۳ - اس کے تحت دو اجزاء ہیں
(1) جزء روایت:
’’ أول ماخلق الله نوری‘‘.
سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے میرے نور کو پیدا کیا ہے‘‘۔
ظن غالب یہ ہے کہ یہ الفاظ سید الرسلﷺ کے نہیں ہیں، بلکہ لوگوں کےایجاد کردہ ہیں۔
2 جزء روایت:
’’إن رسول الله صلى الله عليه وسلم لم یکن یرى له ظل في شمس ولا قمر‘‘.
تحقیق کی تفصیل
قدِ انور ﷺ کے سایہ نہ ہونے کی روایات غیر مستند ہیں، اسانیدِ معتبرہ حسنہ میں رسول اللہ ﷺ کے قد مبارک کے لئے سایہ وظل ہونا مذکور ہے۔
’’سوال: حضور اکرم ﷺ کا سایہ تھا یا نہیں؟
جواب: حضور اقدس ﷺ کے متعلق مشہور یہ ہے کہ قد مبارک کا سایہ نہیں تھا، اس کی مختلف وجہیں ہو سکتی ہیں۔
اول تو مشہور عند الناس یہ ہے کہ حضور اقدس ﷺ نور سے پیدا ہوئے تھے، قاضی عِیَاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں (ص: ۳۰۶): ×ذکر أنه صلى الله عليه وسلم لایرى ظلّ شخصه في شمس ولا قمر، لأنه کان نورا. انتهى، قال القاري: نقله الحلیبي [كذا في الأصل، والصحيح الحلبي] عن ابن سبع÷. [مذکور ہے کہ آپ ﷺ کی ذاتِ اقدس کا سایہ نہ سورج میں دکھائی دیتا تھا نہ چاند میں،کیونکہ آپ ﷺ نور تھے انتہی،قاری رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اسے حلیبی رحمہ اللہ (اصل میں اسی طرح ہے،صحیح حلبی ہے)نے ابن سبع رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے]
صاحبِ مواہب رحمہ اللہ وغیرہ نے اسے ذکر کیا ہے۔
×قال السیوطي فی الخصائص (ص:۶۸/۱): قال ابن سبع: من خصائصه أن ظلّه کان لایقع على الأرض، وأنه کان نورا، فکان إذا مشى فی الشمس والقمر لاینظر له ظلّ÷. [امام سیوطی رحمہ اللہ ’’خصائص‘‘ میں فرماتے ہیں: ابن سبع رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ آپ ﷺ کی یہ خصوصیت تھی کہ آپ ﷺ کا سایہ زمین پر نہیں پڑتا تھا، آپ ﷺ نور تھے، آپ ﷺ جب سورج،چاند (کی روشنی) میں چلتے تو آپ ﷺ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا تھا]
چنانچہ حدیث میں واردہے: ×أول ماخلق الله نوری÷. [سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے میرے نور کو پیدا کیا ہے]
مگر یہ حدیث جو بھی نقل کرتا ہے بے سند نقل کرتا ہے، جیسے مثال کے طور پر ملا علی قاری رحمہ اللہ نے مرقات میں (ص:۱۴۰/۱) یوں نقل فرمایا ہے: ×روي: أن أول ماخلق الله نوري. وأن أول ماخلق الله روحي÷. [مروی ہے کہ اللہ نے سب سے پہلے میرے نور کو پیدا کیا ہے،اور سب سے پہلے اللہ نے میری روح پیدا کی ہے]
مگر یہ حدیث بایں لفظ پا یۂ ثبوت کو نہیں پہنچتی ہے، اور محض کسی ایک کا نقل کر دینا کافی نہیں جب تک کہ حدیث کی کسی معتبر کتاب کا حوالہ نہ دے،اور یا اپنی سند معتبر سے پیش کرے۔
علامہ قَسْطَلاَّنی رحمہ اللہ نے ’’مواہب‘‘ میں نقل فرمایا ہے:
×وروى عبد الرزاق بسنده عن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنه قال: قلت: يا رسول الله! بأبي أنت وأمي، أخبرني عن أول شيء خلقه الله تعالى قبل أشياء، قال: يا جابر! إن الله تعالى قد خلق قبل الأشياء نور نبيك من نوره، فجعل ذلك النور يدور بالقدرة حيث شاء الله، ولم يكن في ذلك الوقت لوح ولا قلم ولا جنة ولا نار ولا ملك ولا سماء ولا أرض ولا شمس ولا قمر ولا جني ولا إنسي، فلما أراد الله تعالى أن يخلق الخلق قسم ذلك النور أربعة أجزاء: فخلق من الجزء الأول القلم ومن الثاني اللوح ومن الثالث العرش، ثم قسم الرابع أربعة أجزاء: فخلق من الأول حملة العرش ومن الثاني الكرسي ومن الثالث باقي الملائكة، ثم قسم الرابع أربعة أجزاء: فخلق من الأول السماوات ومن الثاني الأرضين ومن الثالث الجنة والنار، ثم قسم الرابع أربعة أجزاء: فخلق من الأول نور أبصار المؤمنين ومن الثاني نور قلوبهم - وهي المعرفة بالله - ومن الثالث نور انسهم [كذا في الأصل] وهو التوحيد لاإله إلا الله محمد رسول الله، الحديث÷.
