غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ ہشتم)

روایت: جب نماز کا حکم نازل ہوا تو صحابہ رضی اللہ عنہم خوش ہوگئے کہ ہمیں اللہ تعالی سے مانگنے کا ذریعہ مل گیا۔

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے بیان کرنا موقوف رکھاجائے گا، کیونکہ آپﷺ کی حیات مبارکہ کا ایسا مضمون اسی وقت بیان کیا جاسکتا ہے جو معتبر سند سے ثابت ہو، واللہ اعلم۔