روایت: ’’رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے: بنی اسرائیل میں ایک انتہائی خوبصورت عابد تھا، جو ٹوکریاں بنا کر فروخت کیا کرتا تھا، ایک دن بادشاہ کے دروازہ کے سامنے سے گزرا، بادشاہ کی بیوی کو وہ بہت پسند آیا، اور اس نے اس سے اپنی حاجت کو پورا کرنا چاہا، اس نے انکار کیا، اور گناہ سے بچنے کےلئے اپنے آپ کو مارنے کےلئے چھت سے گرا دیا، اور حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اللہ کے فرمان سے آکر بچا لیا۔۔۔‘‘۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت فقیہ ابو اللیث سمرقندی رحمہ اللہ نے ’’تنبيه الغافلين‘‘[1] میں ان الفاظ سے بلا سند ذکر کی ہے:
’’حكاية: قال الفقيه ...[كذا في الأصل] بإسناده عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: إنه كان في بني إسرائيل عابد، وكان قد أوتي جمالا وحسنا، وكان يعمل القفاف بيده فيبيعها، فمر ذات يوم بباب الملك فنظرت إليه جارية لامرأة الملك، فدخلت إليها وقالت لها: ههنا رجل ما رأيت أحسن منه يطوف بالقفاف يبيعها، قالت: أدخليه علي، فأدخلته فلما دخل نظرت إليه فأعجبها، فقالت له: اطرح هذه القفاف، وخذ هذه الملحفة، وقالت لجاريتها: هاتي الدهن يا جارية! وهات الطيب، فنقضي منه حاجتنا، ويقضيها منا، وقالت: تغنيك [كذا في الأصل] عن بيع هذا، فقال: ما أريد ذلك مرارا، قالت: وإن لم ترد فإنك غير خارج حتى نقضي حاجتنا منك، وأمرت بالأبواب، فأغلقت .
فلما رأى ذلك قال: هل فوق قصركم هذا متوضأ؟ قالت: نعم، ثم قالت: يا جارية! ارقي بوضوئه، فلما رقي جاء إلى ناحية السطح، فرأى قصرا مرتفعا، ولا شيء يتعلق به، ليرسل نفسه من السطح، فأخذ يعاتب نفسه، ويقول: يا نفس! أنت منذ سبعين سنة تطلبين رضا الرب الكريم، حريصة عليه في الليل والنهار، جاءتك عشية واحدة تفسد عليك هذا كله، إنك والله! لخائنة، إن جاءتك هذه العشية، وأفسدت عليك عملك، أرسلي نفسك من هذا السطح، فتلقي الله ببقية عملك، فجعل يعاتبها .
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فلما تهيأ ليلقي نفسه قال الله عز وجل لجبريل: يا جبريل! قال: لبيك وسعديك، قال: عبدي يريد أن يقتل نفسه فرارا من سخطي ومعصيتي، فتلقه بجناحك، لا يصيبه مكروه، فبسط جبريل عليه السلام جناحه، فأخذه به ثم وضعه، كما يضع الوالد الرحيم ولده، قال: فأتى امرأته وترك القفاف، وقد غابت الشمس، فقالت له امرأته: أين ثمن القفاف؟ فقال لها: ما أصبت لها اليوم ثمنا، فقالت: على أي شيء نفطر الليلة؟ قال: نصبر ليلتنا هذه، ثم قال: قومي، فاسجري تنورك، فإنا نكره أن جيراننا إذا لم يرونا نسجر التنور اشتغلت قلوبهم بنا، فقامت فسجرته، ثم جاءت فقعدت، فجاءت امرأة من جيرانها، فقالت:
يا فلانة! هل عندك وقود؟ قالت: نعم ادخلي، فخذي من التنور، فدخلت، ثم خرجت، فقالت: يا فلانة! ما لي أراك جالسة تتحدثين مع فلان، وقد نضج خبزك في التنور، ويكاد أن يحترق؟ فقامت، فإذا التنور محشو خبزا نقيا، فجعلته في حفنة، ثم جاءت به إلى الزوج، فقالت له: إن ربك لم يصنع بك هذا إلا وأنت عليه كريم، فادع الله أن يبسط علينا بقية عمرنا في معاشنا .
