غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ دوم)

نماز کے مختلف ارکان و اعمال پر اجر

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

’’نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جو شخص نماز میں سورۂ فاتحہ پڑھے اسے ایک حج،ایک عمرہ اور ایک قرآن پڑھنے کا اجر ملے ملتا ہے،جوشخص نماز میں ثناء پڑھے توجسم پر جتنے بال ہیں اللہ تعالیٰ اسے اتنی نیکیاں عطاء فرماتے ہیں،جو شخص رکوع میں تین مرتبہ ’’سبحان ربی العظیم‘‘ پڑھے،اسے چاروں آسمانی کتابیں پڑھنے کا اجرملتاہے، جوشخص رکوع کے لئے جھکے تواللہ تعالیٰ اس کے جسم کے وزن کے بقدر سونا صدقہ کرنے کا اجر عطاء فرماتے ہیں‘‘۔

تلاش بسیار کے باوجودمذکورہ روایت سند اًتاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی،اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے،کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام وواقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم۔

حوالہ جات

[1] جلیس الناصحین ترجمة أنیس الواعظین: ص:۳۰، مترجم: برکت الله لکهنوی، ط: ایج، ایم، سعید کمپنی.

[2] مشہور مصابیح یعنی ’’مصابیح السنه للبغوی‘‘ میں تلاش کے باوجود ہمیں یہ روایت نہیں ملی،ممکن ہے ’’مصابیح‘‘سے کوئی اور کتاب مراد ہو، واللہ اعلم۔