التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ”فقر، میرا فخر ہے“، غلط اور موضوع ہے۔

تفصیل

صاحب کلید کا قول : {الفقر فخري}. [فقر،میرا فخر ہے] ”مقاصد     حسنہ “ میں  ہے  کہ یہ   غلط  اور  موضوع  ہے  اور  دیلمی l نے  معاذ بن  جبل r  سے مرفوعا  ً روایت  کیا  ہے  کہ ”مؤمن  کا  تحفہ  دنیا  میں  فقر  ہے“ اور  اس کی  سند  میں کچھ   مضائقہ  نہیں، اھ[1]۔

ایک دوسرے انداز سے

حوالہ جات

[1] التشرف   : ص:۳۳   ،مکتبہ محبوب المطابع،دہلی۔   التشرف: صاحب کلید کا قول ،  ص   : ۱۴۴،      ادارہ  تالیفات  اشرفیہ،ملتان  ۔ 

[2] التشرف  : ص:۹۶،مکتبہ محبوب المطابع،دہلی۔ التشرف  : حدیث ِفقر کی تحقیق  ،  ص  : ۱۷۷،  ادارہ  تالیفات  اشرفیہ،ملتان۔      

علامہ صغانی  ؒ نے اسے ”موضوعات “ (ص:۵۲) میں اور حافظ ابن تیمیہ ؒنے”مجموع الفتاوى“ (۱۱/۶۹) میں من گھڑت کہا ہے، اور حافظ ابن حجر ؒ نے”التلخيص الحبير“(۳ /۲۳۵) میں علامہ صغانی   ؒ اور حافظ ابن تیمیہ ؒ کے قول پر اکتفاء کیا ہے،نیز علامہ اسماعیل عجلونی  ؒ نے ”كشف الخفاء“ (۲/۱۰۲)میں،ملا علی قاری ؒ نے ”المصنوع“(رقم:۲۰۷) میں،علامہ محمدبن محمد درویشؒ نے ”اسنى المطالب“ (رقم:۹۷۶) میں، علامہ احمدبن عبدالکریم غزیؒ نے  ”الجد الحثيث“ (رقم:۳۱۴) میں حافظ ابن حجر ؒ کے قول پر اکتفاء کرتے ہوئے اسے باطل،موضوع کہا ہے۔