فقال لها: تصبري على هذا، فلم تزل به حتى قال: نعم أفعل، فقام في جوف الليل يصلي، ودعا الله تعالى، وقال: اللهم إن زوجتي سألتني فأعطها ما تتوسع به في بقية عمرها، فانفرج السقف فنزلت إليه كف عليها ياقوتة أضاء لها البيت، كما تضيء الشمس، فغمز رجلها، وكانت نائمة قريبة منه، فقال لها: اجلسي وخذي ما سألت، فقالت: لا تعجل، ألهذا أيقظتني؟ قد كنت رأيت في المنام كأني أنظر إلى كراسي مصفوفة من ذهب، مكللة بالياقوت والزبرجد، فيها ثلمة، فقلت: لمن هذا؟ قالوا: هذا مجلس زوجك، [فقلت: ما هذه الثلمة؟ قالوا: ما تعجل به زوجك، فقلت] ما لي حاجة في شيء يثلم عليك مجلسك، ادع ربك، فدعا ربه فرجع الكف‘‘.
حکایت: فقیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ۔۔۔ (اصل میں اسی طرح ہے) اپنی اسناد سے رسول اللہ ﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: بنی اسرائیل میں ایک عابد تھا، اور اسے جمال وحسن دیا گیا تھا، اور وہ اپنے ہاتھ سے ٹوکریاں بناکر فروخت کیا کرتا تھا، سو ایک دن وہ بادشاہ کے دروازہ سے گزرا، بادشاہ کی بیوی کی باندی نے اسے دیکھا، تو وہ اس کے پاس گئی، اور اس سے کہا: یہاں ایک آدمی ہے جو چل پھر کر اپنی ٹوکریاں فروخت کر رہا ہے، اس سے زیادہ حسین میں نے نہیں دیکھا، بادشاہ کی بیوی نے کہا: اس کو میرے پاس اندر لےکر آؤ، وہ باندی اس کو اندر لے آئی، جب وہ اندر داخل ہوا، بادشاہ کی بیوی نے دیکھا تو وہ اسے پسند آیا، اس نے اس سے کہا: یہ ٹوکریاں پھینک دو، اور یہ چادر پکڑ لو، اور اپنی باندی سے کہا: اے باندی! تیل لاکر دو، اور خوشبو لاکر دو، تاکہ ہم اس سے اپنی حاجت پوری کریں، اور یہ ہم سے پوری کرےگا، اور کہا: ہم تمہیں اس کے فروخت کرنے سے بے نیاز کردیں گے، اس عابد نے کئی مرتبہ کہا: میں یہ نہیں چاہتا، اس نے کہا: اگر تو یہ نہیں چاہتا تو تو یہاں سے نہیں نکل سکتا حتی کہ ہم تجھ سے اپنی حاجت کو پورا کرلیں، اور اس نے دروازے بند کرنے کا حکم دیا سو دروازے بند کردیئے گئے۔
جب اس نے یہ دیکھا تو کہا: کیا تمہارے اس محل کے اوپر وضو کرنے کی جگہ ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، پھر اس نے کہا: اے باندی! اس کو اوپر وضو کی جگہ لے جاؤ، جب وہ عابد اوپر چڑھ گیا تو چھت کے کنارے پر آگیا، دیکھا کہ محل تو اونچا ہے، اور کوئی ایسی چیز نہیں تھی جس سے لٹک کر اپنے آپ کو چھت سے نیچے لے جائے، سو وہ خود کو عتاب کرنے لگا، اور کہنے لگا: اے نفس! تو ستر سال سے شب وروز اس پر حریص رہا کہ تجھے رب کریم کی رضا حاصل ہوجائے، تجھ پر ایک ایسی رات آئی ہے جو یہ سارا کا سارا خراب کردے گی، اللہ کی قسم! بے شک تو خیانت کرنے والا ہوگا اگر یہ رات تیرے پاس آئی، اور یہ تیرے عمل کو خراب کردے گی، لہذا تو اپنے آپ کو اس چھت سے گرا دے، اور اپنے بقیہ عمل کے ساتھ اللہ سے ملاقات کر، سو وہ اپنے آپ کو عتاب کرنے لگا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب وہ اپنے آپ کو گرانے کےلئے تیار ہوگیا، تو اللہ عزوجل نے جبریل علیہ السلام سے فرمایا: اے جبریل! جبریل علیہ السلام نے عرض کیا: لبیک وسعدیک! اللہ تعالی نے فرمایا: میرا بندہ میری ناراضگی اور میری معصیت سے بھاگ کر اپنے آپ کو قتل کرنا چاہتا ہے، سو اسے اپنے پروں میں لے لو، اس کو کوئی تکلیف نہ پہنچے، سو جبریل علیہ السلام نے اپنے پروں کو پھیلا کر اسے تھام لیا، اور اسے ایسے رکھ دیا جیسے مہربان والد اپنے بچہ کو رکھتا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: پھر وہ اپنی ٹوکریاں چھوڑ کر اپنی بیوی کے پاس آگیا، اور سورج غروب ہوچکا تھا، اس کی بیوی نے اس سے کہا: ٹوکریوں کے پیسے کہاں ہیں؟ اس نے کہا: آج مجھے اس کے پیسے نہیں ملے، اس نے کہا: آج کی رات ہم افطار کس چیز سے کریں گے؟ اس نے کہا: آج رات ہم صبر کریں گے، پھر اس نے کہا: کھڑی ہوجاؤ، اپنے تنور میں آگ لگاؤ، کیونکہ ہمیں یہ پسند نہیں ہے کہ ہمارے پڑوسی تنور میں آگ جلانے کو نہیں دیکھیں گے تو ان کے دل ہمارے بارے میں مشغول ہوجائیں گے، سو وہ اٹھی، اس نے تنور گرم کیا، پھر آئی اور بیٹھ گئی، پھر اس کے پڑوسیوں میں سے ایک عورت آئی، اور کہا:
اے فلانی! کیا تمہارے پاس ایندھن ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، اندر آجاؤ، تنور سے لے لو، سو وہ اندر آگئی، پھر نکلتے ہوئے کہا: نہ جانے کیا بات ہے کہ میں تمہیں دیکھ رہی ہوں فلاں کے ساتھ بیٹھی ہوئی باتیں کررہی ہو، اور تمہاری روٹی تنور میں پک چکی ہے، اور وہ جلنے کے قریب ہے، وہ اٹھی، تو تنور صاف ستھری روٹیوں سے بھرا ہوا تھا، پھر وہ ایک ہی لپ میں اسے لےکر شوہر کے پاس آئی، اس سے کہا: تمہارے رب نے تمہارے ساتھ یہ سلوک صرف اس وجہ سے کیا ہے کہ وہ تم پر کرم کرنے والا ہے، سو تم اللہ تعالی سے دعا کرو کہ وہ ہماری بقیہ عمر میں ہمارے معاش میں وسعت فرمادے۔
اس عابد نے اس سے کہا: اس پر صبر کر، وہ مسلسل اصرار کرتی رہی حتی کہ اس نے کہا: اچھا میں کرتا ہوں، سو اس نے رات کو اٹھ کر نماز پڑھی، اور اللہ تعالی سے دعا کی، اور کہا: اے اللہ! میری بیوی نے مجھ سے سوال کیا ہے کہ آپ اس کی بقیہ عمر میں، اپنی عطاء میں اس پر وسعت فرمادیں، چنانچہ چھت پھٹی، اس کی جانب ایک ہتھیلی بڑھی، جس پر یاقوت تھا اس نے گھر کو ایسے روشن کردیا، جیسے سورج روشن کرتا ہے، اس نے اپنی بیوی کے پاؤں میں چبویا جو اس کے قریب سوئی ہوئی تھی، اس عابد نے اس سے کہا: بیٹھ جاؤ اور جو تم نے مانگا تھا لے لو، اس نے کہا: جلدی مت کرو، تم نے مجھے اس لئے اٹھایا ہے؟ میں خواب دیکھ رہی تھی گویا کہ میں سونے کی ایسی صف بستہ کرسیاں دیکھ رہی تھی جن پر یاقوت اور زبرجد لگے ہوئے ہیں، ان کرسیوں میں سوراخ تھا، میں نے پوچھا: یہ کس کےلئے ہے؟ انہوں نے کہا: یہ تیرے شوہر کی بیٹھنے کی جگہ ہے، میں نے کہا: یہ سوراخ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: وہ چیز ہے جس میں تیرے شوہر نے جلدی کی ہے، میں نے کہا: مجھے ایسی چیز کی حاجت نہیں جو تمہاری مجلس میں سوراخ کردے، اپنے رب سے دعا کیجئے، اس عابد نے دعا کی وہ ہتھیلی لوٹ گئی۔
واضح رہے کہ اسی سیاق پر مشتمل ایک اسرائیلی حکایت حافظ ابو سعید نقاش رحمہ اللہ نے ’’فنون العجائب‘‘[2] میں، اور حافظ ابن بشکوال رحمہ اللہ نے ’’المستغيثين‘‘[3] میں عبد الرحمن بن زید بن اسلم کے قول کے طور پر تخریج کی ہے، دونوں سندیں سند میں موجود راوی عبد الرحمن بن زید بن اسلم پر مشترک ہوجاتی ہیں۔
نیز اسی طرح اسی سیاق پر مشتمل حکایت حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ’’المنتظم‘‘[4] میں ابو عبد اللہ محمد بن فضل بن عباس بلخی رحمہ اللہ کے قول کے طور پر تخریج کی ہے۔
تلاش بسیار کے باوجودیہ روایت سند اًتاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو، البتہ اسی سیاق پر مشتمل ’’اسرائیلی حکایت‘‘ملتی ہے، اس لئے اسے ’’اسرائیلی حکایت‘‘ کہہ کر بیان کیا جائے، واللہ اعلم ۔
حوالہ جات
[1] تنبیه الغافلین:ص:614،رقم:960،ت:يوسف علي بديوي،دار ابن كثير ـ بيروت،الطبعة الثالثة1421 هـ .
