روایت : حبیب بن مالک کا آپ ﷺ سے شقِ قمر کا معجزہ طلب کرنااور آپ ﷺ کی برکت سے اس کی بیٹی سطیحہ کا ٹھیک ہونا۔
تحقیق کی تفصیل
یہ روایت علامہ عمر بن احمد آفندی خربوتی حنفی رحمہ اللہ (المتوفی 1299ھ) نے ’’عصيدة الشهدة شرح قصيدة البردة‘‘[1] میں ان الفاظ سے نقل کی ہے۔
’’روي: أن ابا جهل عليه اللعنة ومن تابعه لما عجزوا عن معارضة نبينا عليه الصلاة والسلام، وارتفعت يوما فيوما شمس شريعته، وجعل الناس يؤمنون به، بعثوا إلى حبيب بن مالك أمير الشام مكتوبا، وكتبوا فيه.
أما بعد! ليعلم الملك أنه قد ظهر بيننا رجل ساحر كذاب، يدعي ربا واحدا ودينا جديدا، وأنه يسب آلهتنا، وكلما قابلناه بالحجة غلب علينا، فاليوم ضعف دينك ودين آبائك، فألحق به قبل أن ينشر دينه، فركب حبيب بن مالك ومعه إثنا عشر فارس ونزل بالأبطح، وخرج لاستقباله أبو جهل وعظماء مكة بالهدايا، فأقعده حبيب، وسأله عن أحوال محمد، قال: أيها السيد! سل بني هاشم، فسأل منهم فقالوا: نعرفه بالصدق في صغره، ولما بلغ عمره أربعين سنة، جعل يسب آلهتنا، ويظهر دينا غير دين آبائنا.
قال حبيب: أحضرو محمدا طوعا، ولو أبى فكرها، فبعثوا إليه الحاجب، فاتى إليه عليه الصلاة والسلام أبوبكر بحلة حمراء وعمامة سوداء، فلبسهما رسول الله، فجاء إلى حضور حبيب، وأبوبكر عن يمينه وخديجة من خلفه، فلما رأى النبي عليه السلام قام إكراما له عليه الصلاة والسلام، فلما جلس رسول الله والنور يتلألأ في وجهه، سكتت الألسن، ووقعت الهيبة على الناس.
فقال حبيب: يا محمد! أنت تعلم أن للأنبياء كلهم معجزات ألك معجزة؟ فقال عليه الصلاة والسلام: ماذا تريد؟ فقال حبيب: أريد أن تغيب الشمس وتخرج القمر، وتنزله إلى الأرض، وتجعله منشقا نصفين، ثم يعود إلى السماء قمرا منيرا، فقال عليه الصلاة والسلام: إن فعلته أتؤمن بي؟ قال: نعم بشرط أن تخبر بما في قلبي.
فصعد رسول الله إلى جبل أبي قبيس، وصلى ركعتين فدعا ربه، فنزل جبرائيل عليه السلام فقال: إن الله تعالى سخر لك الشمس والقمر والليل والنهار، وإن لحبيب بن مالك بنتا سطيحة يعني ساقطة على قفاها، وليس لها يدان ولا رجلان ولا عينان، فأخبره بأن الله تعالى قد رد عليها جوارحها، فنزل رسول الله عليه الصلاة والسلام من الجبل، وجبريل في الهواء وصفت الملائكة صفوفا، فاشار بأصبعه عليه الصلاة والسلام إلى الشمس، فركضت حتى غابت، واشتد الظلام، وطلع القمر بدرا منيرا، فأشار إليه بأصبعه، فجعل القمر يركض ركضا حتى نزل إلى الأرض، فانفلق فلقتين، ثم عاد قمرا منيرا، ثم عادت الشمس كما كانت أول مرة، ثم قال حبيب: بقي عليك الشرط، فقال النبي عليه الصلاة والسلام: إن لك ابنة سطيحة، والله قد رد جوارحها.
فقال حبيب قائما: يا أهل مكة! لا أكفر بعد الإيمان، اعلموا: (أني أشهد أن لا إله إلا الله و أن محمد عبده و رسوله)، فقال أبو جهل: أتؤمن بهذا الساحر؟ ثم خرج حبيب بن مالك إلى الشام مسلما، ودخل قصره، فاستقبلته بنته قائلة (أشهد أن لا إله إلا الله ...آه)، فقال لها: يا ابنتي! من أين علمت هذه الكلمات؟ قالت: أتاني آت في المنام، فقال لي: إن أباك قد أسلم، وإن كنت أسلمت نرد عليك أعضاءك سالمة، فأسلمت في منامي، فأصبحت كما تراني، وتمام القصة مذكورة في محلها‘‘.
