التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ سوم)

چارچیزیں چارچیزوں کو زائل کردیتی ہیں

تفصیل

علامہ ابوسعیدمحمدبن محمدبن مصطفی بن عثمان حنفی خادمیl (۱۱۱۳ھ- ۱۱۷۶ھ) ’’البريقة المحمودية في شرح الطريقة المحمدية للبرکلی‘‘ میں اس روایت کو بلاسند نقل فرماتے ہیں :

 ’’قيل هنا عن الإحياء، قال صلى الله تعالى عليه وسلم: أربعة جواهر في جسم بني آدم يزيلها أربعة أشياء: أما الجواهر: فالعقل والدين والحياءوالعمل الصالح، الغضب يزيل العقل، والحسد يزيل الدين، والغيبة تزيل العمل الصالح، والطمع يزيل الحياء‘‘[1].

یہاں ’’احیاء‘‘ سے نقل کیا گیاہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :بنی آدم کے جسم میں چارجوہر ہیں جنہیں چار چیزیں زائل کردیتی ہیں ،چارجوہر یہ ہیں : عقل ، دین،حیاء اور عمل صالح : غصہ عقل کوزائل کردیتا ہے، حسد دین کوزائل کردیتا ہے ،غیبت عمل صالح کو زائل کردیتی ہے،اور لالچ حیاء کو زائل کردیتی ہے۔

حوالہ جات

[1]  البريقة المحمودية:۲/ ۳۱۶،ت:أحمد رفعت بن عثمان حلمی،شرکت صحافیةـ إستانبول،الطبعة ۱۳۱۸هـ .