[عبد الرزاق رحمہ اللہ نے اپنی سند سے جابر بن عبداللہ t سے نقل کیا ہے،وہ فرماتے ہیں:میں نے رسول اللہ ﷺ سے کہا یارسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو ں،مجھے اس بات کی خبر دیجئے کہ اللہ نے تمام اشیاء سے پہلے کس شئ کو پیدا کیا؟
آپ ﷺ نے فرمایا: اے جابر!اللہ تعالیٰ نے تمام اشیاء سے پہلے تیرے نبی کے نورکو اپنے نور سے پیداکیا،پھر وہ نور، جہاں اللہ نے چاہا،اس کی قدرت سے چلتا رہا،اس وقت تک لوح، قلم،جنت،دوزخ،فرشتے، زمین، آسمان،سورج، چاند،جن وانس کچھ نہ تھا،جب اللہ نے مخلوق کو پیدا کرنے کا ارادہ کیا تو اس کے چار حصے کیے:پہلے حصےسے قلم،دوسرے سے لوح، تیسرے سے عرش کو پیدا کیا،چوتھے کے چار حصے کیے:پہلے سے عرش کو اٹھانے والےفرشتوں کو پیدا کیا،دوسرےسے کرسی کو،تیسرے سے باقی ملائکہ پیدا کیے،پھر چوتھے حصے کےچار حصے کیے:پہلے سے تمام آسمان، دوسرے سے تمام زمینیں، تیسرے سے جنت وجہنم کو بنایا،چوتھے کے چار حصے کیے: پہلے سے ایمان والوں کی آنکھوں کا نور پیدا کیا، دوسرے سے انکے دلوں کا نور ـ معرفت الٰہی - کو پیدا کیا،اور تیسرے حصے سے۔۔۔ توحید - لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ - کو پیدا کیا،الحدیث]
یہیں تک قَسْطَلاَّنی رحمہ اللہ نے یہ حدیث نقل کی ہے، علامہ زَرْقَانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ: ×ولم یذکر الرابع من هذا الجزء فلیراجع من مصنف عبد الرزاق مع تمام الحدیث، وقد رواه البيهقی ببعض مخالفة، انتهى÷. [قَسْطَلاَّنی رحمہ اللہ نے اس جزء کے چوتھے ٹکڑے کو ذکر نہیں کیا، ’’مصنف عبد الرزاق‘‘ سے پوری حدیث دیکھ لینی چاہئے، نیز بیہقی رحمہ اللہ نے یہ روایت الفاظ کے تھوڑے فرق کے ساتھ نقل کی ہے،انتہیٰ]
قَسْطَلاَّنی رحمہ اللہ نے صرف حدیث نقل کر دی اور عبد الرزاق رحمہ اللہ کا حوالہ دیا، نہ معلوم عبد الرزاق رحمہ اللہ کی کس تصنیف میں ہے، پھر اس کی سند ذکر نہیں کی۔
روایت کا طرز بتلاتا ہے کہ یہ حدیث مشکوٰۃ ِنبوت سے نہیں نکلی ہے، ہم کو باوجود تتبع کے اس حدیث کی سند نہیں ملی، علامہ سیوطی رحمہ اللہ جن کو اس قسم کی روایات ذکر کر نے میں انہماک ہے ان کی بھی کتاب ’’خصائص‘‘ میں تلاش سے نہ مل سکی، ظن غالب یہ ہے کہ یہ الفاظ سید الرسلﷺ کے نہیں ہیں، بلکہ معمول ومصنوع ہے، دورِ متأخر کے مشہور عالم الشیخ عبد الفتاح ابو غدّہ نے ×التعلیقات الحافله علی الأجوبة الفاضله÷ (ص:۱۲۹) میں تصریح فرمائی ہے کہ یہ حدیث موضوع ہے، اور اگر مان بھی لیا جائے کہ نورِ محمدی ﷺ اول مخلوقات ہے تو اس سے یہ کہا ں لازم آتا ہے کہ آپ ﷺ نور مجرد ہیں بلکہ آپ انسان تھے،تمام اوصافِ انسانیت آپ میں موجود تھے۔
[آگے جاکر حضرت جونپوری صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں]
بعض حضرات نے استدلال میں ایک حدیث نقل فرمائی، علامہ سیوطی رحمہ اللہ ’’خصائص کبری ‘‘ (ص:۶۸، و ص:۷۱) میں لکھتے ہیں:
×أخرج الحکیم الترمذی من طریق عبد الرحمن بن قیس الزعفراني، عن عبد الملک بن عبد الله بن الولید، عن ذکوان رضي الله تعالى عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لم یکن یرى له ظل في شمس ولا قمر ولا أثر قضاء حاجة، انتهى .
قلت: عبد الرحمن بن قيس لايقبل عنه هذا الحديث، فقد قال الذهبي في الميزان: كذبه ابن مهدي وأبوزرعة، وقال البخاري: ذهب حديثه، وقال أحمد: لم يكن بشيء، انتهى .
وذكر الجمال المِزِّي في تهذيب الكمال، والحافظ ابن حجر في تهذيب التهذيب كلام الحفاظ فيه وجرحهم إياه، وقال الحافظ صالح بن محمد المعروف بجَزَرَة: كان يضع الحديث، وقال الحافظ ابن حجر في التقريب: متروك، كذبه أبوزرعة وغيره، انتهى .
فکیف یقبل حدیثه هذا، وأما عبد الملک بن عبد الله بن الولید فلم أعرفه، وکذا ذکوان ینظر من هو؟ ففی الصحابة جماعة بهذا الاسم÷.
[حکیم ترمذی رحمہ اللہ نے بسند - عبد الرحمن بن قیس زعفرانی عن عبد الملک بن عبد اللہ بن ولید عن ذکوان - یہ حدیث نقل کی ہے کہ آپ ﷺ کا سایہ شمس وقمر میں دکھائی نہیں دیتا تھا،اور نہ ہی آپ ﷺ کی قضائے حاجت کے نشانات نظر آتے تھے،انتہیٰ۔
(حضرت جونپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں)میں کہتا ہوں کہ (سند میں موجود) عبد الرحمن بن قیس کی یہ حدیث مقبول نہیں ہے۔۔۔
اس کے بعدحضرت جونپوری رحمہ اللہ نے عبد الرحمن بن قیس کے بارے میں ائمہ حدیث کے اقوالِ جرح نقل کیے،جن میں بیشتر کا کلام شدید جرح پر مشتمل ہے،عربی متن میں ملاحظہ فرمالیں،آگے حضرت جونپوری رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں:
تو کیسے یہ حدیث قبول کرلی جائے، نیز(سند میں موجود) عبد الملک بن عبد اللہ بن ولید کو میں نہیں پہچانتا، اسی طرح (سند میں موجود) ذکوان کو بھی دیکھ لیا جائے، کیونکہ صحابہ میں اس نام کی ایک جماعت ہے]
بعض حضرات ایک دوسری حدیث نقل کر تے ہیں:
×قال القاضي عِیَاض (ص: ۳۰۶): ذکر أنه لا ظل شخصه في شمس ولا قمر لأنه کان نورا . قال الخَفَاجِي (ص:۲۸۲/۳): هذا رواه صاحب الوفاء عن ابن عباس رضي الله تعالى عنه، قال: لم یکن لرسول الله صلى الله عليه وسلم ظل، ولم یکن مع شمس إلا غلب ضوئه ضوئها، ولا مع سراج إلا غلب ضوئه ضوئه، انتهى÷.
