التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ودیگر اکابر عظام کا من گھڑت روایات پر تعاقب

’’کھڑے ہو کر کنگھی کرنے والا شخص مقروض ہوجاتا ہے۔۔۔‘‘، ان روایات کی صحت نہیں۔

تفصیل

’’سوال: اسی کتاب میں لکھا ہے کہ کھڑے ہو کر کنگھا کرنے سے مقروض ہوتا ہے، صحیح ہے یا غلط؟ اور یہ بھی لکھا ہے کہ موئے [بال]خشک میں شانہ[کنگھی] کرنا وٹوٹا ہوا شانہ کرنا، اور مستعار شانہ کرنا اور وقت طلوع وغروب آفتاب شانہ کرنا موجبِ اِفلاس ہے، صحیح ہے یا نہیں ؟

جواب: ان روایات کی صحت نہیں،فقط!‘‘[1]۔

حوالہ جات

[1]  باقیات فتاوی رشیدیہ : کنگھا کرنے سے متعلق چند بے اصل روایتوں کی حقیقت؟ ص: ۵۳۳،  دار الکتاب  لاہور ۔

یہ روایت (کھڑے ہوکر کنگھا کرنے والا شخص مقروض ہو جاتا ہے)شدید ضعیف ہے،اسے حافظ ابن جوزیl نے ’’ کتاب الموضوعات(۳/۵۴)‘‘ میں،حافظ ذہبی l نے ’’میزان الاعتدال‘‘ (۳/۲۳۸) میں،حافظ ابن عدی l نے  ’’الکامل‘‘ (۱/۲۹۱) میں،حافظ مقدسی l نے  ’’ذخیرة الحفاظ‘‘ (۴/۲۲۲۷) میں،امام شوکانی l نے  ’’فوائد مجموعہ‘‘ (۱/۲۴۹)میں مختلف سندوں سے من گھڑت تک کہا ہے،تفصیل کے لئے دیکھئے،کتاب غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ،حصہ دوم،ص:۲۰۹۔