئ كل ليلة

...

ومن روحه يوم العروبة تنزع

وموت شهيد البطن جاء ختامها

...

وذو غيبة تعذيبه يتنوع‘‘

(المقاصد الحسنة:ص:492،رقم:1184،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1427هـ) .

[2] بحر الكلام:ص:249،ت:ولي الدين محمد صالح الفرفور،مكتبة دار الفرفور ـ دمشق،الطبعة الثانية 1421هـ .

[3] روض الرياحين:ص:168،ت:محمد عزت،المكتبة التوقيفية .

[4] منح الروض الأزهر:ص:295،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى1419هـ .

[5]  منح الروض الأزهر:ص:296،دار البشائر الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى1419هـ .

[6] حاشية الطحطاوي:ص:524،ت:محمد عبد العزيز الخالدي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1418هـ .

علامہ طحطاوی رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو:’’قوله: والمتوفى ليلة الجمعة، قال أبو المعين في أصوله: قال أهل السنة والجماعة: عذاب القبر وسؤال منكر ونكير حق، لكن إن كان كافرا فعذابه يدوم في القبر إلى يوم القيامة، ويرفع عنهم العذاب يوم الجمعة وشهر رمضان لحرمة النبي صلى الله عليه وسلم، ثم المؤمن على ضر بين: إن كان مطيعا لا يكون له عذاب القبر، ويكون له ضغطة فيجد هول ذلك وخوفه، لما أنه كان يتنعم بنعمة الله تعالى ولم يشكر النعمة، وإن كان عاصيا يكون له عذاب وضغطة القبر، لكن ينقطع عنه العذاب يوم الجمعة وليلة الجمعة ولا يعود العذاب إلى يوم القيامة،وإن مات ليلة الجمعة أو يوم الجمعة يكون له العذاب ساعة واحدة وضغطة ثم ينقطع عنه العذاب ولا يعود إلى يوم القيامة من مجمع الروايات والتتار خانية كذا في الشرح، وناقش فيه المنلا علي، وقال: إن ذلك غير ثابت في الأحاديث‘‘.

[7] البحورالزاخرة:ص:282،ت:عبد العزيز أحمد بن محمد،دار العاصمة ـ الرياض،الطبعة الأولى1430هـ.

[8]  شرح الصدور:ص:182،مطبعة المدني ـ القاهرة .

[9] النبرا شرح شرح العقائد:ص:314،مكتبة رشيدية ـ كوئته .