التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ ششم)

روایت: حضرت موسی e کے پوچھنے پر اللہ تعالی کا فرمانا کہ جب میں کسی بندے پر مہربان ہوتا ہوں تو اسے بیٹی عطا کرتا ہوں۔

تفصیل

روایت: حضرت موسی e نے اللہ تعالی سے پوچھا: یا اللہ! جب آپ اپنے بندہ پر مہربان ہوتے ہیں تو کیا عطا کرتے ہیں؟ اللہ تعالی نے فرمایا: اگر شادی شدہ ہو تو بیٹی عطا کرتا ہوں، حضرت موسی e نے پھر پوچھا: یا اللہ! اگر آپ کسی بندہ پر زیادہ مہربان ہوں تو پھر کیا عطا کرتے ہیں؟ اللہ تعالی نے پھر فرمایا: تو میں اسے دوسری بیٹی عطا کرتا ہوں، حضرت موسی e نے پھر پوچھا: یا اللہ! اگر آپ کسی بندہ پر سب سے زیادہ مہربان ہوں تو پھر کیا عطا کرتے ہیں؟ تو اللہ تعالی نے پھر فرمایا: اے موسی! میں تیسری بیٹی بھی عطا کرتا ہوں، اور جب میں اپنے بندہ کو بیٹا عطا کرتا ہوں تو اس بیٹے سے کہتا ہوں: جاؤ اور اپنے باپ کا بازو بنو، اور جب بیٹی عطا کرتا ہوں تو مجھے  اپنی خدائی کی قسم! میں اس کے باپ کا بازو خود بنتا ہوں، بیٹی رحمت ہوتی ہے۔

بعض مقامات پر یہ روایت ان الفاظ سے بھی بیان کی جاتی ہے: ایک بار حضرت موسی e نے اللہ تعالی سے عرض کیا: اے مالک! جب آپ خوش ہوتے ہیں تو کیا کام کرتے ہیں؟ اللہ تعالی نے فرمایا: میں بارش برساتا ہوں، حضرت موسی e نے پھر عرض کیا: جب آپ اس سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ اللہ تعالی نے فرمایا: میں بیٹیاں عطا کرتا ہوں، حضرت موسی e نے پھر عرض کیا: یا باری تعالی! جب آپ سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ تو اللہ تعالی نے فرمایا: میں مہمان بھیجتا ہوں۔

ملتی جلتی احادیث