غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ چہارم)

ہر فرض نماز کے بعد:’’اللّهم أنت ربي لا إله إلا أنت عليك توكلت.... ‘‘.پڑھنے پر جنت الفردوس میں جگہ کا ملنا، اور ہر روز اللہ تعالی کاستر مرتبہ نظر رحمت سے دیکھنا، اور ستر حاجتوں کا پورا ہونا

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

 ’’اللّهم أنت ربي لا إله إلا أنت عليك توكلت وأنت رب العرش الكريم، ما شاء الله كان وما لم يشأ لم يكن ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم، أعلم أن الله على كل شيء قدير وأن الله أحاط بكل شيء علما، اللهم إني أعوذ بك من شر نفسي ومن شر كل دابة أنت آخذ بناصيتها إن ربي على صراط مستقيم‘‘.

اللہ پاک فرماتے ہیں: قسم ہے میری عزت وجلال اور ارتفاعِ مکان کی!  جو لوگ ہر فرض نماز کے بعد تمہاری (یعنی درج بالا کلمات) تلاوت کریں گے ہم ان کی مغفرت فرمائیں گے، اور جنت الفردوس میں جگہ دیں گے اور ہر روز ستر مرتبہ نظرِ رحمت سے دیکھیں گے اور اس کی ستر حاجتیں پوری کریں گے، جس کا ادنی درجہ مغفرت ہے۔

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپ ﷺ کی جانب صرف ایسا کلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو، واللہ اعلم۔