روایت: ’’اللهم صل على محمد في الأولين، وصل على محمد في الآخرين، وصل على في النبيين، وصل على محمد في المرسلين، وصل على محمد في الملإ الأعلى إلى يوم الدين، وعلى آله وأصحابه أجمعين، اللهم آمنت بمحمد ولم أره، فلا تحرمني في الجنان رؤيته، وارزقني محبته، وتوفني على ملته، واسقني من حوضه شرابا سائغا لا نظمأ فيه بعدها أبدا، إنك على كل شيء قدير، اللهم بلغ روح محمد مني تحية وسلاما، اللهم وكما آمنت به، ولم أره، فلا تحرمني في الجنان رؤيته برحمتك، يا أرحم الراحمين!‘‘. اگر کوئی شخص نماز فجر اور مغرب کے بعد اس درود شریف کا تین تین بار ورد کرے تو 1 گناہ معاف ہوں2 درجات بلند ہوں3 غم واندوہ سے خلاصی نصیب ہو4 آنحضرت ﷺ کی محبت نصیب ہو5 ایمان والی موت نصیب ہو6 دشمنوں کے مقابلہ میں مدد نصیب ہو7 اور بہشت میں آپ ﷺ کی رفاقت نصیب ہو، اگر شب جمعہ میں گیارہ بار ورد کرے تو بہت نفع ہو۔
حکم: سنداً نہیں ملتی، اور ایسی خبر صرف آپ ﷺ کے ارشاد ہی سے معلوم ہوسکتی ہے، اس لئے اسے بیان کرنا موقوف رکھا جائے۔
تحقیق کی تفصیل
علامہ ابو عبد اللہ محمد بن سلیمان جُزولی رحمہ اللہ نے ’’دلائل الخيرات‘‘[1] میں زیر بحث درود ذکر کردہ فضیلت کے بغیر بلاسند ان الفاظ سے ذکر کیا ہے:
’’اللهم صل على سيدنا محمد في الأولين، وصل على سيدنا محمد في الآخرين، وصل على سيدنا محمد في النبيين، وصل على سيدنا محمد في المرسلين، وصل على سيدنا محمد في الملإ الأعلى إلى يوم الدين، اللهم أعط سيدنا محمدا الوسيلة والفضيلة والشرف والدرجة الكبيرة، اللهم إني آمنت بسيدنا محمد، ولم أره، فلا تحرمني في الجنان رؤيته، وارزقني صحبته، وتوفني على ملته، واسقني من حوضه مشربا رويا سائغا هنيأ لا نظمأ فيه بعده أبدا، إنك على كل شيء قدير، اللهم أبلغ روح سيدنا محمد مني تحية وسلاما، اللهم وكما آمنت بسيدنا محمد، ولم أره، فلا تحرمني في الجنان رؤيته‘‘.
علامہ محمد بن احمد مہدی فاسی رحمہ اللہ ’’مطالع المسرات‘‘[2] میں زیر بحث درود کے فضائل ذکرکرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’هذه ذكرها جبر عن سعيد بن عطارد، وأنها تقال ثلاث مرات صباحا، وثلاث مرات مساء، وذكرها لها فضلا كثيرا‘‘. اس درود کو جبر (یعنی علامہ جَبْر بن محمد بن ہشام قرطبی) نے سعید بن عطارد سے روایت کیا ہے کہ اس کو تین مرتبہ صبح اور تین مرتبہ شام میں پڑھا جائے، اور اس کی بہت سی فضیلتیں ذکر کی ہیں۔
علامہ عبد المجید شرنوبی ازہری رحمہ اللہ ’’شرح دلائل الخيرات‘‘[3] میں زیر بحث درود کے فضائل ذکرکرتے ہوئے لکھتے ہیں:
’’ثلاث مرات صباحا، ومساء، هدمت ذنوبه، ودام سروره، واستجيب دعاؤه، وأعطي أمله، وأعين على عدوه‘‘. جس نے یہ درود صبح اور شام تین مرتبہ پڑھا، تو اس کے گناہ مٹا دیئے جائیں گے، اور اس کی خوشی دائمی ہوگی، اور اس کی دعا قبول ہوگی، اور اس کی امید کو پورا کیا جائے گا، اور دشمن کے خلاف اس کی مدد کی جائےگی۔
تلاش بسیار کے باوجود یہ روایت سنداً نہیں مل سکی، اور ایسی خبر صرف آپ ﷺ کے ارشاد ہی سے معلوم ہوسکتی ہے، اس لئے جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، واللہ اعلم۔