التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

راوی

اسماعیل بن معمر بن قیس بصری

ایک روایت میں تذکرہ

اسماعیل بن معمر بن قیس بصری کے بارے میں ائمۂ جرح و تعدیل کے اقوال، جیسے وہ ذیل کی روایات کی تحقیق میں نقل کیے گئے ہیں۔

سند میں موجود راوی اسماعیل بن معمر بن قیس بصری کے بارے میں ائمہ رجال کا کلام

حافظ ذہبی l  ’’ميزان الاعتدال‘‘[66] میں فرماتے ہیں:  ’’عن رجل، عن مجالد، ليس بثقة، والخبر ليس يصح‘‘. یہ رجل عن مجالد کی سند سے حدیث نقل کرتا ہے، یہ لیس بثقہ ہے، اور اس کی خبر صحیح نہیں ہے۔

حافظ ابن حجر عسقلانی  l نے  ’’ لسان الميزان‘‘[67] میں، علامہ سیوطی l نے ’’اللآلئ المصنوعة‘‘[68] میں، علامہ ابن عراق l نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[69] میں اورعلامہ شوکانی l نے ’’الفوائد المجموعة‘‘[70] میں حافظ ذہبی l کے قول کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔

نیز حافظ ذہبی l  ’’المغني‘‘[71] میں فرماتے ہیں:  ’’عن رجل، عن مجالد، متهم‘‘. یہ رجل عن مجالد کی سند سے حدیث نقل کرتا ہے، یہ متہم ہے۔

نیز حافظ ذہبی l ہی  ’’ذيل ديوان الضعفاء‘‘[72] میں لکھتے ہیں:  ’’حدثنا [كذا في الأصل] محمد بن عبد الله، عن مجالد، متهم‘‘. یہ محمد بن عبد اللہ عن مجالد کی سند سے حدیث نقل کرتا ہے، یہ متہم ہے۔

حوالہ جات

[66] ميزان الاعتدال:۱/251،رقم:956،ت:علی محمد البجاوی، دار المعرفة ـ بيروت .

[67] لسان الميزان:2/177،رقم:1248،ت:عبد الفتاح أبو غده،دار البشار الإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۲۳هـ .

[68] اللآلئ المصنوعة:2/94،ت:أبو عبد الرحمن صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى1417هـ .

[69] تنزيه الشريعة:2/157،رقم:32،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبدالله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1401هـ .

[70] الفوائد المجموعة:ص:132،ت:رضوان جامع رضوان،نزار مصطفى الباز ـ الرياض .

[71] المغني في الضعفاء:۱/133،رقم:723،ت:أبي الزهراء حازم القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1418هـ .

[72] ذيل ديوان الضعفاء:ص:24،رقم:70،ت:حماد بن محمد الانصاري،مكتبة النهضة الحديثة ـ المكة المكرمة .

پوری روایت اور اس کا حکم دیکھیں

یہ متن کتاب کی تحقیق کا حصہ ہے اور بعینہٖ نقل کیا گیا ہے؛ روایت کا حکم جاننے کے لیے پوری تحقیق دیکھیں۔

انہی روایات کے دیگر رواۃ

تمام رواۃ