روایت: جو شخص جمعہ کے دن درود پڑھتا ہے اس کے درود کو نبی ﷺخود سنتے ہیں۔
حکم: حافظ سخاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’اگر اسےاس کے ظاہر پر حمل کیا جائے تو میں اس کی کسی دلیل کو نہیں جانتا‘‘، اور علامہ زرقانی رحمہ اللہ نے حافظ سخاوی رحمہ اللہ کا قول ان الفاظ سے نقل کیا ہے: ’’جب درود پڑھنے والا نبی sکی قبر کے پاس درود پڑھے تو آپ ﷺ بلا واسطہ اس کو سنتے ہیں، چاہے جمعہ کی رات ہو یا اس کے علاوہ ہو، اور بعض خطباء اور ان جیسے لوگوں کا یہ کہنا کہ اس دن جو شخص نبی s پر درود پڑھتا ہے تو آپ ﷺ اسے اپنے کانوں سے بذاتِ خود سنتے ہیں، (خطباء کی) اس بات کو قریب پر حمل کرنے کے باوجود بھی اس کا کوئی مفہوم نہیں بنتا (یعنی یہ سننا جمعہ اور اس کے علاوہ میں بھی ہوتا ہے، تو پھر جمعہ کو خاص طور پر ذکر کرنے کا کوئی معنی نہیں بنتا)، انتہی‘‘، الحاصل اس روایت کو مذکورہ سیاق والفاظ کے ساتھ آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
تحقیق کی تفصیل
حافظ سخاوی رحمہ اللہ ’’الأجوبة‘‘[1] میں فرماتے ہیں:
’’... فقول الخطباء أو بعضهم فإنه في هذا اليوم أي: يوم الجمعة يسمع بأذنيه من يصلي عليه، لا أعلم له إن حمل على ظاهره، مستندا، ويمكن الاستئناس لهم بظاهر رواية عند الطبراني في معجمه الكبير لفظها: أكثروا الصلاة علي يوم الجمعة فإنه يوم مشهود تشهده الملائكة، ليس من عبد يصلي علي إلا بلغني صوته حيث كان، قلنا: وبعد وفاتك؟ قال: وبعد وفاتي، إن الله حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء، ولكن المعتمد الأول، وقوله: بلغني صوته، لا تقتضي كونه بلا واسطة إذا كان بعيدا‘‘.
’’۔۔۔ خطباء یا بعض خطباء کا کہنا کہ ’’نبی s جمعہ کے دن درود پڑھنے والوں کا درود اپنے کانوں سے بذاتِ خود سنتے ہیں‘‘، اگر اسے اس کے ظاہر پرحمل کیا جائے تو میں اس کی کسی دلیل کو نہیں جانتا، تاہم ان کےلئے طبرانی رحمہ اللہ کی ’’معجم کبیر‘‘[2] میں موجود روایت کے ظاہر سےاستیناس ممکن ہے ،جس کے الفاظ یہ ہیں: ’’مجھ پر جمعہ کے دن درود کی کثرت کیا کرو، کیونکہ یہ حاضری کا دن ہے، اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں، جو بندہ بھی مجھ پر درود پڑھتا ہے وہ جہاں بھی ہو اس کی آواز مجھے پہنچتی ہے، ہم(یعنی صحابہ علیہم السلام رضی اللہ عنہم ) نے کہا: آپ ﷺ کی وفات کے بعد بھی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: میری وفات کے بعد بھی، بلا شبہ اللہ تعالی نے زمین پر حرام کردیا ہے کہ وہ انبیاء رحمہما اللہ کے جسموں کو کھائے‘‘، لیکن معتمد پہلی حدیث ہے، اور آپ ﷺ کا قول:’’اس کی آواز مجھے پہنچتی ہے‘‘، اس کے بلا واسطہ پہنچنے کا تقاضہ نہیں کرتا جبکہ درود پڑھنے والا دور ہو‘‘۔
علامہ زرقانی رحمہ اللہ نے ’’شرح الزرقاني‘‘[3]میں حافظ سخاوی lکا کلام ان الفاظ سے ذکر کیا ہے:
’’قال السخاوي: إذا كان المصلي عند قبره سمعه بلا واسطة، سواء كان ليلة الجمعة أو غيرها، وما يقوله بعض الخطباء ونحوهم أنه يسمع بأذنيه في هذا اليوم من يصلي عليه، فهو مع حمله على القرب لا مفهوم له، انتهى‘‘.
سخاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جب درود پڑھنے والا نبی sکی قبر کے پاس درود پڑھے تو آپ ﷺ بلا واسطہ اس کو سنتے ہیں، چاہے جمعہ کی رات ہو یا اس کے علاوہ ہو، اور بعض خطباء اور ان جیسے لوگوں کا یہ کہنا کہ اس دن جو شخص نبی sپر درود پڑھتا ہے تو آپ ﷺ اسے اپنے کانوں سے بذاتِ خود سنتے ہیں، (خطباء کی) اس بات کو قریب پر حمل کرنے کے باوجود بھی اس کا کوئی مفہوم نہیں بنتا (یعنی یہ سننا جمعہ اور اس کے علاوہ میں بھی ہوتا ہے، تو پھر جمعہ کو خاص طور پر ذکر کرنے کا کوئی معنی نہیں بنتا)، انتہی۔
حافظ سخاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’اگر اسےاس کے ظاہر پر حمل کیا جائے تو میں اس کی کسی دلیل کو نہیں جانتا‘‘، اور علامہ زرقانی رحمہ اللہ نے حافظ سخاوی رحمہ اللہ کا قول ان الفاظ سے نقل کیا ہے: ’’جب درود پڑھنے والا نبی sکی قبر کے پاس درود پڑھے تو آپ ﷺ بلا واسطہ اس کو سنتے ہیں، چاہے جمعہ کی رات ہو یا اس کے علاوہ ہو، اور بعض خطباء اور ان جیسے لوگوں کا یہ کہنا کہ اس دن جو شخص نبی sپر درود پڑھتا ہے تو آپ ﷺ اسے اپنے کانوں سے بذاتِ خود سنتے ہیں، (خطباء کی) اس بات کو قریب پر حمل کرنے کے باوجود بھی اس کا کوئی مفہوم نہیں بنتا (یعنی یہ سننا جمعہ اور اس کے علاوہ میں بھی ہوتا ہے، تو پھر جمعہ کو خاص طور پر ذکر کرنے کا کوئی معنی نہیں بنتا)، انتہی‘‘۔
الحاصل اس روایت کو مذکورہ سیاق والفاظ کے ساتھ آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے، واللہ اعلم۔
زیر بحث روایت کی تفصیل آپ کے سامنے آچکی ہے، تاہم اس مضمون پر مشتمل ایک ’’صحیح‘‘ روایت امام ابو عبد اللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ نے ’’مستدرک‘‘[4] میں تخریج کی ہے، ملاحظہ ہو:
’’حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، ثنا أبو البختري عبد الله بن محمد بن شاكر بالكوفة، ثنا حسين بن علي الجعفي، ثنا عبد الرحمن بن يزيد بن جابر، عن أبي الأشعث الصنعاني، عن أوس بن أبي أوس رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن من أفضل أيامكم الجمعة، فيه خلق آدم، وفيه قبض، وفيه نفخة الصور، وفيه الصعقة، فأكثروا علي من الصلاة فيه، فإن صلاتكم معروضة علي، قالوا: وكيف تعرض صلاتنا عليك وقد أرمت؟ فقال: إن الله تعالى حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء. هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه‘‘.
حضرت اوس بن ابی اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: بلا شبہ تمہارے دنوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا دن جمعہ کا ہے، اس میں آدم علیہ السلام کی پیدائش ہوئی، اور اسی میں ان کی وفات ہوئی، اس دن صور پھونکا جائے گا، اسی دن چیخ ہوگی، چنانچہ اس دن تم کثرت سے مجھ پر درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ہمارا درود آپ ﷺ پر کیسے پیش ہوسکتا ہے جبکہ آپ ﷺ فنا ہوچکے ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالی نے زمین پر حرام کردیا ہے کہ وہ انبیاء رحمہما اللہ کے جسموں کو کھائے،یہ حدیث صحیح ہے شیخین رحمہم اللہ کی شرط پر، تاہم شیخین رحمہم اللہ نے اس کی تخریج نہیں کی۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’تلخیص المستدرك‘‘[5]میں اسے ’’على شرط البخاری ومسلم‘‘ قرار دیا ہے۔
حوالہ جات
[1] الأجوبة المرضية:۳/۹۳۱،ت:محمد إسحاق محمد إبراهيم،دار الراية ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۸هـ .
[2] امام طبرانی رحمہ اللہ کی مطبوع کتب میں یہ روایت نہیں مل سکی، البتہ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے ’’جلاء الافہام‘‘ میں یہ روایت امام طبرانی رحمہ اللہ کے حوالہ سے ذکر کی ہے، ملاحظہ ہو:’’قال الطبراني: حدثنا يحيى بن أيوب العلاف، حدثنا سعيد بن أبي مريم، حدثنا يحيى بن أيوب، عن خالد بن يزيد، عن سعيد بن أبي هلال، عن أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أكثروا الصلاة علي يوم الجمعة، فإنه يوم مشهود، تشهده الملائكة، ليس من عبد يصلي علي إلا بلغني صوته حيث كان، قلنا: وبعد وفاتك؟ قال:وبعد وفاتي، إن الله حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء‘‘.(جلاء الأفهام في فضل الصلاة على محمد خير الأنام:ص:127،ت:شعيب الأرناؤوط وعبد القادر الأرناؤوط،دار العروبة ـ الكويت،الطبعة الثانية۱۴۰۷هـ) .
[3] شرح الزرقاني على المواهب:12/203،ت:محمدعبدالعزيزالخالدي،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الثانية1417هـ .
[4] المستدرك على الصحيحين:۴/۶۰۴،رقم:۸۶۸۱ ،ت:مصطفى عبد القادر عطا،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية۱۴۲۲هـ .
[5] تلخيص المستدرك بذيل المستدرك على الصحيحين:4/560،ت:يوسف عبد الرحمن المرعشلي،دار المعرفة ـ بيروت .