[2] فنون العجائب في أخبار الماضين من بني إسرائيل وغيرهم من العباد والزاهدين:ص:127،رقم: 100، ت:طارق الطنطاوي،مكتبة القرآن ـ القاهرة .
حافظ ابو سعید نقاش رحمہ اللہ کی مکمل عبارت ملاحظہ ہو:
’’أخبرنا أبو الحسن المروزي محمد بن محمود، حدثنا عبد الله بن محمود، حدثنا أحمد بن سيار، حدثنا يحيى بن بكير قال: سمعت عبد الرحمن بن زيد بن أسلم يقول: كان عابد في بني إسرائيل وكانت له امرأة سخابة سليطة بذيئة اللسان، وكان يبيع القفاف، قال: فخرج يوما بقفافه، فمر بقصر، فلحظته ابنة الملك، فقالت لجاريتها: لا صبر لي عنه، علي به، فخرجت إليه الجارية، فقالت له: تبيع قفافك؟ قال: نعم، قال: فذهبت به حتى أدخلته القصر، فأغلقت عليه بابا دون باب حتى انتهى إلى المرأة، فأرادته على نفسه، فجهدت به، فأبى أن يقع عليها حتى قالت له: فإن لم تفعل صحنا بك، قال: فلا بد منه، قال: فضعوا لي طهورا على السطح حتى أستنظف وأتطهر به، قال: ففعلوا، فتوضأ وصلى ركعتين، ثم دار حول القصر من أيها يلقي نفسه، قال: فجاء إلى أقصرها في نفسه، فقال: بسم الله، فألقى نفسه منه، فأوحى الله عز وجل إلى جبريل عليه السلام يتلقيه بجناحه، كما يتلقى الوالد الرحيم ولده، فلا يخدش له لحما ولا يكسر له عظما، فتلقاه جبريل بجناحه حتى وضعه على الأرض، قال:
فانصرف إلى أهله، فقالت له امرأته: ما لك، أرتجي بثمن القفاف، قال: فصاحت به وضجت، قال: وكانت امرأة سخابة، فسخبت معه ساعة وآذته بلسانها، قال: فلما رأى ذلك، قال لها آخر شيء: قومي إلى تنورك فاسجريها، فقامت فسجرت التنور حتى أحمته، وجاءت تحدث زوجها، فجاء بعض الجيران، فقال: عندكم وقود؟ قالت: نعم خذيه من التنور، قال: فذهبت لتأخذ النار، فإذا التنور مليء خبزا نضيج أطيب خبز يكون، فرجعت إليها، فقالت: أشغلك الحديث مع زوجك عن الخبز، وقد احترق في التنور، فقامت فإذا التنور مليء خبزا أطيب ما يكون، فقالت لزوجها: ما هذا؟ فأخبرها الأمر، قال: فقالت: لك هذه المنزلة عند ربك ولم أعلم؟ ادع الله أن يوسع علينا إلى أن نموت، قال: فقال: دعي الله يأتي بالرزق، قال: فلم تزل حتى قال: فدعى الآن، فلما كان الليل قام فصلى ركعتين، ثم قال: يا رب!
