التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

راوی

ابو جعفر محمد بن مَزْیَد مولی بنی ہاشم بغدادی

ایک روایت میں تذکرہ

ابو جعفر محمد بن مَزْیَد مولی بنی ہاشم بغدادی کے بارے میں ائمۂ جرح و تعدیل کے اقوال، جیسے وہ ذیل کی روایات کی تحقیق میں نقل کیے گئے ہیں۔

سند میں موجود راوی ابو جعفر محمد بن مَزْیَد مولی بنی ہاشم بغدادی کے بارے میں  ائمہ رجال کا کلام

 حافظ ابن حبانl  ’’المجروحین‘‘[41] میں فرماتے ہیں:  ’’لا يجوز الاحتجاج بهذا الشيخ‘‘ . اس شیخ سے احتجاج جائز نہیں ہے۔

حافظ محمد بن طاہر مقدسیl نے ’’تذکرة الحفاظ‘‘[42] میں، حافظ ابن جوزیl نے ’’الضعفاء والمتروکین‘‘[43] میں، حافظ ذہبیl نے ’’میزان الاعتدال‘‘[44] ، ’’المغنی‘‘[45] اور ’’دیوان الضعفاء‘‘[46] میں، اور حافظ ابن حجرl نے ’’لسان المیزان‘‘[47] میں حافظ ابن حبانl کے کلام پر اکتفاء کیا ہے۔

 علامہ ابن عراقl  ’’تنزيه الشريعة‘‘[48] میں فرماتے ہیں:  ’’محمد بن مَزْيَد أبو جعفر مولى بني هاشم عن أبي حذيفة النَهْدِي عن عبد الله بن حبيب الهَذَلي بخبر باطل، اتهم به‘‘. محمد بن مَزْیَد ابو جعفر مولی بنوہاشم  نے ابو حذیفہ نَہْدِی سے عن عبد اللہ بن حبیب ہُذَلِی کی سند سے  ایک باطل خبر نقل کی ہے، جس کی وجہ سے یہ متہم ہے۔

حوالہ جات

[41] كتاب المجروحين:2/309،ت:محمود إبراهيم زايد،دار المعرفة ـ بيروت،الطبعة1412هـ .

[42] تذكرة الحفاظ:ص:262،رقم:648،ت:حمدي عبد المجيد السلفي،ط:دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى 1415هـ .

[43] الضعفاء والمتروكين:3/99،رقم: 3193،ت:أبو الفداء عبد الله القاضي،دار الكتب العلمية ـ بيروت .

[44] ميزان الاعتدال:4/67،رقم:8323 ،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .

[45] المغني في الضعفاء:2/264،رقم: 5974،ت:نورالدين عتر،إدارة إحياء التراث الإسلامي ـ قطر .

[46] ديوان الضعفاء والمتروكين:ص:374،رقم:3973،ت:حماد بن محمد الأنصاري،مكتبة النهضة الحديثة ـ مكة المكرمة،الطبعة1387هـ .

[47] لسان الميزان:7/591،رقم:7397،ت:عبد الفتاح أبو غدة،دار البشائر ـ بيروت،الطبعة الأولى1423هـ .

[48] تنزيه الشريعة:1/113،رقم:263،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .

پوری روایت اور اس کا حکم دیکھیں

یہ متن کتاب کی تحقیق کا حصہ ہے اور بعینہٖ نقل کیا گیا ہے؛ روایت کا حکم جاننے کے لیے پوری تحقیق دیکھیں۔

انہی روایات کے دیگر رواۃ

تمام رواۃ