التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت : ”دنیا آخرت کی کھیتی کی جگہ ہے “، اس روایت کی آگاہی نہیں،

لیکن اس کا مضمون قرآن مجید میں موجود ہے۔

تفصیل

حدیث : ”دنیا آخرت کی کھیتی کی جگہ ہے “، [حافظ سخاوی l فرماتے ہیں ] میں اس پر آگاہ نہیں ہوا ۔

ف: میں کہتا ہوں [حضرت تھانوی l]، لیکن اس کا مضمون قرآن مجید میں موجود ہے اس آیت میں : ”اللہ تعالیٰ نے تجھ کو (دنیا میں) جو دے رکھا ہے تو اس میں آخرت کی بھی جستجو کر،اور دنیا سے اپنا حصہ (آخرت میں لے جانا) فراموش مت کر“۔ [سورۃ  القصص،  الآیۃ : ۷۷][1]۔

حوالہ جات

[1] التشرف   : ص:۸۷،مکتبہ محبوب المطابع، دہلی۔    التشرف   : دنیا آخرت کی کھیتی ہے، کی صحت کی تحقیق اور اس کے معنی،   ص   : ۱۷۲،      ادارہ  تالیفات  اشرفیہ ،ملتان۔

علامہ صغانی  ؒ نے اسے ”موضوعات“ (رقم:۱۰۶) میں ذکر کیا ہے،نیز حافظ سخاوی ؒ کے قول پر ملا علی قاری ؒ نے ”المصنوع“ (رقم:۱۳۵) میں، علامہ عجلونی  ؒ نے ”كشف الخفاء“ (رقم:۱۳۲۰)میں، علامہ احمدبن عبدالکریم غزیؒ نے  ”الجد الحثيث“ (ص:۱۰۱) میں، علامہ قاوقجی ؒنے ”اللؤلؤ المرصوع“ (رقم:۲۰۴)میں، علامہ محمدبن محمد درویشؒ نے  ”اسنى المطالب“ (رقم:۶۸۰) میں اکتفاء کیا ہے۔