[قاضی عِیَاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مذکور ہے کہ آپ ﷺ کی ذاتِ اقدس کا سایہ نہ سورج میں دکھائی دیتا تھا نہ چاند میں،کیونکہ آپ ﷺ نور تھے۔خَفَاجِی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ صاحبِ ’’وفاء‘‘ نے اسے ابن عباس t سے نقل کیا ہے،وہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کا سایہ نہ تھا،آپ ﷺ سورج (کی روشنی) میں ہوتے تو آپ ﷺ ہی کی روشنی سورج کی روشنی پر غالب رہتی، اور جب آپ ﷺ چراغ (کی روشنی) میں ہوتے تو بھی آپ ﷺ ہی کی روشنی چراغ کی روشنی پر غالب رہتی]
(حضرت جونپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں)اس حدیث کی کوئی سند نہ تو خَفَاجی رحمہ اللہ نے ذکر کی اور نہ ہی ہمیں اور کہیں اس کی سند ملی، ہمارا خیال یہ ہے کہ یہ بھی من جملہ روایاتِ ضعیفہ کے ایک روایت ہے، علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’خصائص‘‘ میں اس روایت کا کوئی تذکرہ نہیں کیا ہے، حالانکہ علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے خصائص میں روایات کے سلسلے میں بہت ہی تساہل سے کام لیا ہے، کہ اگر یہ کہا جائے کہ سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں روایات ایسی ہیں جو تحقیق کے بعد کھری ثابت نہ ہوں گی تو بیجا نہ ہوگا، اب ہم ایسی روایات پیش کریں گے جس سے ان شاء اللہ یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ قدِ انور کے لئے عام انسانوں کی طرح سایہ تھا،اور اس میں عقلی طور پر بھی کوئی استغراب واستعجاب نہیں ہے، اس لئے کہ آپ بشر تھے اور نہ ہی سایہ ہونا شان نبوت کے منافی ہے،جیسے دیگر لوازماتِ بشریت،منافی مقام نبوت نہیں ہیں:
1 قال الإمام أحمد (ص: ۲۹۴/۱، رقم الحديث۲۵۰۵۵) وابن سعد (ص:۱۲۶/۸) حدثنا عفان، حدثنا حماد، عن ثابت، عن شُمَيْسَة، عن عائشة رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان في سفر له، فاعتلّ بعير لصفية رضي الله عنها، وفي إبل زينب رضي الله عنها فضل فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن بعيرا اعتلّ، فلو أعطيتها بعيرا من إبلك؟ فقالت: أنا أعطي تلك اليهودية؟ قال: فتركها رسول الله صلى الله عليه وسلم ذا الحجة والمحرم، شهرين أو ثلاثة لا يأتيها، قالت: حتى يئست منه وحولت سريري، قالت: فبينما أنا يوما بنصف النهار، اذا أنا بظل رسول الله صلى الله عليه وسلم مقبل. زاد أحمد، قال عفان: حدثنيه حماد، عن شميسة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، سمعتُه بعدُ يحدثه عن شميسة، عن عائشة رضي الله عنها، عن النبي صلى الله عليه وسلم وقال: بعدُ في حج أو عمرة، قال: ولا أظنه قال: في حجة الوداع، [وفي نسختنا: ولا أظنه إلا قال: في حجة الوداع] انتهى .
وخرجه في موضع آخر(ص:۲۶۱/۶) قال: حدثنا يونس، حدثنا، حماد يعني ابن سلمة، عن ثابت، عن شُمَيْسَة، عن عائشة رضي الله عنها إن بعيرا لصفية رضي الله عنها اعتلّ، وعند زينب رضي الله عنها فضل ظهر من الإبل، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم لزينب رضي الله عنها: إن بعير صفية رضي الله عنها قد اعتلّ، فلو أنك أعطيتها بعيرا؟ قالت: أنا أعطي تلك اليهودية؟ فتركها فغضب رسول الله صلى الله عليه وسلم شهرين أو ثلاثا حتى رفعت سريرها وظنت أنه لا يرضى عنها، قالت: فإذا أنا بظله يوما بنصف النهار، فدخل رسول الله صلى الله عليه وسلم فأعادت سريرها.
ورجال الإسنادين ثقات، أما عفان فهو ابن مسلم من رجال الستة، ثقة ثبت، وأما حماد بن سلمة فهو من الثقات الأعلام، أثبت الناس في ثابت، و أما ثابت فهو ثقة ثبت من رجال الستة، ثم اعلم أن هذه السلسلة أعني: عفان، عن حماد، عن ثابت أخرج بها مسلم في صحيحه أحاديث (ص:۱۰۵/۱، ص: ۱۰۴/۱، ص: ۱۰۵/۱).
وأما يونس فهو يونس بن بكير بن وصل الشيباني أحد الأعلام وأئمة الأثر، صدوق وقد يخطئ، روى له الترمذي وأبو داود و النسائي وابن ماجه، قال الذهبي: وقد أخرج مسلم ليونس في الشواهد لا الأصول، وكذالك ذكره البخاري مستشهدا به وهو حسن الحديث، مات ستة [کذا في الأصل، والصحیح سنة] تسع وتسعين ومائة، انتهى.
وأما شميسة فهي شُمَيْسَة بالتصغير بنت عزيز العتكية البصرية، مقبولة من الثالثة كذا في التقريب، قال الذهبي في الميزان: وما علمت في النساء من اتهمت ولا من تركوها انتهى، فلذا قال الحافظ ابن حجر: إنها مقبولة. فالإسناد إذَنْ حسن .
وهذا الحديث أخرجه الطَبَرَانِي في الأوسط(ص:۲۹۰/۳) كما في مجمع الزوائد(ص:۳۲۲/۴) عن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر ونحن معه فاعتلّ بعير لصفية رضي الله عنها، وكان مع زينب رضي الله عنها فضل فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن بعير صفية رضي الله عنها قد اعتلّ، فلو أعطيتها بعيرا لك؟ قالت: أنا أعطي هذه اليهودية؟ فغضب رسول الله صلى الله عليه وسلم وهجرها ذا الحجة ومحرم وصفر وأياما من ربيع الأول حتى رفعت متاعها وسريرها، وظنت أنه لا حاجة له فيها، فبينا هي ذات يوم قاعدة بنصف النهار، إذا رأت ظله قد أقبل، فأعادت سريرها ومتاعها، قال الهيثمي: رواه الطَبَرَانِي في الأوسط، وفيه سمية، روی لها أبو داود وغيره ولم يجرحها أحد، وبقية رجاله ثقات.
2 قال الإمام أحمد(ص:۲۹۴/۱،رقم الحديث۲۵۰۵۵): حدثنا عبد الرزاق، قال حدثنا جعفر بن سليمان، عن ثابت، شُمَيْسَة أو سُمَيْنَة، قال عبد الرزاق هو في كتابي سُمَيَّة، عن صفية رضي الله عنها بنت حُيَيّ أن النبيصلى الله عليه وسلم حج بنسائه، فلما كان في بعض الطريق نزل رجل فساق بهن فأسرع، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: كذاك سوقك بالقوارير يعني النساء، فبيناهم يسيرون، بَرَكَ بصفية بنت حُيَيّ جملُها، وكانت من أحسنهن ظهرا، فبكت وجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم حين أخبر بذلك، فجعل يمسح دموعها بيده وجعلت تزداد بكاء وهو ينهاها، فلما أكثرت، زبرها وانتهرها، وأمر الناس بالنزول، فنزلوا ولم يكن يريد أن ينزل، قالت: فنزلوا و كان يومي، فلما نزلوا ضُرِبَ خِباء النبي صلى الله عليه وسلمودخل فيه، قالت: فلم أدر على ما أهْجَمُ من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ وخشيت أن يكون في نفسه شيء مني، فانطلقت إلى عائشة فقلت لها: تعلمين أني لم أكن أبيع يومي من رسول الله صلى الله عليه وسلم بشيء أبدا، وإني قد هبت يومي لك على أن تُرضي رسول الله صلى الله عليه وسلم عني، قالت: نعم، قال: فاخذت عائشة رضي الله عنها خمارا لها قد ثَرَدَتْه بزعفران، فرشَّتْه بالماء ليذكّي ريحه ثم لبست أثوابها، ثم انطلقت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فرفعت طرف الخِباء، فقال لها: ما لك يا عائشة رضي الله عنها ! إن هذا ليس بيومك، قالت: ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء، فقال مع أهله، فلما كان عند الرواح قال لزينب بنت جحش: يا زينب! أفقري اختك صفية جملا وكانت من أكثرهن ظهرا، فقالت: أنا أفقِر يهوديتك؟ فغصب النبي صلى الله عليه وسلمحين سمع ذلك منها، فلم يكلمها حتى قدم مكة وأيام منی في سفره حتى رجع إلى المدينة، والمحرم وصفر، فلم يأتها ولم يقسم لها ويئست منه، فلما كان في شهر ربيع الأول دخل عليها، فرأت ظله، فقالت: إن هذا لظل رجل، ما يدخل علَيَّ النبي صلى الله عليه وسلم، فمن هذا؟ فدخل النبي صلى الله عليه وسلم ، فلما رأته قالت: يا رسول الله ! ما أدري ما أصنع حين دخلتَ عليّ، قالت: وكانت لها جارية وكانت تخبؤها من النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: فلانة لك، فمشی النبي صلى الله عليه وسلمإلى سرير زينب وكان قد رفع، فوضعه بيده ثم أصاب أهله ورضي عنهم. رجال الإسناد ثقات، وشُمَيْسَة وكذا سميسة قد ذكرنا في الحديث الذي قبله.
