روایت: لوگوں کا حساب کتاب عرفات میں ہوگا۔
تحقیق کی تفصیل
تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً نہیں مل سکی، اور ایسی خبر صرف آپ ﷺ کے ارشاد ہی سے معلوم ہوسکتی ہے، اس لئے جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، واللہ اعلم۔
زیر بحث روایت کی تفصیل آپ کے سامنے آچکی ہے کہ سنداً نہیں مل ملتی، تاہم معتبر روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ میدانِ محشر شام میں ہوگا، چنانچہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اپنی ’’مسند‘‘[1] میں تخریج فرماتے ہیں:
’’حدثنا علي بن بحر، قال: حدثنا عيسى، قال: حدثنا ثور، عن زياد بن أبي سودة، عن أخيه، أن ميمونة مولاة النبي صلى الله عليه وسلم قالت: يا نبي الله! أفتنا في بيت المقدس، فقال: أرض المنشر والمحشر، ائتوه فصلوا فيه، فإن صلاة فيه كألف صلاة فيما سواه، قالت: أرأيت من لم يطق أن يتحمل إليه أو يأتيه، قال: فليهد إليه زيتا يسرج فيه، فإن من أهدى له كان كمن صلى فيه‘‘.
حضرت میمونہ مولاۃ النبی ﷺ عرض کرتی ہے: اے اللہ کے نبی! ہمیں بیت المقدس کے بارے میں بتائیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: وہ ارض محشر ومنشر ہے (یعنی جس میں لوگ حساب کےلئے اپنی قبروں سے اٹھ کر لائے جائیں گے)[2]، اس میں جاکر نماز پڑھو، اس لئے کہ اس میں ایک نماز کا ثواب اس کے علاوہ کی ہزار نمازوں کی طرح ہے، میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اس شخص کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جس میں اس کی جانب کوچ کرنے کی یا (فرمایا) آنے کی طاقت نہ ہو، آپ ﷺ نے فرمایا: اسے چاہئے کہ وہ اس کی طرف تیل بھیج دے جس میں چراغ روشن کیا جائے، سو جس نے بیت المقدس کی طرف تیل بھیجا وہ ایسا ہے گویا کہ اس نے بیت المقدس میں نمازپڑھی۔
حوالہ جات
[1] مسند الإمام أحمد بن حنبل:45/597،رقم:27626ت:شعیب الأرنوؤط وغيره،مؤسسة الرسالة ـ بیروت، الطبعة الأولى۱۴۲۱هـ .
[2] علامہ عبد الرؤف مناوی رحمہ اللہ نے ’’فیض القدیر‘‘میں حدیثِ ابو ذر رضی اللہ عنہ کے تحت ’’أرض المحشر والنشر‘‘کی تشریح ان الفاظ سے کی ہے: ’’(الشام أرض المحشر والمنشر) أي: البقعة التي يجمع الناس فيها إلى الحساب، وينشرون من قبورهم ثم يساقون إليها، وخصت بذلك لأنها الأرض التي قال الله فيها: ﭐﱡ ﲹ ﲺ ﲻﱠ ، وأكثر الأنبياء بعثوا منها، فانتشرت في العالمين شرائعهم، فناسب كونها أرض المحشر والمنشر، (أبو الحسن بن شجاع الربعي) بفتح الراء والموحدة التحتية، نسبة إلى ربيعة بن نزار (في فضائل الشام عن أبي ذر). (فيض القدير:4/171، رقم:6039،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة الثانية1391هـ)‘‘.
حافظ سخاوی رحمہ اللہ نے ’’بلدانیات‘‘میں ’’مسند احمد‘‘کی ذکر کردہ اسناد پر تفصیلی بحث کی ہے، دیکھئے: (البلدانيات:ص:64،رقم: 4، ت:حسام بن محمد القطان،دار العطاء ـ الرياض،الطبعة الأولى1422هـ)‘‘.