التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

راوی

ابو یعقوب اسحاق بن اسماعیل بن عبد اللہ مَذجَحی رملی نحاس

المتوفی ۲۸۸ھایک روایت میں تذکرہ

ابو یعقوب اسحاق بن اسماعیل بن عبد اللہ مَذجَحی رملی نحاس کے بارے میں ائمۂ جرح و تعدیل کے اقوال، جیسے وہ ذیل کی روایات کی تحقیق میں نقل کیے گئے ہیں۔

سند میں موجود راوی ابو یعقوب اسحاق بن اسماعیل بن عبد اللہ مَذجَحی رملی نحاس (المتوفی ۲۸۸ھ) کے بارے میں ائمہ رجال کا کلام

حافظ ابو نعیم اصبہانی l ’’تاريخ أصبهان‘‘[19] میں فرماتے ہیں: ’’حدث بأحاديث من حفظه فأخطأ فيها‘‘.یہ اپنے حفظ سے احادیث بیان کرتا ہے، چنانچہ ان میں خطا کرتا ہے۔

امام نسائی l فرماتے ہیں: ’’لا أدري ما هو‘‘[20]. مجھے معلوم نہیں کہ یہ کون ہے۔

اسی طرح امام نسائی l ایک مقام پر فرماتے ہیں: ’’كتبت عنه، ولم أقف عليه‘‘[21]. میں نے اس سے لکھا ہے، اور میں اس پر واقف نہیں ہوسکا ہوں۔

امام نسائی l نے ایک مقام پر اسے ’’صالح‘‘ کہا ہے[22]۔

حافظ ذہبی l ’’تاريخ الإسلام‘‘[23] میں فرماتے ہیں: ’’دخل أصبهان، وحدث بها بأحاديث من حفظه عن آدم بن أبي إياس، فأخطأ في بعضها‘‘. یہ اصبہان میں آیا تھا، اور یہ اصبہان میں آدم بن ابی ایاس l کے انتساب سے اپنے حفظ سے احادیث بیان کرتا تھا، چنانچہ بعض احادیث میں خطا کرتا تھا۔

حافظ ابن حجرعسقلانی l ’’التقريب‘‘[24] میں فرماتے ہیں: ’’صدوق أخطأ في أحاديث‘‘. یہ صدوق ہے، احادیث میں خطا کرتا ہے۔

حوالہ جات

[19] تاريخ أصبهان:۱/262،رقم:430،ت:سيد كسروي حسن،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۱۰هـ .

[20]انظر تهذيب الكمال:2/408،رقم:339،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴02هـ .

[21]انظر تهذيب الكمال:2/408،رقم:339،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴02هـ .

[22]انظر تهذيب الكمال:2/408،رقم:339،ت:بشار عواد معروف،مؤسسة الرسالة ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴02هـ .

[23]تاریخ الإسلام:6/715،رقم:136،ت:بشار عواد معروف،دار الغرب الإسلامي ـ بيروت،الطبعة الأولى 1424هـ .

[24]تقريب التهذيب:ص:100،رقم:339،ت:محمد عوامة،دار الرشيد ـ سوريا،الطبعة الثالثة1411هـ .

پوری روایت اور اس کا حکم دیکھیں

یہ متن کتاب کی تحقیق کا حصہ ہے اور بعینہٖ نقل کیا گیا ہے؛ روایت کا حکم جاننے کے لیے پوری تحقیق دیکھیں۔

انہی روایات کے دیگر رواۃ

تمام رواۃ