وأما سمنية [كذا في الأصل، ولعل الصحيح: سُمَيْنَة، كما مر في السند] فالظاهر أنها هي سُمَيَّة، وجعفر بن سليمان، عن ثابت أخرج مسلم، عن هذه الترجمة (ص:۱۸۸) .
3 قال عبد الله بن وهب: أنبأنا معاوية بن الصالح، عن عيسى بن عاصم، عن زِر بن حُبَيْش، عن أنس بن مالک رضي الله تعالى عنه قال: صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم صلوة الصبح، ثم مد يده ثم أخّرها، فلما سلم قيل له: يا رسول الله! لقد صنعت في صلوتك شيئا لم تصنعه في غيرها، قال: إني رأيت الجنة، فرأيت حبّها دالية [كذا في الأصل، وفي نسختنا: فيها دالية]، قطوفها دانية، حبّها كالدُباء، فاردت أن أتناول منها فأوحى إلي أن أستأخر فاستأخرت، ثم رأيت النار فيما بيني وبينكم حتى لقد رأيت ظلي وظلكم، فأومات إليكم أن استأخروا، فأوحى إليّ أقِرّهم، فإنك أسلمت وأسلموا وهاجرت وهاجروا وجاهدت وجاهدوا، فلم أر لي عليكم فضلا إلا بالنبوة. كذا في حادي الأرواح للحافظ ابن القيم .
والحديث أخرجه الحكيم الترمذي في نوادر الأصول (ص:۱۶۸) وابن خزيمة في صحيحه (ص:۵۱/۲) والحاكم في المستدرك (ص: ۴۵۶/۴) والضياء في المختارة(ص:۱۳۸/۷) من طريق بن وهب س [كذا في الأصل] صححوه، وهذا الإسناد حسن صحيح .
وابن وهب ثقة إمام، ومعاوية بن صالح الحمصي قاضي الأندلس، روى له مسلم والأربعة والطحاوي، وثقه أحمد وابن مهدي والعجلي والنسائي وأبوزرعة وابن سعد وغيرهم، وقد ينفرد بأشياء، وقال: ابن مَعِيْن: ثقة، وقال: مرة صالح، وقال: مرة ليس بمرضي، وقال يحيى القطان: ماكنا نأخذ عنه، وقال ابن خراش: صدوق، وقال ابن عدي: له حديث صالح وما أرى بحديثه بأسا، وهو عندي صدوق إلا أنه يقع في حديثه أفرادات .
وأما عيسى بن عاصم الأسدي الكوفي، فأخرج له أبو داود والترمذي وابن ماجه والبخاري في الأدب، قال أبو طالب: عن أحمد ثقة، وقال: أبو حاتم: صالح، وقال: النسائي: ثقة، وذكره ابن حِبَّان في الثقات، وقال الحاكم: كوفي ثقة، ووقع في النسخة المطبوعة من أعلام الموقعين: عيسى عن عاصم، وهو غلط .
وأما زِر بن حُبَيْش، فهو ثقة ثبت من رجال الستة‘‘.
[حضرت جونپوری رحمہ اللہ نےترتیب وار ’’سایہ ٔ رسول ﷺ‘‘ پر مشتمل تین روایتیں نقل کی ہیں:
1 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک دفعہ نبی اکرمﷺ ایک سفر میں تھے،دورانِ سفر حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کا اونٹ بیمار ہوگیا،حضرت زینب رضی اللہ عنہا کےپاس زائد اونٹ تھا،آپﷺ نے ان سے فرمایا: صفیہ کا اونٹ بیمار ہوگیا ہے، اگر تم اپنا ایک اونٹ انہیں دے دو،انہوں نے کہا: میں اس یہودیہ کو اونٹ دوں؟اس بات پرنبی اکرمﷺ نے انہیں ذی الحجہ،محرم،دوماہ یا تین ماہ چھوڑے رکھا،ان کے پاس نہیں گئے،وہ خود فرماتی ہیں:بالآخر میں ناامید ہوگئی اور اپنی چار پائی کی جگہ بدل لی،اچانک ایک دن نصف ِنہار کے وقت نبی اکرمﷺ کا سایہ مجھے سامنے سے آتا ہوا دکھائی دیا (یعنی آپ ﷺ مجھ سے راضی ہو گئے) ‘‘۔
حضرت جونپوری رحمہ اللہ نے اس روایت کو نقل کرنے کے بعد سند کے راویوں اور نفسِ روایت پر تفصیلی کلام کیا ہے،جس سے روایت کا قوی وحجت ہونا معلوم ہوتا ہے،عربی متن میں ملاحظہ فرمالیں۔
2 حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا فرماتی
ہیں کہ آپ ﷺ اپنی بیویوں کے ساتھ حج
کے لئے روانہ ہوئے،راستہ میں ایک جگہ ایک سوار نے اتر کر ازواج کی سواریوں کو تیز
تیز چلانا شروع کر دیا،تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ (اونٹوں کو ایسے چلاؤ)جیسا کہ تم کانچ کی شیشیاں چلارہے ہو،آپ ﷺ کی
مراد(کانچ کی شیشوں سے)عورتیں تھیں(یعنی سواریوں کو نرمی سے چلاؤ،تاکہ عورتوں کو
پریشانی نہ ہو)۔
چلتے چلتے اچانک حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کا اونٹ بیٹھ گیا، اور حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کی سواری سب ازواج سے زیادہ خوبصورت تھی،آپ رضی اللہ عنہا رونے لگیں،جب آپ ﷺ کو یہ خبر ملی تو آپ ﷺ تشریف لائے اور اپنے ہاتھوں سے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کے آنسوؤں کو پونچھا، لیکن حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کا رونا اور بڑھ گیا، آپ ﷺ نے اس سے منع کیا،جب آپ رضی اللہ عنہا نے زیادہ ہی رونا شروع کر دیاتو آپ ﷺ نےانہیں ڈانٹا، اور لوگوں کو یہیں پڑاؤ کا حکم دیا، حالانکہ آپ ﷺ کا یہاں پڑاؤ کا ارادہ نہ تھا، حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ صحابہ y نے یہیں پڑاؤ کر لیا، وہ دن میری باری کا تھا، صحابہ y اترے اور آپ ﷺ کے لئے خیمہ لگایا،آپ ﷺاس میں تشریف لے گئے،آپ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ(میں سوچنے لگیں) معلوم نہیں کہ آپ ﷺ کی جانب سے مجھےکیا پیش آئے؟ مجھے ڈر تھا کہ کہیں آپ ﷺ کے جی میں میرے بارے میں کچھ (خفگی وغیرہ)ہو،(یہ سوچ کر)میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی اور کہا کہ آپ رضی اللہ عنہا کومعلوم ہے کہ میں نے کسی بھی قیمت پر اپنی باری کسی دوسری بیوی کو کبھی نہیں دی، البتہ میں آج آپ رضی اللہ عنہا کو اپنی باری اس شرط پر دیتی ہوں کہ آپ رضی اللہ عنہا ،اللہ کے رسول کو مجھ سے راضی کر دیجئے،حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ٹھیک ہے۔
