التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ودیگر اکابر عظام کا من گھڑت روایات پر تعاقب

’’نزع کے وقت آدمی کو ستر رمضان کی پیاس لگنا اور شیطان کا پانی کی لالچ دے کر کلماتِ کفر کہلوانا‘‘، اس روایت کی اصل نہیں۔

تفصیل

’’سوال: مشہور ہے کہ نزع کے وقت آدمی کو ستر رمضان کی پیاس لگتی ہے اور شیطان شیشہ میں پانی لے کر سامنے کھڑا ہوتا ہے اور کلماتِ کفر، پانی کا لالچ دے کر کہلاتا ہے، تو چاہئے کہ اس وقت شربت مردہ کو دیا جاوے، تاکہ اس کی پیاس بجھے اور شیطان کا داؤ  نہ لگے، یہ بات صحیح ہے یا غلط ؟

جواب: اس کی اصل نہیں،فقط!‘‘[1]۔

حوالہ جات

[1]  باقیات فتاوی رشیدیہ : نزع کے وقت پیاس لگنے کی ایک بے اصل روایت کا ذکر، ص: ۱۹۲، دار الکتاب  لاہور۔ 

ملتی جلتی احادیث