منقول ہے کہ ابو جہل ملعون اور اس کے متبعین جب آپ ﷺ کا مقابلہ کرنے سے عاجز آگئے، اور دن بہ دن آپ ﷺ کی شریعت کا سورج بھی بلند ہوتا جارہاتھا، اور لوگ آپ پر ایمان لا رہے تھے، تو کفارِ مکہ نے امیر شام حبیب بن مالک کے پاس خط بھیجا اور اس میں لکھا:
اما بعد: بادشاہ کی معلومات میں رہے کہ ہمارے درمیان ایک جادوگر کذاب شخص (العیاذ باللہ) ظاہر ہوا ہے، جو ایک رب اور نئے دین کا دعوے دار ہے، اور وہ ہمارے معبودوں کو برا بھلا کہتا ہے، اور جب بھی ہم اس کا دلیل کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں تو وہ ہم پر غالب آجاتا ہے، آج آپ کا اور آپ کے آباؤ اجداد کا دین کمزور پڑچکا ہے، لہذا آپ ان سے ان کا دین پھیلنے سے قبل ملاقات کرلیجئے، چنانچہ حبیب بن مالک اپنے ساتھ بارہ گھڑسواروں کو لے کر روانہ ہوا، اور اس نے مقام ابطح پر پہنچ کر پڑاؤ ڈالا، اور مکہ سے بڑے بڑے سردار اور ابو جہل تحفے لے کر حبیب بن مالک کے استقبال کےلئے نکل پڑے، چنانچہ حبیب بن مالک نے ابو جہل کو اپنے پاس بٹھایا اور محمد ﷺ کے احوال کے متعلق پوچھنے لگا، ابو جہل نے کہا: اے سردار! بنو ہاشم سے پوچھئے، جب حبیب نے بنو ہاشم سے پوچھا، تو انہوں نے کہا کہ ہم محمد (ﷺ) کو بچپن سے سچا جانتے ہیں، جب ان کی عمر چالیس برس کو پہنچی تو وہ ہمارے معبودوں کو برا بھلا کہنے لگا اور ہمارے آباؤ اجداد کے دین کے علاوہ کسی اور دین کو ظاہر کرنے لگا۔
حبیب نے کہا کہ محمد کو لے آؤ اگر وہ بخوشی آئیں، ورنہ زبردستی لے آؤ، چنانچہ کفارِ مکہ نے آپ ﷺ کے پاس ایک قاصد بھیجا، چنانچہ آپ ﷺ کے پاس ابو بکر رضی اللہ عنہ سرخ جوڑا اور کالی پگڑی لے کر حاضرِ خدمت ہوئے آپ ﷺ نے یہ دونوں چیزیں پہن لیں، اور حبیب کے پاس تشریف لے گئے، ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کی دائیں جانب اور حضرت خدیجہ r آپ کے پیچھے کی جانب تھیں، جب حبیب نے آپ ﷺ کو آتے دیکھا تو آپ کےلئے بطور اکرام کھڑا ہوگیا، جب رسول اللہ ﷺ بیٹھ گئے تو آپ کے چہرہ انور میں نور چمک رہا تھا، زبانیں خاموش ہوگیئں اور لوگوں پر ہیبت طاری ہوگئی۔
حبیب نے کہا کہ اے محمد! آپ کو معلوم ہے کہ تمام انبیاء کے پاس معجزات تھے، کیا آپ کے پاس بھی کوئی معجزہ ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تم کیا چاہتے ہو؟ تو حبیب نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ سورج کو غروب کردیں اور چاند کو طلوع کردیں، اور اس کو زمین میں اتار دیں، اور اسے دو حصوں میں تقسیم کردیں، پھر وہ دوبارہ آسمان کی طرف لوٹ جائے روشن چاند کی صورت میں، آپ ﷺ نے فرمایا: اگر میں نے ایسا کرلیا تو کیا تم مجھ پر ایمان لے آؤگے؟ حبیب نے کہا جی ہاں ایک شرط پر کہ آپ مجھے میرے دل میں جو ہے اس کے متعلق بتا دیں گے۔
آپ ﷺ جبلِ ابی قبیس پر چڑھے، اور دو رکعت نماز ادا کی، اور پھر اللہ رب العزت سے دعا کرنے لگے، اس دوران جبرئیل علیہ السلام وحی لے کر اترے اور فرمایا: بےشک اللہ تعالی نے آپ کےلئے سورج، چاند، رات اور دن کو مسخر کردیا ہے، اور حبیب بن مالک کی ایک بیٹی سطیحہ ہے، یعنی وہ گدی کے بل گرگئی تھی، اس کے دونوں ہاتھ، دونوں پاؤں اور دونوں آنکھیں نہیں ہیں، اور بتایا کہ اللہ تعالی نے اس کے اعضاء اسے دوبارہ لوٹا دئیے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ پہاڑ سے نیچے تشریف لائے، اور حضرت جبرئیل علیہ السلام ہوا میں تھے اور فرشتوں نے صفیں بنائی ہوئی تھیں، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی انگلی سے سورج کی طرف اشارہ کیا، تو سورج تیزی سے غروب ہوگیا، اور سخت اندھیرا چھا گیا، اور چاند چودھویں کے چاند کی طرح روشن ہوکر طلوع ہوگیا، آپ نے چاند کی طرف اپنی انگلی سے اشارہ کیا تو وہ تیزی سے زمین کی طرف آنے لگا، اور پھر دو حصوںمیں تقسیم ہوگیا، پھر دوبارہ روشن چاند بن کر لوٹ گیا، پھر سورج بھی اپنی پہلی حالت پر لوٹ آیا، پھر حبیب نے کہا کہ آپ پر ایک شرط اب بھی باقی ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: تیری سطیحہ بیٹی ہے (اس کا دکھ تیرے دل میں ہے) اللہ کی قسم! اس کے اعضاء اسے لوٹا دیئے گئے ہیں۔
