التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ’’باری تعالیٰ بوڑھے شخص کو صبح وشام دیکھ کر فرماتے ہیں کہ مجھے تمہارے بڑھاپے کی وجہ سے تمہیں آگ میں عذاب دینے سے حیاء آتی ہے‘‘۔

یہ حدیث بھی اب تک نہیں مل سکی۔

تفصیل

’’سوال: ×إن الله تعالى ينظر إلى وجه الشيخ صباحا ومساء، ويقول: عبدي! قد كبر سنك، ورق جلدك، ورق عظمك، واقترب أجلك، وحان قدومك إلي، فأستحي من شيبتك أن أعذبك في النار÷. [اللہ تعالیٰ بوڑھے شخص کے چہرے کو صبح وشام دیکھ کر فرماتے ہیں: میرے بندے! تمہاری عمر زیادہ ہوگئی ہے، تمہاری کھال پتلی ہوگئی ہے، ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں، اور تمہاری اجل قریب ہے، اور میرے پاس آمد کا وقت آچکا ہے، سو مجھے تمھارے بڑھاپے کی وجہ سے تمھیں آگ میں عذاب دینے سے حیاء آتی ہے]

جواب:  یہ حدیث بھی اب تک نہیں مل سکی[1] ۔

حوالہ جات

[1] الیواقیت الغالیۃ: ۱۹، احادیث کی تحقیق،۲/۱۲۶۔

علامہ عبدالرحمن صفوری شافعی l نے ’’نزہۃ المجالس‘‘ (۲/ ۵۸) میں یہ روایت بلاسند حضرت انس r سے ان الفاظ سے نقل کی ہے: ’’عن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن الله تعالى ينظر إلى وجه الشيخ صباحا ومساء، ويقول: كبر سنك ودق عظمك ورق جلدك واقترب أجلك، [کذا في الأصل، والصحیح: فاستحي] مني فإني أستحی منك‘‘ .