التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

راوی

احمد بن عبداللہ بن خالد جُوَیبَاری

ایک روایت میں تذکرہ

احمد بن عبداللہ بن خالد جُوَیبَاری کے بارے میں ائمۂ جرح و تعدیل کے اقوال، جیسے وہ ذیل کی روایات کی تحقیق میں نقل کیے گئے ہیں۔

سند میں موجود راوی احمد بن عبداللہ بن خالد جُوَیبَاری کے بارے میں ائمہ کا کلام

حافظ ذہبی l ’’ميزان الاعتدال‘‘[9] میں فرماتے ہیں:

’’قال ابن عدي: كان يضع الحديث لابن كَرَّام على ما يريده ... قال ابن حبان: هو أبو علي الجويباري دجال من الدجاجلة ... وقال النسائي والدارقطني: كذاب، قلت: الجویباري ممن يضرب المَثَل بكذبه ... قال البيهقي: أما الجويباري، فإني أعرفه حق المعرفة بوضع الأحاديث على رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقد وضع عليه أكثر من ألف حديث‘‘.

ابن عدی l فرماتے ہیں کہ احمد جویباری، ابن کرّام کے لیے اس کی چاہت کے مطابق روایتیں گھڑتا تھا۔۔۔ اور ابن حبان l رقم طراز ہیں:
ابو علی، جویباری ہے، جو دجالوں میں سے بڑا دجال ہے۔۔۔ امام نسائی
l 
اور  دار قطنی l نے جویباری کو کذاب کہا ہے، میں(یعنی حافظ ذہبی l ) کہتا ہوں کہ جویباری ان لوگوں میں سے ہے، جن کا جھوٹ ضرب المثل ہے۔۔۔ امام بیہقی l فرماتے ہیں: میں خوب اچھی طرح اس کی معرفت رکھتا ہوں کہ جویباری رسول اللہ ﷺ پر حدیثیں گھڑتا ہے، اس نے ہزار سے زائد حدیثیں رسول اللہ ﷺ پر گھڑی ہیں۔

حوالہ جات

[9]  ميزان الاعتدال:۱/۱۰۶،رقم:۴۲۱،ت:علي محمد البجاوي،دارالمعرفةـ بيروت .

پوری روایت اور اس کا حکم دیکھیں

یہ متن کتاب کی تحقیق کا حصہ ہے اور بعینہٖ نقل کیا گیا ہے؛ روایت کا حکم جاننے کے لیے پوری تحقیق دیکھیں۔

انہی روایات کے دیگر رواۃ

تمام رواۃ