التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ”جب معاویہ r کو میرے منبر پر دیکھو تو اسے قتل کر دو“، من گھڑت ہے۔

تفصیل

قول دہم : قال: النبي صلى الله عليه وسلم: {إذا رأیتم معاویة على منبري فاقتلوه}.
[آپ ﷺ نے فرمایا: جب معاویہ r کو  میرے منبر پر دیکھو تو اسے قتل کر دو ] (منقول از  فردوس   دیلمی  کنوز    الحقائق) انتهى۔

جواب :  ”بستان   المحدثین“ میں  دیلمی  کو  تُودۂ [ ڈھیر ] موضوعات  لکھا  ہے[1]۔

حوالہ جات

[1] امدادالفتاویٰ :  کتاب العقائدوالکلام ، رفع شبہات شیعہ متعلقہ فضائل علیؓ ، ۶/۱۳۶، مکتبہ دارالعلوم، کراچی ۔

اس روایت کو حافظ جوزقانی  ؒ،حافظ خطیب بغدادی ؒ،حافظ ابن جوزی ؒ،حافظ عقیلی ؒ،حافظ ابن عدی ؒ،حافظ ذہبی ؒ،حافظ سیوطی ؒ،حافظ ابن عرّاق نے من گھڑت کہا ہے،دیکھئے: ”اللآلی المصنوعہ“(۱/ ۳۸۸) اور ”تنزيہ الشريعہ“(۲/ ۸)۔