حبیب یہ کہتے ہوئے کھڑا ہوا کہ اے مکہ والو! میں ایمان لانے کے بعد دوبارہ کفر اختیار نہیں کروں گا، جان لو! میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے سواء کوئی معبود نہیں، اور محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں، ابو جہل نے کہا کیا تم بھی اس جادوگر پر ایمان لے آئے؟ پھر حبیب بن مالک مسلمان ہوکر ملک شام لوٹ گیا، اور اپنے محل میں داخل ہوا، تواس کی بیٹی نے یہ کہتے ہوئے اس کا استقبال کیا: ’’أشهد أن لاإله إلا الله‘‘، حبیب نے اپنی بیٹی سے پوچھا: کہ تو نے یہ کلمات کہاں سے سیکھے؟ تو اس نے کہا: خواب میں کسی ایک آنے والے نے آکر مجھ سے یہ کہا کہ تیرا باپ اسلام قبول کرچکا ہے، اور اگر تو اسلام قبول کرلے تو ہم تجھ پر تیرے اعضاء صحیح سالم لوٹا دیں گے، تو میں خواب میں اسلام لے آئی، اور میں ٹھیک ہوگئی جیسے آپ مجھے دیکھ رہے ہو، اور پورا قصہ اپنی جگہ مذکور ہے۔
حبیب بن مالک کا یہ قصہ علامہ عثمان بن حسن بن احمد خوبوی رحمہ اللہ نے ’’درة الناصحين‘‘[2] میں اضافے کے ساتھ نقل کیا ہے۔
تلاش بسیار کے باوجودمذکورہ روایت سند اًتاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی، اورجب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو، واللہ اعلم۔
حوالہ جات
[1] عصيدة الشهدة للخربوتي:ص:190،مكتبة المدينة ـ كراتشي،الطبعة الأولى1434هـ .
[2] درة الناصحين:ص:303،فيضي كتب خانة ـ كوئته باكستان .
’’درۃ الناصحین‘‘ میں اس کے بعد اضافی عبارت بھی ہے،ملاحظہ ہو:’’... فوقع حبيب ساجدا لله وشاكرا لنعمة الإيمان وازداد يقينا، ثم حمل حبيب بن مالك على خمسة جمال ذهبا وفضة وقما شا [كذا في الأصل]، وأرسلها مع عبيده إلى رسول الله عليه السلام، فلما قربوا من مكة فإذا أبو حهل يصطاد،فقال: لمن أنتم؟ قالوا: نحن لحبيب بن مالك، نريد رسول الله عليه السلام، فحمل علبهم أبوجهل ليأخذها من أيديهم، فأبوا حتى تضاربوا، وقامت الحرب بينهم، فاجتمع أهل مكة وأعمام النبي عليه السلام، والعبيد يقولون: أهدى حبيب هذا المال إلى محمد عليه السلام، وأبوجهل يقول: أهداه إلي، فقال النبي عليه السلام: يا أهل مكة! أترضون بقولي؟ قالوا: نعم، فقال: نحكم الجمال فلمن تكلمت يكون له المال، فقال أبوجهل: نؤخرها إلى الغد، فرضي رسول الله عليه السلام، فأتى أبوجهل إلى بيت الأصنام فبات تلك الليلة عندها، فقرب لها قربانا ودعا الأصنام وتضرع إلى الصباح، فلما أسفر الصباح أقبل أهل مكة بأجمعهم، وأقبل رسول الله عليه السلام وأعمامه، فأقبل أبوجهل ودار حول الجمال، يقول: انطقن باللات والعزى ومنات، فلم يزل على هذا حتى هجرت الشمس أي ارتفعت، فلم يسمع منهن شئ حتى قال أهل مكة: حسبك يا أباجهل! فتقدم أنت يا محمد! فأقبل إليهن، فقال: أيتها المخلوقة بخلق الله! انطقي بقدرة الله، فقام واحد منها وقال رافعا صوته: يا قوم! نحن هدية من حبيب بن مالك إلى محمد عليه السلام، فأخذ عليه السلام زمامها إلى جبل بن أبي قبيس، فأخرج الذهب والفضة وجعلها تلا، ثم قال: كونوا ترابا، فصارت كذلك إلى اليوم ...‘‘ (درۃ الناصحین:ص:305)