اس روایت کی تحقیق سے
روایت: ’’لوگوں کو قیامت کے دن ان کی ماؤں کے نام سے پکارا جائے گا‘‘۔
غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ سوم)اسحاق بن ابراہیم طبری کے بارے میں ائمہ کاکلام
حافظ ابن عدی l فرماتے ہیں: ’’منكر الحديث‘‘.
حافظ دارقطنیl فرماتے ہیں : ’’منكر الحديث‘‘[3].
حافظ ابن حبان l فرماتے ہیں : ’’منكر الحديث جدا، يأتي عن الثقات الأشياء الموضوعات، لا يحل كتابة حديثه إلا على جهة التعجب‘‘[4]. انتہائی منکرالحدیث ہے ،ثقات سے موضوعات نقل کرتا ہے، اس کی روایت کا لکھنا جائزنہیں سوائے تعجب کے ۔
امام ابوعبداللہ حاکم l فرماتے ہیں: ’’روى عن الفضل وابن عيينة أحاديث موضوعة‘‘ [5]. یہ فضل اور ابن عیینہ کے انتساب سے من گھڑت روایات نقل کرتا ہے۔