التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

راوی

ابو الدرداء رَہاوی

ایک روایت میں تذکرہ

ابو الدرداء رَہاوی کے بارے میں ائمۂ جرح و تعدیل کے اقوال، جیسے وہ ذیل کی روایات کی تحقیق میں نقل کیے گئے ہیں۔

سند میں موجود راوی ابو الدرداء رَہاوی کے بارے میں ائمہ رجال کا کلام

حافظ ابن ابی حاتمl نے ’’الجرح والتعدیل‘‘[15] میں ابو الدرداء رَہاوی کا ترجمہ قائم کرکے سکوت کیا ہے۔

حافظ ذہبی l نے ’’ميزان الاعتدال‘‘[16] میں ابو الدرداء رَہاوی کے ترجمہ میں یہ روایت ذکر کی، پھر فرماتے ہیں: ’’ولا يدرى من هو ذا، هذا منكر الحديث، لا أصل له‘‘.معلوم نہیں کہ یہ کون ہے، اور یہ منکر الحدیث ہے، اس روایت کی کوئی اصل نہیں ہے۔

حافظ ذہبی lہی نے ’’المغني‘‘[17] میں ابو الدرداء رہاوی کو ’’ لايعرف‘‘ کہا ہے۔

حوالہ جات

[15] الجرح والتعدیل:9/368،رقم:1691،دار الكتب العلميةـ  بيروت،الطبعة الأولى۱۳۷2هـ .

[16] ميزان الاعتدال:4/522،رقم:10172،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفةـ بيروت .

[17] المغني في الضعفاء:2/583،رقم:7451،ت:أبو الزهراء حازم القاضي،دار  الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة  الأولى ۱۴18هـ .

پوری روایت اور اس کا حکم دیکھیں

یہ متن کتاب کی تحقیق کا حصہ ہے اور بعینہٖ نقل کیا گیا ہے؛ روایت کا حکم جاننے کے لیے پوری تحقیق دیکھیں۔

انہی روایات کے دیگر رواۃ

تمام رواۃ