روایت: ’’جس نے نہایت سکون کے ساتھ نماز پڑھی، اللہ رب العزت جنت میں ایک فرشتہ کو حکم فرماتے ہیں، وہ فرشتہ جنت کے ایک دریا کے اندر غوطہ لگا کر باہر نکلتا ہے، اس کے پروں سے پانی کے جتنے قطرے ٹپکتے ہیں ،اتنی نیکیاں اس شخص کے نامہ اعمال میں لکھی جاتی ہیں‘‘۔
تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب
تحقیق کی تفصیل
تلاش بسیار کے باوجودیہ روایت سنداً تاحال ہمیں کہیں
نہیں مل سکی، اور
جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے
بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف
ایساکلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم ۔