آپ رضی اللہ عنہا نے اپنی زعفران میں بھگوئی ہوئی اوڑھنی لی اور اس پر پانی چھڑکا،تاکہ اس کی خوشبو مہکے،اور لباس تبدیل فرماکررسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئیں،جب خیمہ کا پردہ اٹھایاتو آپ ﷺ نے دیکھ کر فرمایا،اے عائشہ! یہ کیا؟آج تمہاری باری نہیں ہے،حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ یہ تو اللہ کا فضل ہے،جسے چاہتا ہے عطاء فرماتا ہے،آپ ﷺ اپنے اہل کے ساتھ رہے،جب کوچ کا وقت ہوا تو آپ ﷺ نے زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے فرمایا،اے زینب! تم ایک اونٹ صفیہ رضی اللہ عنہا کوعاریتاً دے دو،حضرت زینب رضی اللہ عنہا دیگرازواج کےمقابلے میں زیادہ اونٹ والی تھی،حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے کہا: میں آپ ﷺ کی یہودیہ کو اونٹ عاریتاًدے دوں؟آپ ﷺ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی یہ بات سن کر غصہ ہوگئے۔
آپ ﷺ نے حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے بات چیت چھوڑ دی، یہاں تک کہ مکہ تشریف لے آئے،اور سفر میں ایام منی بھی گذر گئے، مدینہ بھی واپس تشریف لے آئے، غرض یہ کہ محرم وصفر تک آپ ﷺ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے پاس نہیں آئے، اور نہ ان کے لئے باری تقسیم فرمائی، (بالآخر) حضرت زینب رضی اللہ عنہا مایوس ہوگئیں، جب ماہ ربیع الاول آیا تو آپ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے، حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے آپ ﷺ کے سایہ کو دیکھا تو سوچنے لگی کہ یہ تو کسی مرد کا سایہ ہے، نبی ﷺ تو (آج کل)تشریف نہیں لارہے،آخر یہ کون ہے؟ (دیکھاکہ) آپ ﷺ تشریف لا رہے ہیں،جب حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے آپ ﷺ کو دیکھا تو عرض کی، یا رسول اللہ! میں سمجھ نہیں پارہی کہ آپ ﷺ کی تشریف آوری (کی خوشی میں) میں کیاکروں؟ حضرت زینب رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ان کی ایک باندی تھی جسے انہوں نے آپ ﷺ سے مخفی رکھا تھا، آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ فلانی (باندی) آپ ﷺ کی ہوگئی، اس کے بعد آپ ﷺ تشریف لے گئے اور زینب کی چارپائی کو ـ جو منتقل کردی گئی تھی - اپنے دستِ مبارک سے لاکر رکھ دیا، پھر اپنے گھر والوں سے ملےاور ان سے خوش ہوگئے۔
اس کے بعد حضرت جونپوری رحمہ اللہ نے اس روایت کی تقویتی پہلوؤں کو ذکر کیاہے، متن میں ملاحظہ فرمائیں۔
3 حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن آپ ﷺ نے ہمیں نمازِ فجر پڑھائی، (نماز میں) آپ ﷺ نے اپنا دست ِمبارک آگے بڑھایا پھر پیچھے کر لیا، جب آپ ﷺ نے سلام پھیر لیا تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا، یا رسول اللہ! جس طرح آج کی اس نماز میں آپ ﷺ نے کیا، اس طرح آپ ﷺ نے کسی اور نماز میں نہیں کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: میں نے جنت کو دیکھاجس میں انگور کی بیل دیکھی، جس کے خوشے جھکے ہوئے تھے، میں نے خوشے سے انگور توڑ نے چاہے تو مجھے پیچھے ہٹنے كو کہا گیا، میں پیچھے ہٹ گیا، پھر میں نےاپنے اور تمہارے درمیان جہنم کو دیکھا، حتیٰ کہ میں نے اپنے اور تمہارے سایہ کو بھی دیکھا، (اس لیے) پھر میں نے تمھیں پیچھے ہٹنے کا اشارہ کیا تھا، (لیکن) مجھے کہا گیا آپ انہیں (اپنی جگہ) رہنے دیں، کیونکہ آپ نے بھی اسلام قبول کیا، انہوں نے بھی، آپ نے بھی ہجرت کی ہے انہوں نے بھی، آپ نے بھی جہاد کیاہے انہوں نے بھی، سو میں یہی سمجھا کہ میری تم پر فضیلت صرف نبوت کی ہے۔
اس روایت کے بعد بھی حسبِ سابق حضرت جونپوری رحمہ اللہ نے روایت کے حجت ہونے کو ذکر کیا ہے، متن میں ملاحظہ فرمائیں]
(حضرت جونپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں)یہ احادیثِ ثلثہ یعنی حدیث ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ، اور حدیث ام المؤمنین حضرت صفیّہ رضی اللہ عنہا ، وحدیث انس بن مالک رضی اللہ عنہ ، اسانیدِ معتبرہ حسنہ سے مروی ہیں، جیسا کہ تفصیلی تحقیق سے معلوم ہو چکا، اور ہر ایک میں رسول اللہ ﷺ کے قد مبارک کے لئے سایہ وظل ہونا مذکور ہے، بلکہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں تو حضور اقدس ﷺ کا فرمان ×رأیت ظلّي وظلّکم÷ [میں نے اپنا اور تمہارا سایہ دیکھا]صاف وارد ہوا ہے، پھر اس کے خلاف کی کیا گنجائش باقی رہتی ہے، اور ہر کسی کو یہ خیال بھی نہیں ہوسکتا ہے کہ اثباتِ ظل منافی مقام نبوت ہے۔
اگر یہ بات ہوتی تو خود اللہ تعالیٰ اس کا ضمان لیتے اور صاف فرماتے کہ ہمارے رسول کے قد انور کا سایہ نہیں ہے، نیز اگر جسدِ انور کا سایہ نہ ہوتا تو جس طرح اور شمائل نبویہ بیان کئے جاتے ہیں اور روایاتِ صحیحہ معتبرہ میں وارد ہوئے ہیں اس کا بھی ذکر ہوتا،بلکہ یہ تو خلافِ عادت ہونے کی وجہ سے اور بھی زیادہ قابل اہتمام ہوتا، اور صحابہ رضی اللہ عنہم جیسے شق قمر [چاند شق ہونا]، نبع ماء[پانی کا پھوٹنا]،تسلیم حجر [جمادات کا آپ ﷺ پر سلام] وغیرہ ذکر فرماتے ہیں اسے بھی ذکر فرماتے، خاتَم نبوت [مہرِ نبوت] کا تذکرہ جس طرح احادیث صحیحہ میں وارد ہوا ہے، اس کا تذکرہ بھی ہوتا، حالانکہ تحقیقی طور پر ایک روایت بھی نفی ظلِ نبوی میں پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی ہے، اصل فضائل وہ ہیں جو احادیثِ صحیحہ میں وارد ہوئے ہیں، ان کمالات واوصاف کےلئے ’’شمائلِ ترمذی‘‘وغیرہ دیکھی جائے، واللہ اعلم بالصواب[1]۔
