التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ودیگر اکابر عظام کا من گھڑت روایات پر تعاقب

’’فرشتوں میں قراءت ِقرآن کی صفت نہیں ہے،اس لئے وہ قرآن سننے کے مشتاق ہوتے ہیں‘‘، اس مشہوربات کی کوئی اصل نہیں۔

تفصیل

’’سوال: یہ جو لکھا ہے کہ فرشتگاں آدمیوں سے، مشتاق سننے قرآن مجید کے، ہوتے ہیں، کیونکہ ان میں یہ صفت نہیں ہے، حالانکہ جبریل e دور کرتے تھے، ساتھ رسول اللہ ﷺ کے؟

جواب: اس مشہور کی کوئی اصل نہیں، بلکہ اصل یہ ہے کہ قرآن کا، ملائک کو شوقِ استماع ہے کہ اس کی برکات سے وہ خوب واقف ہیں، فقط!‘‘[1]۔

حوالہ جات

[1] باقیات فتاوی رشیدیہ : فرشتوں کو قرآن پاک کے سننے کا شوق  ؟ ص: ۵۲۰،  دار الکتاب  لاہور ۔

سائل کی ذکر کردہ حدیث جبریل e بخاری شریف میں ان الفاظ سے ہے: {إن جبریل کان یعارضني القرآن کل سنه}. اس کے تحت حافظ ابن حجر عسقلانی l ’’فتح الباری‘‘ (۴۵/۹)میں تحریر فرماتے ہیں: ’’بظاہر دونوں آپﷺ اور جبریل e ایک دوسرے پر قرآن پڑھتے تھے‘‘، عبارت یہ ہے:  {ويؤيده أيضا الرواية الماضية في بدء الخلق بلفظ: فيدارسه القرآن. فإن ظاهره أن كلا منهما كان يقرأ على الآخر وهي موافقة لقوله: يعارضه}. معلوم ہواکہ فرشتوں میں قراءتِ قرآن کی صفت موجود ہے۔

ملتی جلتی احادیث