التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ’’ہر چیز کا کوئی دفینہ ہوتا ہے، اور تقوٰی کا دفینہ عارفین کے دل ہیں‘‘، یہ متن صاحب رسالت ﷺ سے ثابت نہیں ہے، بلکہ یہ اہل تصوف کا کلام ہے

تفصیل

’’سوال: ×لکل شیء معدن، ومعدن التقوى قلوب العارفین÷. [ ہر چیز کا کوئی دفینہ ہوتا ہے، اور تقوی کا دفینہ عارفین کے دل ہیں]۔

جواب: امر اول [یعنی زیرِ بحث روایت] صوفیہ کا کلام ہے،مرفوعاً اس کا ثبوت نہیں ہے، نورالدین ہیثمی lکہتے ہیں (ص :۳۶۸ /۱۰):

×عن عبد الله بن عمر رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لکل شیء معدن، ومعدن التقوى قلوب العارفین. وفیه محمدبن رجاء وهو ضعیف. انتهى.

 ولم یذکر [أي الهيثمي] من خرّجه، وفیه سقوط، والصواب: رواه الطَبَرَاني، وفیه محمد بن رجاء وهو ضعیف. ورواه البیهقي عن عمر. وهذا الحدیث لایثبت، وقد حکم ابن الجوزي وغیره بوضعه، کما بسطه المُنَاوِي في فیض القدیر(ص :۲۸۶/۵) ÷[1].

[(حضرت جونپوری l کی اس عبارت کا حاصل یہ ہے کہ) حافظ ہیثمی l نے حضرت عبد اللہ بن عمرw سے بحوالہ طبرانی l اس روایت کو نقل کیا ہے،اور کہا ہے کہ اس کی سند میں محمد بن رجاء ضعیف راوی ہے۔امام بیہقی l نے اسے حضرت عمرt سے تخریج کیا ہے۔

اور یہ حدیث ’’ثابت‘‘ نہیں ہے،حتیٰ کہ ابن جوزی l وغیرہ نے اس پر من گھڑت ہونے کا حکم لگایا ہے، مُنَاوِی l نے بھی یہی تفصیل ’’فیض القدیر‘‘ میں لکھی ہے]

حوالہ جات

[1] الیواقیت الغالیۃ: لکل شیء معدن ومعدن التقوی  قلوب العارفین، ۱/۵۲، ۵۳ ۔

[2] الیواقیت الغالیۃ:  لکل شیء معدن الخ یہ کنز العمال میں ہے یا نہیں ؟ ۱/۵۸،۶۰۔       بقیہ اگلے صفحہ پر =

= حافظ ذہبی lنے ’’میزان الاعتدال‘‘ (۴/ ۳۳۱، رقم: ۹۳۳۶)میں،حافظ ابن قیم lنے ’’المنار المنیف‘‘ (ص: ۶۶) میں اس روایت کو من گھڑت قرار دیا ہے، نیر امام بیہقی lنےبھی ’’شعب الایمان‘‘ (۶/ ۳۶۲، رقم:۴۳۳۰)میں اسے منکر کہا ہے ۔