’’سوال: ×قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أول ما خلق الله نوري÷. [آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ نے سب سے پہلے میرے نور کو پیدا کیا ہے]یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں؟
جواب: یہ حدیث ملا علی قاری رحمہ اللہ نے ’’مرقاۃ شرح مشکوۃ‘‘ میں (ص: ۱۴۰/۱)،اور شیخ نجم الدین رحمہ اللہ نے - جیسا کہ علامہ زَبِیْدِی رحمہ اللہ نے ’’اتحاف‘‘ (ص:۴۵۳/۱) میں نقل کیا ہے - بے سند نقل کی ہے، لیکن کتبِ حدیث میں ہماری معلومات میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے، علامہ قَسْطَلاَّنی رحمہ اللہ نے ’’مواہب لَدُنِّیَہ‘‘ میں ایک طویل حدیث نقل کی ہے جس میں یہ مضمون وارد ہے، فرماتے ہیں:
×روى عبد الرزاق بسنده عن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنه قال: قلت: يا رسول الله! بأبي أنت وأمي، أخبرني عن أول شيء خلقه الله تعالى قبل الأشياء، قال: يا جابر! إن الله تعالى قد خلق قبل الأشياء نور نبيك من نوره، فجعل ذلك النور يدور بالقدرة حيث شاء الله، ولم يكن في ذلك الوقت لوح ولا قلم ولا جنة ولا نار ولا ملك ولا سماء ولا أرض ولا شمس ولا قمر ولا جني ولا إنسي، فلما أراد الله أن يخلق الخلق قسم ذلك النور أربعة أجزاء: فخلق من الجزء الأول القلم، ومن الثاني اللوح، ومن الثالث العرش، ثم قسم الجزء الرابع أربعة أجزاء: فخلق من الأول حملة العرش، ومن الثاني الكرسي، ومن الثالث باقي الملائكة، ثم قسم الرابع أربعة أجزاء: فخلق من الأول السماوات، ومن الثاني الأرضين، ومن الثالث الجنة والنار، ثم قسم الرابع أربعة أجزاء: فخلق من الأول نور أبصار المؤمنين، ومن الثاني نور قلوبهم، ومن الثالث نور انسهم، لاإله إلا الله محمد رسول الله÷ الحديث، انتهى. [اس کا ترجمہ گذر چکا ہے]
اتنی ہی حدیث قَسْطَلاَّنی رحمہ اللہ نے ذکر کی ہے اور اس کے شارح علامہ زَرْقَانی رحمہ اللہ نے اس پر کوئی اضافہ نہیں کیا ہے، یعنی حدیث مکمل نہیں کی اور نہ ہی اس کی سند کے متعلق کچھ لکھا ہے۔
الفاظ کی ترتیب سے یہ بات محسوس ہوتی ہے کہ حدیث ثابت نہیں ہے، شیخ عبد الفتاح ابو غدہ الحلبی رحمہ اللہ نے ’’التعليقات الحافلة على الأجوبة الفاضلة‘‘ (ص:۱۲۹) میں اپنے شیخ علامہ احمد بن الصدیق الغماری رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے ’’المغير على الأحاديث الموضوعة في الجامع الصغير‘‘ کے مقدمہ میں اس کے وضع کا حکم لگایا ہے، فرماتے ہیں: ×وهوحديث موضوع، تقع في ورقتين بالقطع الكبير، مشتملة على ألفاظ ركيكة ومعاني منكرة÷. [یہ موضوع حدیث ہے،جو دو بڑے صفحوں پرآتی ہے،(یہ حدیث)رکیک الفاظ اور منکر معانی پر مشتمل ہے]
اور دوسری روایاتِ معتبرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اول المخلوقات دوسری اشیاء ہیں: حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ـ ’’مسند احمد‘‘ و’’ترمذی‘‘ وغیرہ میں ـ ×إن أول ماخلق الله القلم÷ [اللہ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا کیا] وارد ہوا ہے، امام احمد رحمہ اللہ ، ابن جریر طَبَرِی رحمہ اللہ ، ابن الجوزی رحمہ اللہ وغیرہ اسی روایت کی بناپر ’’أول المخلوقات‘‘قلم کو مانتے ہیں۔
ایک دوسری جماعت کہتی ہے کہ عرش،قلم سے بھی پہلے پیدا کیا گیا، حافظ ابو العلاء الہمدانی رحمہ اللہ نے یہ قول جمہور سے نقل کیا ہے، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ’’صحیحین‘‘میں ×كان الله ولم يكن شيء غيره، وكان عرشه على الماء÷ [اللہ تھے،اس کے سوا کچھ نہ تھا، اور اس کا عرش پانی پر تھا] - وارد ہے، اور ’’مسند احمد‘‘ و ’’ترمذی‘‘ اور ’’ابن ماجہ‘‘ کی ایک روایت میں ×خلق عرشه على الماء÷ [اللہ نے پانی پر اپنا عرش پیدا کیا] وارد ہے، اس کی بناء پر ایک جماعت کہتی ہے کہ پانی سب سے پہلے پیدا کیا گیا ہے۔
بہر حال قدماء محدثین میں سے ابن جریرطَبَرِی رحمہ اللہ وغیرہ نے اور ان کے بعد حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ (ص:۱۰۰/۱)،حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (ص: ۸/۱) اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (ص:۹۸/۱) وغیرہ نے ×أول المخلوقات÷ کے متعلق علماء کے بہت سے اقوال ذکر کئے ہیں، لیکن کسی نے بھی اس حدیث سے کوئی تعرض نہیں کیا ہے۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ حضور اکرم ﷺ انبیاء میں سب سے مقدم ہیں، اگر چہ بعثت میں سب سے مؤخر ہیں، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضور اکرم ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں:
×كنت أول النبيين في الخلق، وآخرهم في البعث. أخرجه الحسن بن سفيان وابن أبي حاتم و ابن مردويه وغيرهم كما في الدرالمنثور(ص:۱۸۴/۵)، قلت: فيه سعيد بن بشير وهو ضعيف، وقد رواه سعيد بن أبي عروبة عن قتادة مرسلا وهو أشبه، قاله ابن كثير (ص:۴۶۹/۳)، قلت: هذا المرسل أخرجه ابن جرير الطَبَرِي كما في الدر المنثور÷[2].