إن فلانة امرأتي سألتني أن أسألك شيئا تتوسع به إلى أن نموت، وقد علمت أن ذلك ينقصني من مجالس الأبرار يوم القيامة، قال: فانفرج سقف البيت، فإذا كف فيها لؤلؤتين لم ينظر إلى مثلهما حتى وقعتا بين يديه، قال: فقال لها: قومي فخذي هذا، وقد نقصتني ذلك من مجالس الأبرار يوم القيامة، قال: فقالت: إني رأيت كأن منابر وضعت مكللة بالياقوت واللؤلؤ، فقلت: ما لهذا المنبر قد ذهب منها هاتان اللؤلؤتان، قالوا: هذا عملك، سألت زوجك أن يسأل أن يعجل لهم اللؤلؤتان في الدنيا، فجعل لهم ذلك، قال: فقلت: فهذا الذي سألته أن يسأل ربك فلا حاجة لي فيها، ادع الله أن يردهما، قال: فدعا الله فجاءت الكف حتى أخذتهما، فهو مكتوب في بعض الحديث: حديث ذي الكف‘‘.
سند میں موجود راوی عبد الرحمن بن زید بن اسلم پر ائمہ رجال کا شدید کلام ہے، واللہ اعلم۔
[3] كتاب المستغيثين بالله تعالى عند المهمات والحاجات:ص:135،رقم:132،ت:مانويلا مارين،المجلس الأعلى للأبحاث العلمية معهد التعاون مع العالم العربي .
[4] المنتظم في تاريخ الملوك والأمم:2/182،ت:محمد عبد القادر عطا ومصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية۱۴۱۵هـ .
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کی مکمل عبارت ملاحظہ ہو:
’’أخبرنا ابن ناصر، قال: أخبرنا أبو الحسين بن عبد الجبار، قال: أخبرنا أبو إسحاق البرمكي، قال: أخبرنا أبو الحسين الزينبي، قال: أخبرنا ابن المرزبان، قال: أخبرني أحمد بن حرب، قال: حدثني عبد الله بن محمد، قال: حدثني أبو عبد الله البلخي: أن شابا كان في بني إسرائيل لم ير شاب قط أحسن منه، وكان يبيع القفاف، فبينما هو ذات يوم يطوف بقفافه خرجت امرأة من دار ملك من ملوك بني إسرائيل، فلما رأته رجعت مبادرة، فقالت لابنة الملك: يا فلانة! إني رأيت شابا يبيع القفاف، لم أر شيئا أحسن منه، قالت أدخليه، فخرجت إليه، فقالت: يا فتى! أدخل، لنشتر منك، فدخل، فأغلقت الباب دونه، ثم قالت: ادخل، فدخل فأغلقت بابا آخر دونه، ثم استقبلته بنت الملك كاشفة عن وجهها ونحرها، فقال لها: اشتري عافاك الله، قالت: إنا لم ندعك لهذا، إنما دعوناك لكذا، يعني: المراودة عن نفسه، فقال لها: اتقي الله، قالت له: إنك إن لم تطاوعني على ما أريد أخبرت الملك أنك إنما دخلت علي تكابدني على نفسي، قال: فأبى ووعظها، فأبت، فقال: ضعوا لي وضوءا، فقالت: أعلي نعلك، يا جارية! ضعوا له وضوءا فوق الجوسق مكان لا يستطيع أن يفر منه، ومن الجوسق إلى الأرض أربعون ذراعا، فلما صار إلى أعلى الجوسق، قال: اللهم! إني دعيت إلى معصية، وأنا أختار أن أضر نفسي، فألقيها من هذا الجوسق، ولا أركب المعصية، ثم قال: بسم الله، وألقى نفسه من أعلى الجوسق، فأهبط الله له ملكا، فأخذ بضبعه، فوقع قائما على رجليه، فلما صار إلى الأرض، قال: اللهم إن شئت رزقتني رزقا يغنيني عن هذه القفاف، قال: فأرسل الله إليه جرادا من ذهب، فأخذ منه حتى ملأ ثوبه، فلما صار في ثوبه، قال: اللهم! إن كان هذا رزقا رزقتنيه في الدنيا، فبارك لي فيه، وإن كان ينقصني مما لي عندك من الآخرة، فلا حاجة لي فيه، فنودي إن هذا الذي أعطيناك جزء من خمسة وعشرين جزءا لصبرك على إلقائك نفسك من هذا الجوسق، قال: اللهم! لا حاجة لي فيما ينقصني مما عندك في الآخرة قال: فرفع‘‘.