روایت: ’’قربِ قیامت میں لوگ اپنی بیویوں سے زنا کریں گے‘‘۔
باب: علاماتِ قیامت و فتن
قربِ قیامت کی نشانیاں اور امت کے آخری زمانے کے فتنے۔
گروپ: آخرت
6 روایات
روایت: ’’آپ s کا ارشاد ہے: قیامت کی علامات میں سے ہےکہ خاوند اپنی بیویوں کو طلاق دیں گے ، اور پھر رجوع کئے بغیر ان کے ساتھ اسی طرح اپنی زندگی گزاریں گے‘‘۔
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ میری امت کے مال دار لوگ سیر وتفریح کےلئے حج کو جائیں گے، اور متوسط لوگ تجارت کےلئے جائیں گے، اور علماء دکھاوے اور شہرت کےلئے جائیں گے، اور فقراء سوال کےلئے جائیں گے‘‘۔
روایت: ’’ آپ ﷺ نے فرمایا: میری امت پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ علماء اور فقہاء سے دور بھاگیں گے، تو اللہ تعالی ان کو تین مصیبتوں میں مبتلا کردیں گے: 1 ان کی کمائی سے برکت اٹھا لی جائے گی، 2 اللہ تعالی ان پر ظالم بادشاہ مسلط کردیں گے، 3 وہ دنیا سے بغیر ایمان کے جائیں گے‘‘۔
روایت: جس میں مختلف ملکوں اور قوموں کی تباہی کےمختلف اسباب بیان کئے گئے ہیں، اس میں یہ بھی ہے:’’چین کی تباہی سندھ کی وجہ سے ہوگی‘‘، بعض مقامات پر یہ الفاظ ہیں:’’سندھ کی تباہی ہند سے ہوگی، اور ہند کی تباہی چین سے ہوگی‘‘۔
روایت: ’’آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ عنقریب میری امت پرایک زمانہ آئے گا کہ لوگ پانچ چیزوں کو محبوب رکھیں گےاور پانچ چیزوں کو بھلادیں گے۔۔۔ ‘‘۔