[میں پیدائش میں انبیاء میں سب سے مقدم ہوں،اور لوگوں کی طرف بھیجے جانے میں سب سے آخری نبی ہوں۔اس کے بعد حضرت جونپوری رحمہ اللہ نے اس روایت کے مصادر اور اس پر ائمہ کا کلام نقل کیا ہے]
’’سوال: ×أول ماخلق الله نوري÷. [سب سے پہلے اللہ نے میرے نور کو پیدا کیا ہے] کیا حدیث ہے؟
جواب: اور حدیث ×أول ماخلق الله نوري÷. [سب سے پہلے اللہ نے میرے نور کو پیدا کیا ہے] کسی حدیث کی کتاب میں نہیں ہے، قَسْطَلاَّنی رحمہ اللہ نے ’’مواہب لَدُنِّیَّہ‘‘ میں ایک حدیث بحوالہ عبد الرزاق رحمہ اللہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے جس میں ’’يا جابر! أول ماخلق الله نور نبيك‘‘ [اے جابر! اللہ نے سب سے پہلے تیرے نبی کے نور کو پیدا کیا ہے]ہے، اس کی سند باوجود تتبع بلیغ کے نہیں ملی، الفاظ کی بندش یہ بتاتی ہے کہ موضوع ہے، قَسْطَلاَّنی رحمہ اللہ کے اعتماد پر بہت سے لوگ نقل کرتے ہیں، لیکن قَسْطَلاَّنی رحمہ اللہ ناقدین حدیث میں نہیں ہیں، اور اگر بالفرض ہو تے تو بھی دوسروں کے اختلاف کی گنجائش ہوتی[3]۔
ایک دوسرے انداز سے
×أول ما خلق الله نوري÷.
×هذا حديث مشهور على ألسنة العوام، يذكره القُصَّاص والوُعَّاظ، وقد ذكره علي القاري في المرقاة، ولم يذكر من خرجه.
وذكر القَسْطَلَّانِي فی المواهب حديث جابر بن عبد الله قال: قلت يا رسول الله! بأبي أنت وأمي، أخبرني عن أول شيء خلقه الله تعالى قبل الأشياء، قال: يا جابر! إن الله تعالى قد خلق قبل الأشياء نور نبيك صلى الله عليه وسلم من نوره، فذكر حديثا طويلا وعزاه لعبد الرزاق، ورِكَّة لفظه تدل على أنه موضوع، و إن سلمه القَسْطَلَّانِي و الزَرْقَانِي، وذهبا يؤلان [كذا في الأصل] ما ورد في الأخبار الأخر في أشياء أخرى أنها أول المخلوقات.
وذكر في العَرْف الشذي أن حديث أولية النور أرجح من حديث: أول ما خلق الله القلم، الذي خرّجه الترمذي وغيره وهو من غير مسلم [كذا في الأصل]، وقد كنت أتقاعد عن حكم الوضع حتى وقفت على التعليقات الحافلة للشيخ عبد الفتاح، فقد صرح فيها بكون الحديث موضوعا، والعلم عند الله÷[4].
’’سوال: مجھ کو آپ نہیں جانتے، لیکن مجھ کو ایک ثقہ راوی کی معرفت معلوم ہے کہ آپ شیخ الحدیث نہیں بلکہ ابو الحدیث ہیں۔ کچھ عرصہ ہوا یہاں بدعتیوں کے مکتب پر مبارک پور کے شیخ الحدیث عبد العزیز صاحب کی تشریف آوری ہوئی، دورانِ میلاد فرماگئے کہ رسول اکرم ﷺ کا سایہ نہیں تھا، میں نے ثبوت طلب کیا تو ڈیڑھ دو ماہ کے بعد خط آیا کہ ’’شفاء قاضی عِیَاض‘‘ میں حدیث ہے کہ حضورﷺ کا سایہ نہیں تھا، یہ الفاظ انہیں کی تحریر کے ہیں، اب میرے لئے بڑی مشکل ہے کہ وہ کتاب میں نے پڑھی نہیں ہے، نہ ہی وہ حدیث میری نظر سے گذری ہے، میں اس کی نوعیت کے بارے میں کیا اندازہ لگا سکتا ہوں،اب یہاں آپ کی راہنمائی کی ضرورت ہے برائے کرم اس سلسلے میں آپ جو میری مدد کرسکتے ہوں دریغ نہ کریں۔
جواب: ابھی ابھی آپ کا کارڈ ملا،حضور اقدس ﷺ کے متعلق مشہور تو یہی ہےکہ قد ِاقدس کا سایہ نہ تھا، اور واقعی قاضی عِیَاض رحمہ اللہ نے ’’شفا‘‘ میں لکھا ہے کہ: ×ذکر أن رسول الله لایرى ظلّ شخصه في شمس ولا قمر، لأنه کان نورا÷. [مذکور ہے کہ آپ ﷺ کا سایہ شمس وقمر میں دکھائی نہ دیتا تھا، کیونکہ آپ ﷺ نور تھے] ملا علی قاری رحمہ اللہ اس کی شرح میں فرماتے ہیں کہ: ×نقله الحلبي عن ابن سبع، وقال الخَفَاجي: رواه صاحب الوفاء عن ابن عباس رضي الله تعالى عنه÷. [حلبی نے اسے ابن سبع سے نقل کیا ہے، اور خَفَاجی رحمہ اللہ کہتے کہ صاحبِ وفاء نے اسے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے] لیکن کسی نے اس کی سند نقل نہیں کی اور سند ہی پر دارو مدار ہے، محض کسی عالم کا اس قسم کی بات کا بے سند نقل کرنا جس کا تعلق نقل وروایت سے ہو کافی نہیں ہے،جب تک کہ سند نہ ذکر کی جائے۔
’’مسند احمد‘‘ جس کا درجہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی رائے میں ابوداؤد کے برابر بلکہ افضل ہے، اس میں ایک حدیث حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل ہے، اس میں قد انور کے سایہ کا ذکر ہے: ’’قال(ص:۶۱/۶): حدثنا یونس، ثنا حماد، عن ثابت، عن شُمَیْسَة، عن عائشة أن بعیرا لصفیة اعتلّ، وعند زینب فضل ظهر من الإبل، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم لزینب: إن بعیر صفیة اعتلّ، فلو أنک أعطیتها بعيرا، قالت: أنا أعطي تلك اليهودية؟ فتركها فغصب رسول الله صلى الله عليه وسلم بشهرين أو ثلثا حتى رفعت سريرها، وظنت أنه لا يرضى عنها، قالت: فإذا أنا بظله يوما بنصف النهار فدخل رسول الله صلى الله عليه وسلم فأعادت سريرها‘‘. [ترجمہ گزر چکا ہے] بندہ ضعیف کہتا ہے کہ اس حدیث کے رجال معروف ہیں، شُمَیْسَہ کے بارے میں حافظ نے کہا ہے: مقبولة. اس لئے اگر کہا جائے کہ یہ سند حسن ہے تو بجا ہوگا[5]۔
