روایت:’’نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’إن لله ملكا على بيت المقدس ينادي كل ليلة: من أكل حراما لم يقبل منه صرف ولا عدل‘‘. بیت المقدس پر اللہ تعالی کا ایسا فرشتہ ہے جو ہر رات اعلان کرتا ہے: جس نے حرام کھایا اس کی نہ نفل قبول ہے اور نہ فرض‘‘۔
حکم: حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’میں اس کی اصل پر واقف نہیں ہوسکا ہوں‘‘، نیز علامہ تاج الدین سبکی رحمہ اللہ نے بھی اسے ان احادیث کی فہرست میں شمار کیا ہے جن کی انہیں سند نہیں مل سکی، اسی طرح علامہ پٹنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اس کی کوئی اصل نہیں ملتی‘‘، الحاصل اسے آپ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
تحقیق کی تفصیل
زیر بحث روایت امام ابو حامد غزالی رحمہ اللہ نے ’’إحياء‘‘[1] میں بلا سند ان الفاظ سے ذکر کی ہے:
’’وفي حديث ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم: إن لله ملكا على بيت المقدس، ينادي كل ليلة: من أكل حراما لم يقبل منه صرف ولا عدل‘‘.
اور حدیثِ ابن عباس رضی اللہ عنہما میں نبی ﷺ سے منقول ہے: بیت المقدس پر اللہ تعالی کا ایسا فرشتہ ہے جو ہر رات اعلان کرتا ہے: جس نے حرام کھایا اس کی نہ نفل قبول ہے اور نہ فرض۔
روایت پر ائمہ کا کلام
حافظ عراقی رحمہ اللہ ’’المغني‘‘[5]میں زیر بحث روایت کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’لم أقف له على أصل، ولأبي منصور الديلمي في مسند الفردوس من حديث ابن مسعود: من أكل لقمة من حرام لم تقبل منه صلاة أربعين ليلة... الحديث، وهو منكر‘‘.
میں اس کی اصل پر واقف نہیں ہوسکا ہوں،اور ابو منصور دیلمی رحمہ اللہ کی ’’مسند الفردوس‘‘ میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے: جس نے حرام کا ایک لقمہ کھایا اس کی چالیس راتوں کی نماز قبول نہیں ہوگی۔۔۔ الحدیث، اور یہ منکر ہے۔
علامہ مرتضی زبیدی رحمہ اللہ نے ’’إتحاف‘‘[6] میں حافظ عراقی رحمہ اللہ کے قول پر اعتماد کیا ہے۔
واضح رہے کہ حدیث: ’’من اکل لقمۃ من حرام لم تقبل منہ صلاۃ اربعین لیلۃ‘‘ کی تحقیق کتاب ’’غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ‘‘ حصہ ششم میں گزر چکی ہے۔
علامہ تاج الدین سبکی رحمہ اللہ نے ’’طبقات الشافعية‘‘[7] میں اس روایت کو ان احادیث کی فہرست میں شامل کیا ہے جن کی سند ان کو نہیں مل سکی ہے۔
علامہ پٹنی رحمہ اللہ ’’تذكرة الموضوعات‘‘[8] میں زیر بحث روایت کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’لم يوجد له أصل‘‘. اس کی کوئی اصل نہیں ملتی۔
علامہ شوکانی رحمہ اللہ ’’الفوائد المجموعة‘‘[9] میں فرماتے ہیں: ’’ذكره في المختصر، وقال: لم يوجد له أصل‘‘. اسے فیروزآبادی رحمہ اللہ نے ’’مختصر‘‘ میں ذکر کرکے فرمایا ہے: اس کی کوئی اصل نہیں ملتی۔
حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’میں اس کی اصل پر واقف نہیں ہوسکا ہوں‘‘، نیز علامہ تاج الدین سبکی رحمہ اللہ نے بھی اسے ان احادیث کی فہرست میں شمار کیا ہے جن کی انہیں سند نہیں مل سکی، اسی طرح علامہ پٹنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اس کی کوئی اصل نہیں ملتی‘‘، الحاصل اسے آپ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
واضح رہے کہ زیر بحث روایت سے ملتی جلتی ایک روایت کی تحقیق کتاب ’’غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ‘‘حصہ ہفتم (ص:۳۶۳) میں ضمنی طور پر گزر چکی ہے۔
حوالہ جات
[1] إحياء علوم الدين:2/89 ،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1402هـ .
[2] قوت القلوب:3/1715،ت:محمودإبراهيم محمد رضواني،دار التراث ـ القاهرة،الطبعة الأولى۱۴۲۲هـ .
[3] بحر الدموع:ص:176،ت:دار الصحابة للتراث ـ بطنطا،الطبعة الأولى1412هـ .
حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ کی عبارت ملاحظہ ہو: ’’وقال صلى الله عليه وسلم: إن لله تبارك وتعالى ملكا على بيت المقدس، ينادي في كل يوم وليلة: من أكل حراما لم يقبل الله منه صرفا ولا عدلا حتى يخرج ذلك الحرام من بيته، فان مات على ذلك، فأنا بريء منه‘‘.
[4] روح البيان:7/291،دار إحياء التراث العربي ـ بيروت .
[5] المغني عن حمل الأسفار:ص:436 ،رقم:1655،ت:أبو محمد أشرف بن عبد المقصود،مكتبة دار طبرية ـ الرياض،الطبعة الأولى1415هـ .
[6] إتحاف السادة المتقين:6/452،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الخامسة1435هـ .
[7] طبقات الشافعية الكبرى:6/313،ت:عبد الفتاح محمد الحلو ومحمود محمد الطناحي،هجر للطباعة والنشر، الطبعة الثانية1413هـ .
[8] تذكرة الموضوعات:ص:133،دار إحياء التراث العربي ـ بيروت،الطبعة الثانية1399هـ .
[9] الفوائدالجموعة:ص:145،رقم:16،ت:عبدالرحمن بن يحيي المعلي،دار الكتب العلميةـ بيروت، الطبعة۱۴۱۶هـ .