روایت: ’’ المؤمن في المسجد كالسمك في الماء،والمنافق في المسجد كالطير في القفص‘‘.مؤمن مسجد میں ایسا ہے جیسے مچھلی پانی میں،اور منافق مسجد میں ایسا ہے جیسے پرندہ پنجرہ میں۔
حکم: علامہ نجم الدین غزی l فرماتے ہیں کہ انتہائی تلاش کے باوجود مجھے یہ روایت حدیث کی کتابوں میں نہیں ملی، اور علامہ عجلونی l کی تصریح کے مطابق انہیں اس حدیث کی معرفت نہیں ہے، اور یہ روایت مالک بن دینار l کے قول کے مشابہ ہے، الحاصل اسے رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب کرنا درست نہیں ہے، البتہ اسے مالک بن دینار l کے قول کےطور پر بیان کرسکتے ہیں۔
تفصیل
روایت پر ائمہ کا کلام
ملتی جلتی احادیث
روایت: آپ ﷺ کا جنت کی سیر کرنا، اور جنت کی چار نہروں کو دیکھنا جو کہ ’’بسم الله الرحمن الرحیم‘‘سے اس طرح نکل رہی ہیں کہ بسم اللہ کی ’’میم‘‘ سے پانی کی نہر، اور لفظِ اللہ کی ’’ھ‘‘سے دودھ کی نہر، اور الرحمن کی ’’میم‘‘ سے شراب کی نہر، اور الرحیم کی ’’میم‘‘سے شہد کی نہر نکل رہی ہے۔
حضرت سعد بن ابی وقاصr کی قبر کا چین میں ہونا
روایت: ’’ أول من يصلي علي الرب عزوجل... ‘‘.’’آپ ﷺ نے فرمایا: سب سے پہلے رب تعالیٰ میری نمازجنازہ پڑھیں گے۔۔۔ ‘‘۔
(اردو زبان میں اس کا اسی طرح ترجمہ کیا جاتا ہے، خود راقم الحروف اس سے بری ہے)۔
روایت: ’’إن الشاب المؤمن لو يقسم على الله تعالى لأبره‘‘.اگر مومن نوجوان اللہ تعالی پر کسی بات کی قسم کھالے تو اللہ تعالیٰاس کی قسم کو ضرور پورا فرماتے ہیں۔
روایت: ’’جالسوا الكبراء وخالطوا الحكماء وسائلوا العلماء‘‘.بڑوں کے ساتھ بیٹھا کرو، اور حکماء کے ساتھ میل جول رکھو،اور علماء سے پوچھ لیا کرو۔