’’سوال: کیا حضورﷺ کا سایہ تھا؟
بعد سلام مسنون مودبانہ گذارش ہے کہ مندرجہ ذیل سوال کا جواب بحوالہ تحریر فرمائیں۔
ہمارے گاؤں میں ایک بریلوی عالم نے تقریر کی،اور اس نے درمیان تقریر یہ کہا کہ حضور ﷺ کو [كذا في الأصل] سایہ نہیں تھا، اور اس کے استدلال میں اس نے ایک حدیث پیش کی،اور اس نے کہا کہ یہ حدیث ’’صحیحین‘‘ میں موجود ہے، اور اس نے اس حدیث کو مستدل بنایا اس بات کا کہ حضور ﷺ بشر نہیں ہیں، اور مزید اس نے یہ کہا کہ ہر جسم والی چیز کا خاصہ ہے کہ اس کو سایہ ہو اور جب حضورﷺ جسم والے تھے تو آپ کا سایہ ہو نا ضروری ہے، اور مقرر کی استدلال کردہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ سایہ نہیں تھا، کیا یہ حدیث صحیحین یا دوسری حدیث کی معتبر کتابوں میں موجود ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو یہ حدیث کیسی ہے؟ اور محدثین کی اس حدیث کے بارے میں کیا رائے ہے؟ اور اگر حضور ﷺ کے سایہ کے بارے میں کوئی حدیث ہو تو بحوالہ تحریر فرمائیں اور اس کے بارے میں محدثین کی رائے اظہار فرمائیں۔
جواب: حضور اقدس ﷺ کے سایہ نہ ہونے کی حدیث صحاح ستہ اور مسانیدِ مشہورہ و ’’مصنف ابن ابی شیبہ‘‘ و ’’مصنف عبد الرزاق‘‘اور دیگر کتب مشہورہ میں نہیں ہے، قاضی عِیَاض رحمہ اللہ وغیرہ نے بعض ایسی روایتیں لکھی ہیں لیکن وہ ساری معلول اور غیر معتبر ہیں، ’’مسند احمد‘‘ میں حضور اقدس ﷺ کے سایہ کی روایت موجود ہے، حضرت زینب رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ×فبينما أنا يوما بنصف النهار، وإذا أنا بظل رسول الله صلى الله عليه وسلم مقبل÷. مسند أحمد (ص:۱۳۱/۶) [ایک دن اچانک نصفِ نہار کے وقت آپ ﷺ کا سایہ آتا ہوا دکھائی دیا]‘‘[6]۔
’’سوال: کیا سرورِ کائنات ﷺ کا سایہ پڑتا تھا؟ والسلام!
جواب: قدِ انور ﷺ کے سایہ نہ ہونے کی روایات غیر مستند ہیں، اگرچہ انہیں قاضی عِیَاض رحمہ اللہ وغیرہ نے ذکر کیا ہے، مسند احمد رحمہ اللہ (ص:۱۳۱/۶) پر بروایت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا قول منقول ہے: ×فبينما أنا يوما بنصف النهار إذا أنا بظل رسول الله صلى الله عليه وسلم مقبل÷. [ایک دن نصفِ نہار میں اچانک رسول اللہ ﷺ کا سایہ آتے ہوئے دکھائی دیا]ابن القیم رحمہ اللہ نے ×حادي الأرواح÷ میں ایک روایت نقل کی ہے اس میں حضور پاک ﷺ کا ارشاد ×حتى رأيت ظلي وظلكم÷ [حتیٰ کہ میں نے اپنے اور تمہارےسایہ کو دیکھا] وارد ہے اور اس کے رجال مستند ہیں، درجۂ حسن کی حدیث ہے[7]۔
حوالہ جات
[1] الیواقیت الغالیۃ: حضور ﷺ کا سایہ تھا یا نہیں؟ ۱/۶۳ـ ۷۰۔
علامہ عبد الحی لکھنوی رحمہ اللہ ’’الآثارالمرفوعۃ‘‘(ص:۴۴) میں مذکورہ روایت کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’وقد اشتهر بين القصاص حديث: أول ما خلق الله نوري، وهو حديث لم يثبت بهذا المبنى وإن ورد غيره موافقاً له في المعنى....‘‘. قصہ گو میں یہ حدیث مشہور ہے: اللہ نے سب سے پہلے میرے نور کو پیدا کیا ہے،حالانکہ یہ روایت اس بنیاد (ان الفاظ)سےثابت نہیں ہے،اگرچہ اس کے ہم معنی دوسری روایت منقول(ثابت) ہے۔۔۔‘‘۔
حضرت لکھنوی رحمہ اللہ کے کلام ’’اس کے ہم معنی دوسری روایت منقول (ثابت) ہے‘‘سے مرادیہ ہے کہ یہ روایت ان الفاظ سے ثابت نہیں ہے، البتہ اس کی ہم معنی دیگر روایات منقول ہیں،جن میں آپ ﷺ کی ’’اولیت‘‘ ان الفاظ کے علاوہ دوسرے الفاظ سے ثابت ہے،مثلاً: چند سطرآگے علامہ عبدالحی لکھنوی رحمہ اللہ ہی لکھتے ہیں: ’’نعم ثبت .... متى كنت نبيا؟ قال: و آدم بين الروح والجسد‘‘.البتہ یہ ثابت ہے ....آپ ﷺ نے فرمایا: میں نبی تھا در حالیکہ آدم علیہ السلام روح اور جسم کے درمیان تھے۔
فائدہ:علامہ عبداللہ بن صدیق غماری رحمہ اللہ نے ’’المرشد الحائر لبیان وضع حدیث جابر‘‘ (ص:۹) میں اس روایت کو من گھڑت،بے اصل کہا ہےاور یہ بھی تصریح کی ہے کہ یہ روایت امام عبدالرزاق رحمہ اللہ کی کسی تصنیف میں نہیں ہے، تفصیل کےلئے دیکھئے: ’’غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ‘‘، حصہ دوم، ص: ۱۵۳۔
[2] الیواقیت الغالیۃ: میں اللہ کے نور سے پیدا کیا گیا، کی تحقیق،۲/۲۰۸،۲۰۶۔
[3] الیواقیت الغالیۃ: أول ماخلق الله نورى کیا حدیث ہے،۲/ ۴۱۲،۴۱۱۔
[4] الیواقیت الغالیۃ:الصلوة معراج المؤمن، الخ،۲/۶۲ - ۶۶۔
[5]الیواقیت الغالیۃ:حضور ﷺ کا سایہ،۱/۲۹۸۔
[6] الیواقیت الغالیۃ: کیا حضور ﷺ کا سایہ تھا،۲/ ۳۷۳، ۳۷۴۔
[7] الیواقیت الغالیۃ:سرور کائنات ﷺ کا سایہ،۲/۲۴۶۔